باسمت، باہمت خادم اعلیٰ

c3-det.jpg
 

حسینی

محفلین
اور ہاں یہ بھی تاریخ لکھے گی کہ۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ وہ وزیر اعلی نہیں جس نے 20 سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں۔

ہاں البتہ میں ذاتی طور پر خادم اعلی صاحب کی کارکردگی اور ٰ شخصیت سے متاثر ہوں۔۔۔۔۔۔ لیکن ان کے بعض اس طرح کے کام!!
 

کاشفی

محفلین
ایک لسانی اور تعصبی تحریر۔۔۔ مملکت کی بات کرنے کے بجائے نون لیگ سے وابستگی کا ثبوت فراہم کرنے میں یہ تحریر اہم ہے۔۔ میرے خیال میں کافی پیسے ملے ہوں گے۔۔۔
تمام دنیا اگر زرداری بن جائے تو بھی نواز شریف اور شہباز شریف کا شر ان سب پر حاوی ہوگا۔۔۔
فرقہ وارانہ کالعدم دہشت گرد جماعت سے روابط بڑھانے اور ان کی سرپرستی کرنے میں ان دونوں نقلی بال لگوانے والوں کا بہت بڑا کردار ہے۔۔۔
سندھ میں تعصب پسند قوم پرستوں کی سرپرستی کرنا اور لسانی تعصب پھیلانے میں نواز شریف اور شہباز شریف کا کردار بہت زیادہ ہے۔۔
اللہ رب العزت آنے والے وقتوں میں ان دونوں کے شر سے پنجاب اور پورے پاکستان کو بچائے ۔۔۔ آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
اور ہاں یہ بھی تاریخ لکھے گی کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا یہ وہ وزیر اعلی نہیں جس نے 20 سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں۔

ہاں البتہ میں ذاتی طور پر خادم اعلی صاحب کی کارکردگی اور ٰ شخصیت سے متاثر ہوں۔۔۔ ۔۔۔ لیکن ان کے بعض اس طرح کے کام!!
اور یہ بھی کہ انہوں نے چند دن فوجی ہیلی کاپٹر کو ذاتی استعمال کے لئے جب لیا تو اس کے پندرہ لاکھ روپے یا اسی طرح کی بڑی رقم اپنی جیب سے ادا کی۔ تاہم تنخواہ نہ لینے اور سالانہ پانچ ہزار روپے انکم ٹیکس دینے کی روشنی میں دیکھیں تو بہت لطف آتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
BTW سنا ہے کہ شہباز شریف لمبے عرصے سے کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں تو کس نوعیت کا کینسر ہے؟
 
BTW سنا ہے کہ شہباز شریف لمبے عرصے سے کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں تو کس نوعیت کا کینسر ہے؟
کینسر کا تو پتا نہیں، آج کل میں پتا کرنے کی کوشش کرتا ہوں البتہ ان کے قریبی ساتھیوں سے سنا ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی یا بہت کم آتی ہے۔
 

کاشفی

محفلین
چور چور ہوتا ہے۔۔چاہے ایک ٹکے کا چور ہو یا ایک ڈالر کا چور ہو۔
عوام کو منافقت اور تعصب چھوڑ کر غلط کو غلط کہنا چاہیئے۔۔۔ نواز شریف اور شہباز شریف پر بھی اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔۔۔ انشاء اللہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج ان کے چھوٹے بھائی 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سینے میں درد ہوا تو شریف میڈیکل سٹی لے گئے لیکن ابتدائی طبی امداد ان کی جان نہ بچا سکی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
 

ساجد

محفلین
اگر انصاف کی کہوں تو یہ کالم لطیفوں کے زمرے میں ہونا چاہئیے تھا۔ لکھنے والے صاحب شاید کبھی لاہور سے باہر تشریف ہی نہیں لے گئے۔ میری رہائش فیروز پور روڈ پر ہے جہاں بین الاقوامی معیار کی سڑک مکمل ہو چکی ہے اور جدید ترین بس سروس چلنے والی ہے۔ لیکن میں اس پر خوش نہیں ہوں۔ اس کی وجہ بڑی معقول ہے کہ پنجاب صرف لاہور ہی کا نام نہیں ہے ۔ اگر سارے فنڈز لاہور پر ہی خرچ کئے جائیں گے تو صوبے کے باقی شہروں کی حالت ابتر ہو جائے گی اور وہاں کے لوگ بہتر سہولتوں کی خاطر بہ امر مجبوری لاہور کا رخ کریں گے ۔ جس سے اس شہر میں صحت و صفائی اور ٹریفک کا مسئلہ تو پیدا ہو گا ہی ساتھ ہی صوبے میں ترقیاتی عدم توازن پیدا ہونے سے مجموعی ترقی کا گراف معکوس سمت میں جائے گا۔ اس ”لاہوری“ ترقی کے باقی مخامی کا اندازہ آپ میرے بنا کچھ بتائے بھی کر سکتے ہیں۔
 

