باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

1100282184-1.jpg

باز اجاو! سندھ، پاکستان اور عوام کے دشمنوں‌، باز اجاو۔
باز آجاو۔۔۔ ظلم بھی کرتے ہو اور الزام بھی مظلوم پر دھرتے ہو۔
باز آجاو۔۔۔ کہیں‌ایسانہ ہو کہ عوام یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک چکے ہوں۔ اور تھمارے دولت کدوں‌کو روندھ ڈالیں
سندھ کے دشمنوں‌ باز اجاو! کہیں‌ایسانہ ہو کہ زمیں‌تھمیں پناہ بھی نہ دے
پاکستان کے دشمنوں! پاکستان کو کھوکھلا کررہے ہو۔ اتنا نہ کھاو کہ کچھ بچے ہی نہ۔
سرحد، بلوچستان، سندھ، کشمیر کہاں کہاں‌عوام کو ماروگے اور کتنا خون پیوگے؟
باز آجاو، باز آجاو
 
فاتح

لائبریرین
ذرا نیٹ پر ہی تلاش کریں تو ایسی ہی تصاویر باقی چوروں اور آمروں یعنی نواز شریف، الطاف حسین، پرویز مشرف، ضیاء الحق حتٰی کہ یحیٰی خان تک کی ملیں گی۔ ہاں آصف زرداری کی ایسی تصویر ڈھونڈنے کے لیے کافی خاک چھاننی پڑے گی;)

پھر ہمارے لئے کیا بچے گا، اسلئے باز آجاؤ ;)

ہاہاہاہاہاہا
 
فاتح بھائی۔ اتنے قتل ہوگئے۔ کم از کم قہقہے تو نہ لگائیں۔
قتل اس کا باپ ہوا
قتل اس کے دونوں‌بھائی ہوئے
قتل اسکے کارکن ہوئے
کم از کم قہقہے تو نہ لگایے پلیز
 
دوست

محفلین
ابا جان کو کبھی کبھی پی لیتا ہوں لے ڈوبی۔
بھائیوں کو شاید خود ہی کھاگئی یہ۔
کارکن تو کیڑے مکوڑے ہیں ایک مرا کئی اگ آئیں گے۔:cool:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی۔ اتنے قتل ہوگئے۔ کم از کم قہقہے تو نہ لگائیں۔
قتل اس کا باپ ہوا
قتل اس کے دونوں‌بھائی ہوئے
قتل اسکے کارکن ہوئے
کم از کم قہقہے تو نہ لگایے پلیز

ہمت علی بھائی! آپ نے شاید میرے دستخط نہیں دیکھے جو میرے جذبات کے ترجمان ہیں۔ اور میں نے قہقہہ کسی قتل پر نہیں لگایا تھا بلکہ ساجد اقبال بھائی کے شستہ مذاق (پھر ہمارے لئے کیا بچے گا، اسلئے باز آجاؤ ) پر لگایا تھا۔

اور جہاں تک "اس کے کارکن" مرنے کی بات ہے تو وہ بے چارے واقعی صرف "کارکن" ہی تھے، وہ کسی کے بھائی اور باپ نہیں تھے، اگر ہوتے تو شب ڈھلے تک اے آر وائی پر بلاول ہاؤس میں جشن کا سماں نہ دکھایا جا رہا ہوتا۔:(

باپ اور بھائی کے قتل کی بھی کیا خوب کہی آپ نے۔ باپ نے اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹی، وہ جسے اپنا باپ (ڈیڈی) کہا کرتا تھا اس کے ساتھ جو سلوک کیا، اس کے اوپر لائے ہوئے جرنیل نے اس کے ساتھ اس سے دو ہاتھ بڑھ کر کیا۔ اور بھائی کو بہن کے بد کردار شوہر نامدار نے مروا دیا۔
 
فاتح بھائی۔ اتنے قتل ہوگئے۔ کم از کم قہقہے تو نہ لگائیں۔
قتل اس کا باپ ہوا
قتل اس کے دونوں‌بھائی ہوئے
قتل اسکے کارکن ہوئے
کم از کم قہقہے تو نہ لگایے پلیز

