باسٹھ تریسٹھ کی بکواس؟؟

زلفی شاہ

لائبریرین
میرے ایک جاننے والے ہیں یہاں ناروے میں۔ ایک عرصہ دراز سے یہیں مقیم ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ 80 کی دہائی میں وہ اپنےایک فوجی دوست سے ملنے ڈیفنس گئے تو وہاں جنرل ضیاء بھی موجود تھے۔ انکو دیکھ کر استفسار فرمایا کہ ایک فوجی علاقہ میں سول آدمی کیا کر رہا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں ناروے سے آیا ہوں اپنے دوست سے ملنے۔ اسپر فوراً ضیاء صاحب بولے کہ سنا ہے وہاں کی شراب بہت اچھی ہوتی ہے۔ اگر لائیں ہیں تو ہمیں بھی پلائیں! :laugh:
میرے بھائی! جو آدمی مر جاتا ہے حدیث کی رو سے پھر اس کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ لہذا مرے ہوؤں کی اچھائیوں کو بیان کرنے کی اسلام ترغیب دیتا ہے۔ پھر جنرل ضیاء الحق صاحب کا حال ہم پر عیاں نہیں ۔ ہر سمجھدار آدمی سمجھتا ہے کہ اس طرح دوسرے ملک سے شراب بذریعہ ہوائی جہاز نہیں آ سکتی، شریعت سوال کرنے پر حکم صادر نہیں کرتی۔ بلکہ جب تک فعل سرزد نہ ہوجائے اور ساتھ ساتھ دو عاقل بالغ گواہ اس پر گواہ نہ ہوں۔ لہذا اس طرح کی باتیں کرنے سے نامہ اعمال میں گناہ درج کروانے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ موجودہ حکمرانوں میں کیا کم برائیاں پائی جاتی ہیں۔ لگے رہو ان کے ساتھ زور آزمائی میں۔ لوگوں کو اچھی ترغیب بھی ملے گی ، ذہن سازی بھی ہوگی اور آخرت کی بربادی سے بھی بچ جائیں گے۔
 
نایاب

جزاک اللہ محترم بھائی
بہت پیاری بات کی ۔۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
تین چار کا نام لے دیں ۔۔۔ ہم جیتے جی ان کا دیدار کرنا چاہیں گے ۔۔۔
کمال ہے میری طرف آپ کا خیال ہی نہیں گیا :)
یہ نام پڑھ کر اگر جیتے جی ہیں تو زیارت کے لئے حسب وعدہ فورا پہنچو، لیکن ساتھ مٹھائی وغیرہ لانا مت بھولنا۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان

ساجد بھائی کے معاملے میں ہماری خوش گمانیاں اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن تیس دن تو پھر بھی لگیں گے ۔۔۔ ساجد بھائی! کیا آپ تیار ہیں تیس دن کی سکروٹنی کے لیے؟
 
ساجد

محفلین

شہزاد بھائی ہماری سکروٹنی ہوتے تو 24 برس ہونے کو آئے اب کسی سکروٹنی کا خوف نہیں۔:)
 
arifkarim

معطل
ہر ایک دوست اپنا مؤقف رکھتا ہے۔ اگر باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل کرنے سے عمران خان اور مولانا طاہر القادری صاحب الیکشن سے باہر ہوتے ہیں تو ہونے دو۔یہ کون سے فرشتے ہیں۔ جہاں تک سوال ہے روحوں کے اسمبلی میں ہونے کا۔ میں سمجھتا ہوں پاکستان میں ایسے نیک سیرت لوگ موجود ہیں جو ان شقوں پر سوفیصد پورے اترتے ہیں اور وہ ان نااہل حکمرانوں سے بدرجہ اولیٰ پاکستان کو چلانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کسی نہ کسی وقت ہمیں یہ کڑوا گھونٹ بھرنا ہی پڑے گا ورنہ یہ سیاسی ڈاکو پاکستان کو ہی بیچ کھائیں گے۔
اگر 62، 63 والی شق کا اصل مقصد پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت جو اس الیکشن میں کلین سویپ کرنے کا درجہ رکھتی ہے کہ چیئر مین کو فارغ کرنا ہے تو اس قادری کا اصل ایجنڈا عوام کے سامنے آجائے گا۔
 
arifkarim

معطل
لہذا اس طرح کی باتیں کرنے سے نامہ اعمال میں گناہ درج کروانے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ موجودہ حکمرانوں میں کیا کم برائیاں پائی جاتی ہیں۔ لگے رہو ان کے ساتھ زور آزمائی میں۔ لوگوں کو اچھی ترغیب بھی ملے گی ، ذہن سازی بھی ہوگی اور آخرت کی بربادی سے بھی بچ جائیں گے۔
جناب یہ کوئی سنی سنائی بات نہیں۔ جنکے ساتھ بیتی ہے انہی کی کہی سنا رہا ہوں۔ اگر اثبوت چاہیئے ہوں تو اس فوجی جرنیل سے پوچھا جا سکتا ہے جو اسوقت ضیاء کیساتھ موجود تھا! :)
 