شیزان

لائبریرین
میری ذاتی رائے ہے کہ اگر ہم کسی کے لیے دعا نہ کر سکتے ہوں تو اس کے لیے بد دعا بھی نہیں کرنا چاہیے۔
ہر بندہ اپنے اعمال کی سزا ضرور پاتا ہے۔۔
ایسےمنہ بھر بھر کر کسی کو کوسنے یا بد دعائیں دینا مناسب امر نہیں ۔۔
اللہ ہمیں ہدایت دے۔ آمین
 

کاشفی

محفلین
میری ذاتی رائے ہے کہ اگر ہم کسی کے لیے دعا نہ کر سکتے ہوں تو اس کے لیے بد دعا بھی نہیں کرنا چاہیے۔
ہر بندہ اپنے اعمال کی سزا ضرور پاتا ہے۔۔
ایسےمنہ بھر بھر کر کسی کو کوسنے یا بد دعائیں دینا مناسب امر نہیں ۔۔
اللہ ہمیں ہدایت دے۔ آمین
وہ بددعا نہیں ہے۔۔ دعا ہے کہ اللہ اس مملکت سے برائیوں کا خاتمہ کرے۔۔آمین
 

شیزان

لائبریرین
وہ بددعا نہیں ہے۔۔ دعا ہے کہ اللہ اس مملکت سے برائیوں کا خاتمہ کرے۔۔آمین
بھائی جی دعا تو یہ ہے جو آپ نے اب کی۔۔
نام لے لے کر دعا نہیں بددعا دی جاتی ہے
میری بھی دعا ہے کہ اللہ اس مملکت سے برائیوں کا مکمل خاتمہ فرمائے۔ آمین
 

کاشفی

محفلین
بھائی جی دعا تو یہ ہے جو آپ نے اب کی۔۔
نام لے لے کر دعا نہیں بددعا دی جاتی ہے
میری بھی دعا ہے کہ اللہ اس مملکت سے برائیوں کا مکمل خاتمہ فرمائے۔ آمین
نام لے کر بھی دعائیں دی جاتی ہیں بھائی جی۔۔۔لیکن جب دعاؤں میں نام لیا جاتا ہے نواز لیگیوں یا پھر نواز لیگ سے ہمدردی رکھنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔۔۔
خیر آپ کی دعا کے لیئے بھی آمین۔
 

شیزان

لائبریرین
نام لے کر بھی دعائیں دی جاتی ہیں بھائی جی۔۔۔ لیکن جب دعاؤں میں نام لیا جاتا ہے نواز لیگیوں یا پھر نواز لیگ سے ہمدردی رکھنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔۔۔
خیر آپ کی دعا کے لیئے بھی آمین۔
آپ کا انداز ہی ایسا ہے تو پھر کوئی حیرت نہیں مجھے۔:)
آپ کی اطلاع کے لیے عرض کر دوں کہ مجھے نواز لیگ سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں ہے۔۔
بس کسی کو کسی بھی انسان کے متعلق ایسے بولتا دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔۔ وہ چاہے نواز، شہباز ہوں، زرداری ہوں یا عمران خان۔۔
باقی اس بحث سے کوئی فائدہ نہیں ۔۔ جب ایک دوسرے کی ماننا مقصود نہ ہو تو پھر سب بیکار ہے۔۔
 

کاشفی

محفلین
آپ کا انداز ہی ایسا ہے تو پھر کوئی حیرت نہیں مجھے۔:)
آپ کی اطلاع کے لیے عرض کر دوں کہ مجھے نواز لیگ سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں ہے۔۔
بس کسی کو کسی بھی انسان کے متعلق ایسے بولتا دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔۔ وہ چاہے نواز، شہباز ہوں، زرداری ہوں یا عمران خان۔۔
باقی اس بحث سے کوئی فائدہ نہیں ۔۔ جب ایک دوسرے کی ماننا مقصود نہ ہو تو پھر سب بیکار ہے۔۔
جی بالکل اس بحث سے کوئی فائدہ نہیں۔۔ نواز لیگیوں سے ہمدردی نہیں والی بات درست نہیں لگتی۔۔باقی سب خیرہے۔۔
 