باپ کا قتل ۔ لیکن پھر بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر واپس آئی
بھائی کا قتل - حکومت کس کی تھی، اتنا تو دھیان دو
کارکنوں کا قتل - جب کارکنوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی، تب محترمہ بلاول ہائوس چلی گئیں۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ ایک لفظ تسلی کا نہ بولا، اور آرام سے سو گئیں، میڈیا تک یہ بات پہنچی کہ محترمہ صبح اپنا بیاں جاری کریں گی، وہ تھکی ہوئی ہیں (جیو پر آصف علی زرداری کے بیان کی کلپنگ دیکھ لیں

جس باپ کی لاش پر سیاست کرتی ہیں اس باپ کے نظریات کو جھٹلا دیا۔ باپ آمریت سے لڑتا رہا، اور آمر سے مقابلے میں جان دے دی۔ اور بیٹی آمر سے قو می مفاہمت کے نام پر شرم انگیز معاہدہ کر کے واپس آئی۔
 
ساجد

اب تک اپنے باپ کی لاش پہ ہی تو سیاست کر رہی ہیں محترمہ۔ بابو جی نے اپنے سیاسی مرشد ضیاء کی مجاورت سنبھالی تو انہوں نے اپنے ابا حضور کی۔ نہ وہ لیڈر نہ یہ لیڈر۔ سب ڈیلر اور لٹیرے۔ ایک نمبر کے ڈرامہ باز۔
 
مجھے تو اپ سب کے تعصب پر حیرت ہورہی ہے۔ کس زہریلے پروپیگنڈے کے تحت اپ بغیر کسی ثبوت کے الزام پر الزام دھر رہے ہیں۔
حقیقی دنیا میں انکھ کھول کر دیکھیں۔
اب تک کونسی تحریک ہے جو امر کے خلاف چلی ہو اور پیپلز پارٹی اس میں‌اگے اگے نہ ہو۔
حال ہی میں‌کون تھا جو 26 گھنٹے چیف جسٹس کی گاڑی چلاتا تھا۔ کون سی پارٹی کے کارکن اس حالیہ تحریک میں اگے اگے تھے۔
12 مئی کو کراچی میں‌کس پارٹی کے کارکنوں جانی قربانی دی۔
بھٹو ہی تھا جس نے شکست خوردہ پاکستان و پاکستانی فوج کا وقار بحال کیا۔
بھٹو ہی تھا جس نے قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دلوایا
بھٹو ہی تھا جس نے پاکستان کے اٹامک پروگرام کی بنیاد ڈالی جس کےسائنس دان کو اپ نے جیل میں ڈال رکھا ہے۔
یہ بھٹو ہی تھا جس نے بنیادی تعلیم مفت کی۔ جس کی وجہ سے ایک پوری جنریشن اعلٰی تعلیم کے قابل ہوئی (جس میں‌ شاید اپ سب اور میں خود شامل ہوں)
یہ بھٹو ہی تھا جس نے حالیہ امت مسلمہ کو ایک وحدت کرنے کے لیے کوششیں‌کیں۔
اپ ذرا انکھیں‌کھولیں اور درست اور غلط کو پرکھیں۔
قطع نظر مجھے بے نظیر پسند ہے یا نہیں‌ مگر اس وقت پاکستان کے اکثریتی عوام کے نمائندہ ہے۔ وہ وفاق کی علامت ہے۔
 
بالکل ٹھیک فرمایا، سالا یہ تھال ہی گندہ ہو چکا ہے اور سب اسی تھال کے چٹے وٹے ہیں۔ کوئی ڈیل کر کے جاتا ہے تو کوئی ڈیل کر کے عوام کی گردن پر کرسی اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن کیا کریں ہم لوگ اسی میوزیکل چئیر کو ساٹھ سال سے دیکھ رہے ہیں اور تالیاں بجا رہے ہیں۔ کیا کبھی اس گیم شو کے شرکاء بدلیں گے۔ کیا کبھی اس گیم شو کے میزبان بدلیں گے۔ شائد ہاں لیکن اس کے لئے تماشائیوں کو اپنا غصہ دکھانا ہو گا۔ آنکھ بند کر کے تالیاں بجانے کا کام روکنا ہو گا۔