ساجد

محفلین
دیکھو@شہزاد۔ ہمارا موکل بقائم ہوش وحواس بالکل تیار ہے آپ نے مکرنا نہیں۔
زلفی بھائی ، بات یہ ہے کہ سیاست کے زمرے میں کچھ عرصہ سے اس قدر عجیب دنگل رونما ہو رہا ہے کہ اللہ کی پناہ۔ ان چند مزاحیہ مراسلات کا مقصد اراکین کو ایک مخصوص دباؤ والے ماحول سے باہر لانا ہے اور کچھ بھی نہیں۔
 
کرسی کے نام پر تو بڑوں بڑوں کو سیریس ہوتے دیکھا ہے۔ ویسے تو آپ بھی محفل کے بڑوں میں سے ہیں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
زلفی بھائی ، بات یہ ہے کہ سیاست کے زمرے میں کچھ عرصہ سے اس قدر عجیب دنگل رونما ہو رہا ہے کہ اللہ کی پناہ۔ ان چند مزاحیہ مراسلات کا مقصد اراکین کو ایک مخصوص دباؤ والے ماحول سے باہر لانا ہے اور کچھ بھی نہیں۔
اردو محفل کے مدیر اعلیٰ کے طور پر آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ۔۔۔ محفلین کو جس طرح سے "فری ہینڈ" دیا جاتا ہے، میں اس کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں ۔۔۔ میرا مشاہدہ یہ ہے کہ بحث عموماَ اچھے انداز میں ہی آگے بڑھتی ہے ۔۔۔ کہیں کہیں تلخی بھی در آتی ہے لیکن اگر ذاتی حملے نہ کیے جائیں تو یہ تلخیاں بھی بحث کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔۔۔ دوست احباب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔۔۔ اردو محفل زندہ باد
 
ساجد

محفلین
اسے بجا طو رپر کہا گیا ہے کہ کپتان کے بارہویں کھلاڑی اب سٹھیا گئے ہیں :)
بابا ہارون بہت اچھا لکھتا ہے لیکن بس لکھتا ہی ہے۔ میں بابا جی کو کپتان کا بارہوان کھلاڑی بننے سے بہت پہلے کا جانتا ہوں اور بابا جی کی جلالتوں سے بخوبی واقف ہوں۔
 
آپ غالباّ J کو پریس کرنے سے پہلے shiftدبانا بھول گئے ( shift+J)چنانچہ مناسب لفظ کی بجائے "جلالتوں" لکھا گیا؟؟؟:p:laugh:
 
arifkarim

معطل
عمران خان کی آزمائیش باقی ہے
بالکل۔ 62، 63 کا قانون اگر لاگو ہونا چاہئے تو انپر جو اس کرپٹ سیاسی نظام کا پچھلے کئی برسوں سے حصہ دار ہیں اور عوامی دولت سے اپنے خارجی بینک اکاؤنٹس بھر رہے ہیں۔ عمران خان کی ساری دولت پاکستان میں ہے اور تمام اثاثے اسکی پارٹی سائٹ پر ثابت شدہ ہیں۔ کوئی اور سیاست دان یہ کر کے دکھا سکتا ہے؟ اور جہاں تک عمران خان کے اخلاقی کردار کی بات ہے تو اسنے ایک اہل کتاب سے شادی کی تھی جو کہ اب ختم ہو چکی ہے لیکن اسکے بچے آج بھی اس سے رابطہ میں ہیں۔ نیز عمران خان پر آج تک کسی قسم کی بد عنوانی، بد اخلاقی پر مبنی الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ اسلئے یہ میری سمجھ سے بالکل باہر کہ یہ 62، 63 کی بکواس عمران خان پر کیسے لاگو ہوگی۔ وہ جو چور چکے لٹیرے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور حرام مال کھا رہے ہیں، پہلے وہ تو اپنی خیر منا لیں۔ بقول قادری کے: ہمیں فرشتے نہیں چاہئیں۔ انسان ہی مل جائیں، یہی کافی ہے! :)
 
قیصرانی

شاید آپ کو عمران خان کی جوانی کے قصے یاد نہیں رہے جب وہ کوٹھوں پر جاتے تھے اور ٹیریان وائٹ نامی ان کی بیٹی عدالت میں ان کی ہی بیٹی ثابت ہو چکی ہے حالانکہ ان کی شادی اس خاتون سے نہیں ہوئی تھی :)
 
کیا آپ اسکی بات کر رہے ہیں؟
imran_with_daughter.jpg
یہ بقول آپکے اسکی جوانی کے قصے ہیں۔ جمائما سے طلاق کے بعد اور سیاست میں قدم رکھتے ہی اس قسم کا کوئی اسکینڈل عمران خان کا سامنے نہیں آیا۔ یہ ایک قابل سیاست دان کا سوال ہے۔ کسی ولی اور بزرگ کا نہیں!​
 
آئین کی دفعہ 62 اور 63 میں واقعی یہ لکھا ہے کہ ماضی کا کردار اور ماضی کے گناہ اور جرائم پر کوئی توجہ نہیں دی جائے گی۔ صرف حال اور ماضی دیکھا جائے گا؟
 
یہ عوامی سیاست کا میدان ہے، دین کا نہیں کہ صرف ہر گناہ سے پاک "بزرگ" ہی اسمیں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کیا پورا ملک مولویوں کے حوالے کرنے کا ارادہ ہے؟ عمران خان کے سابقہ "گناہ" اسکے ذاتیات سے متعلقہ ہیں۔ انکا باقی قوم پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
 
Top