زرقا مفتی

محفلین
السلام علیکم
نادمِ اعلیٰ یقینا باسمت ہیں مگر اُن کی ایک ہی سمت ہے تخت پنجاب پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا۔ اُن کی بصیرت کا یہ عالم ہے کہ محکمہ صحت کا بجٹ میٹرو بس سروس پر لگا رہے ہیں۔کوئی بھی اوسط ذہانت کا حامل شخص یہ جانتا ہے کہ اسوقت ہمیں میٹرو بس کی نہیں نئے پاور پراجیکٹس کی ضرورت ہے۔ کاش نادمِ اعلیٰ میں اتنی بصیرت ہوتی تو پانچ سال میں پنجاب کی صنعتوں کو ہی بجلی میں خود کفیل کر دیتے۔
محکمہ صحت کی کارکردگی کا عالم یہ تھا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے سینکڑوں مریض ایک غلط دوا کھا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ صحت کا شعبہ نادمِ اعلیٰ کے پاس تھا۔ ہسپتال کی نرسری میں درجنوں نوزائیدہ بچے زندہ جل کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ مگر نادمِ اعلیٰ کی پیشانی پر عرقِ ندامت نظر نہیں آتا۔ لاہور کے بہترین علاقوں میں ڈینگی سپرے نہیں ہوا نہ جانے کہاں ہوا۔ ہاں ڈینگی کے خلاف اشتہاری مہم پر کروڑں خرچ کئے گئے خود نمائی کا سودا جو سر سمایا ہے۔
جاری ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
جب دیکھا گیا کہ نوجوان تعلیمیافتہ ووٹر تحریکِ انصاف کی جانب مائل ہے تو ریوڑیوں کی طرح لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ جہاں تک میرے علم میں ہے دُنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ٹیکس کا پیسہ اس بے دردی سے خرچ نہیں کیا جاتا اور یہاں تو ملک مقروض ہے۔ ایک ایک گھر میں تین تین لیپ ٹاپ پہنچ گئے ہیں بیس بیس ہزار میں بازار میں بک رہے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کا یہ عالم ہے کہ میرے اپنے بیٹے نے اکثر امتحانوں کی تیاری ٹارچ کی روشنی میں کی کیونکہ ایک حد کے بعد یوپی ایس بھی ناکارہ ہو جاتا ہے۔
ایف ایس ای کے بعد لیپ ٹاپ وصول کرنے والے اکثر طلبہ و طالبات کو اپنی پسند کے شعبہ جات میں داخلہ نہیں مل سکا نجی تعلیمی اداروں کی فیسیں ادا کرنے کی قوت استعداد تو ہر خاندان نہیں رکھتا۔ ایک سادہ سا سوال ہے اسی فیصد سے زاید نمبر حاصل کرنے والا طالبعلم اگر اپنی پسند کے شعبے میں داخلہ نہ لے سکے تو لیپ ٹاپ کو کیا کرے گا۔ تو کیا ہی اچھا ہوتا کہ نادم ِ اعلیٰ ان طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے سرکاری شعبے میں درسگاہیں قائم کرتے یا پھر نجی اداروں میں تعلیم کے وظائف دیتے۔ اگر یہ سب کچھ ان کے بس میں نہیں تھا تو کم از کم نجی اداروں کی فیسوں کو ہی ایک حد میں رکھنے کے لئے قانون سازی کر لیتے۔
جاری ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے شریف خاندان کے افراد کو پیش منظر میں رکھا گیا۔ مریم نواز شریف اکثر درسگاہوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے گئیں۔ اصول پسندی کی دعویدار نادمِ اعلیٰ بتائیں کہ مریم کس حیثیت سے لیپ ٹاپ تقسیم کر رہی تھیں۔ کیا لیپ ٹاپ انہوں نے ذاتی دولت سے خریدے تھے۔ کاش الیکشن کمیشن کو یہ بے ضابطگیاں بھی نظر آ جائیں۔
امن امان کا یہ عالم ہے کہ شہری اپنے گھر وں کی چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں۔ لاہور پولیس کی آدھی نفری شریف خاندان کی حفاظت پر مامور ہے۔ اس لئے چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ہے۔ نومبر دو ہزار گیارہ میں میرے دیور کوڈاکوؤں نے اپنے گھر میں گولی مار دی۔ میرے سُسر تحریک قیام پاکستان کے کارکن ہیں جبکہ مرحوم کے سُسر سرکاری محکمہ سے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے جنہیں حکومت تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی سے نواز چکی ہے۔ یہ دونوں بزرگ حاکم اعلی سے ملے تو انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تا حال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا۔ میرے سُسر کی نشاندہی پر ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا مگر ایم پی اے کی سفارش پر رہا کر دیا گیا۔اپنا دُکھڑا رونے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو کسی غریب عام آدمی کو کہاں ملے گا؟؟؟
نادمِ اعلیٰ یوں تو تعلیمی انقلاب لانے کے بہت دعوے کرتے ہیں مگر جب بات پارٹی ٹکٹ دینے کی ہو تو معیار صرف دولت یا بدمعاشی ہے۔ لاہور کے ایک صوبائی حلقے کے ایم پی اے جعلی ڈگری رکھنے پر نا اہل قرار پائے توضمنی انتخاب کے لئے اُنہوں نے ایک پانچویں پاس کا انتخاب کیا۔ اب ہم اُن کی سیاسی بصیرت کے قصیدے نہ پڑھیں تو کیا کریں؟ پورے حلقے میں ایک یہی "اعلیٰ شخصیت" مل سکی ۔ موصوف کے خاندان کابہترین تعارف ایک منہ پھٹ ٹی وی اینکر کروا چکے ہیں۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کے کاروبار میں موصوف شریفین کے شراکت دار ہیں۔
اہلیت شرافت قیادت یہ سب دقیانوسی باتیں ہیں۔
جاری ہے
 
Top