لیکن کب ۔۔۔
شائد ہم دیکھ پائیں، نہیں تو وہ وقت ہماری آنے والی نسلیں ضرور دیکھیں گی۔ انشاءاللہ
 
خرم

محفلین
ہمت بھائی بالکل بجا۔ مگر اک نظر ادھر بھی بھائی۔
اب تک کونسی تحریک ہے جو امر کے خلاف چلی ہو اور پیپلز پارٹی اس میں‌اگے اگے نہ ہو۔
آمریت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے خلاف کون رہا؟ اب آمریت کے ساتھ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کون معاہدہ کرکے واپس آیا ہے؟ کون امریکہ آ آ کر ترلے ڈالتا رہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کی پرویز مشرف سے زیادہ بہتر خدمت کریں گی؟
حال ہی میں‌کون تھا جو 26 گھنٹے چیف جسٹس کی گاڑی چلاتا تھا۔ کون سی پارٹی کے کارکن اس حالیہ تحریک میں اگے اگے تھے۔
چیف جسٹس کے خلاف تحریک تو وکیلوں نے چلائی اور وکیل ہی اس میں آگے آگے تھے۔ اعتزاز احسن بطور وکیل چیف جسٹس کے ساتھ تھے۔ باقی رہ گئی کارکنان کی بات تو اس تحریک میں تمام پارٹیوں کے کارکنان شامل تھے۔ کہنے والے تو کہتے ہیں کہ لوگوں کے کھانے پینے کے اخراجات نوازشریف دیتا تھا۔ افواہوں کی کیا بات کریں؟
12 مئی کو کراچی میں‌کس پارٹی کے کارکنوں جانی قربانی دی۔
12 مئی کو صرف پیپلز پارٹی کے کارکنان تو نہیں جاں بحق ہوئے۔ کئی دوسرے بھی تھے۔
بھٹو ہی تھا جس نے شکست خوردہ پاکستان و پاکستانی فوج کا وقار بحال کیا۔
درست مگر یہ بھٹو ہی تھا نا جس نے اِدھر ہم اُدھر تُم کا نعرہ لگایا۔ جس نے کہا کہ اسمبلی کا جو ممبر ڈھاکہ جائے گا اس کی ٹانگیں توڑ‌دی جائیں گی۔
بھٹو ہی تھا جس نے قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دلوایا
بالکل بجا ارشاد۔
بھٹو ہی تھا جس نے پاکستان کے اٹامک پروگرام کی بنیاد ڈالی جس کےسائنس دان کو اپ نے جیل میں ڈال رکھا ہے۔
اٹامک پروگرام تو ساٹھ کی دہائی سے چل رہا تھا بھائی۔ ہاں ایٹم بم بنانے کا اعلان بھٹو نے کیا تھا۔
یہ بھٹو ہی تھا جس نے بنیادی تعلیم مفت کی۔ جس کی وجہ سے ایک پوری جنریشن اعلٰی تعلیم کے قابل ہوئی (جس میں‌ شاید اپ سب اور میں خود شامل ہوں)
بالکل اور اس کے ساتھ تعلیمی اداروں میں یونین کی بھی بنیاد ڈالی جس کے اثرات سے آپ بھی واقف ہوں گے۔
یہ بھٹو ہی تھا جس نے حالیہ امت مسلمہ کو ایک وحدت کرنے کے لیے کوششیں‌کیں۔
اس طرح کی کوششیں تو ضیاء الحق، بے نظیر، نوازشریف اور پرویز مشرف سب کے کھاتے میں‌ڈالی جا سکتی ہیں۔ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔
اپ ذرا انکھیں‌کھولیں اور درست اور غلط کو پرکھیں۔
بھائی یہی تو بات ہے۔ آنکھیں ہی تو نہیں کھُلتیں۔ آپ صرف ایک بات بتائیں۔ بے نظیر نے سرے محل سے لاتعلقی کا کئی بار دنیا کے ہر فورم پر اعلان نہیں کیا تھا کیا؟ پھر اسی بے نظیر نے اس سرے محل کو قبول نہیں کیا؟ اب اتنا جھوٹ بولنے والے کو کسی بھی وجہ سے لیڈر مانا جا سکتا ہے؟ میں عوام کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ انصاف کی بات کر رہا ہوں۔ اور یہ نہیں کہ بے نظیر پر صرف سرے محل کا الزام ہے۔ باقی الزامات بھی جھوٹ کا پلندہ نہیں ہیں بس سیاسی مصلحتوں اور ہمارے "عوام" کی "محبت" کی وجہ سے یہ کچھ بھی کر لیں انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ اگر آپ کی بھینس کوئی چوری کر لے تو اس سے تو آپ تمام عمر کے رشتے توڑ لیں گے۔ ملک کو چلئے اپنی بھینس ہی سمجھ لیجئے۔ ان پڑھ لوگوں کی بات جانے دیجئے۔ آپ تو باشعور ہیں۔ آپ تو فیصلہ سچ اور انصاف پر کیجئے، صرف تعصب پر تو نہیں۔ بے نظیر کو صرف اس لئے تو پسند نہیں کیا جاسکتا کہ آپ کے والد اس کے والد کے مداح تھے (صرف تمثیلا عرض کیا ہے خدانخواستہ ذاتی نہ سمجھئے گا)؟ آپ تو بھائی کسی کو بھی پسند یا ناپسند کرنے سے پہلے اس کے کردار و عمل کو جانچئے۔ بھٹو نے جو کیا، اُس کا عمل تھا اور اسے اُُس کا جواب دینا ہے۔ آج بے نظیر کو ناپنے کے لئے بھٹو کا عمل نہیں بے نظیر اور اس کے شوہر کا عمل پیمانہ ہونا چاہئے۔ کچھ دل کو لگتی ہے بات؟
قطع نظر مجھے بے نظیر پسند ہے یا نہیں‌ مگر اس وقت پاکستان کے اکثریتی عوام کے نمائندہ ہے۔ وہ وفاق کی علامت ہے۔
عوام کی نمائندہ نہیں عوام کی محبوب ہے۔ نمائندگی والی تو کوئی بات ہی نہیں۔ بے نظیر کے ووٹر جس طبقہ کے لوگ ہیں ان کی زندگی، ان کے رہن سہن، ان کے رسم و راج، ان کی سوچ سے بے نظیر کو دور کا واسطہ نہیں ہے۔ جہاں تک رہ گئی بات وفاق کی علامت ہونے کی تو بھائی وفاق کی علامت تو صرف میں اور آپ اور ہم جیسے دوسرے ہیں۔ یہ لوگ اور ان کی اولادیں جو انگلستان، دوبئی اور امریکہ وغیرہ میں پلے بڑھے یہ لوگ ہمارے وفاق کی علامت کیسے ہو گئے؟
ً
 
ساجد

محفلین
مجھے تو اپ سب کے تعصب پر حیرت ہورہی ہے۔ کس زہریلے پروپیگنڈے کے تحت اپ بغیر کسی ثبوت کے الزام پر الزام دھر رہے ہیں۔
حقیقی دنیا میں انکھ کھول کر دیکھیں۔
اب تک کونسی تحریک ہے جو امر کے خلاف چلی ہو اور پیپلز پارٹی اس میں‌اگے اگے نہ ہو۔
حال ہی میں‌کون تھا جو 26 گھنٹے چیف جسٹس کی گاڑی چلاتا تھا۔ کون سی پارٹی کے کارکن اس حالیہ تحریک میں اگے اگے تھے۔
12 مئی کو کراچی میں‌کس پارٹی کے کارکنوں جانی قربانی دی۔
بھٹو ہی تھا جس نے شکست خوردہ پاکستان و پاکستانی فوج کا وقار بحال کیا۔
بھٹو ہی تھا جس نے قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دلوایا
بھٹو ہی تھا جس نے پاکستان کے اٹامک پروگرام کی بنیاد ڈالی جس کےسائنس دان کو اپ نے جیل میں ڈال رکھا ہے۔
یہ بھٹو ہی تھا جس نے بنیادی تعلیم مفت کی۔ جس کی وجہ سے ایک پوری جنریشن اعلٰی تعلیم کے قابل ہوئی (جس میں‌ شاید اپ سب اور میں خود شامل ہوں)
یہ بھٹو ہی تھا جس نے حالیہ امت مسلمہ کو ایک وحدت کرنے کے لیے کوششیں‌کیں۔
اپ ذرا انکھیں‌کھولیں اور درست اور غلط کو پرکھیں۔
قطع نظر مجھے بے نظیر پسند ہے یا نہیں‌ مگر اس وقت پاکستان کے اکثریتی عوام کے نمائندہ ہے۔ وہ وفاق کی علامت ہے۔
حضور والا ، غور فرمائیے ہم بھی یہی عرض کر رہے ہیں کہ وہ بھٹو ہی تھا جو لیڈر تھا۔ محترمہ تو اپنے مرحوم باپ کی سیاسی مجاور ہیں اور اسی کو کیش کروا رہی ہیں۔
ہم کو محترمہ سے کوئی رنجش نہیں لیکن لیڈروں پر تنقید کرنا تو ایک جمہوری حق ہے اور شاید آپ اس نقطہ نظر سے نہیں سوچ رہے کہ جمہوریت زور زبردستی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا نام ہے۔ اس پہلو سے سوچئیے تو آپ کو کوئی تبصرہ بھی مبنی بر تعصب نظر نہیں آئے گا۔
 
ساجد

محفلین
ہمت بھائی ، آپ بھی ہمت سے کام لیں اور کہہ دیں کہ یہ سب لٹیرے ہیں ہمارے ملک کو گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں ہمیں آپس میں لڑوا کر اپنا ووٹ بنک بناتے ہیں۔
ان کی کرپشن کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ غیر ممالک کی عدالتوں میں بھی یہ مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔
 
بھائی کرپشن کی بات تسلیم مگر اگر میری بات پر توجہ دیجیے تو زیادہ تر عوامی مقبولیت کی بات کی ہے۔ بے نظیر عوام میں‌مقبول ہے اور یہ حقیقیت ہے۔ ہم کس طرح‌اس پر اپنے باپ ، بھائیوں کے قتل اور شوہر کی قید کی ذمہ داردی ڈال دیتے ہیں۔ اس کے کارکن مرتے ہیں‌تو قہقہے لگاتے ہیں۔
بے نظیر اور نواز شریف میں کوئی تقابل ہی نہیں۔ فوج جتنی لوٹ مار کررہی ہے اس کا کوئی مقابلہ ہیں‌ نہیں۔
تنقید کرنا اپ کا حق ہے مگر اس طرح متصبانہ تنقید کہ بے نظیر ہی اپنے خاندان کی قاتل ہے کچھ اچھا نہیں ہے۔
 
خرم

محفلین
تنقید کرنا اپ کا حق ہے مگر اس طرح متصبانہ تنقید کہ بے نظیر ہی اپنے خاندان کی قاتل ہے کچھ اچھا نہیں ہے۔
بھائی اب یہ تو ناجائز سی بات نہ ہو گئی؟ وزیر اعظم بے نظیر کے بھائی کو کون قتل کرسکتا ہے؟ پاکستان کے کسی تھانیدار، کسی سپاہی کی مجال ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے چپڑاسی کے بھائی کو بھی قتل کردے؟ وزیر اعظم کا بھائی، بھٹو کا بیٹا قتل ہو جائے اور کچھ پتہ ہی نہ چلے، کوئی برطرف ہی نہ ہو، اس کا کیا جواز دیجئے گا آپ؟
 
خالی بے نظیر کو برا بھلا نہ کہیں۔ نواز شریف بھی کوئی دودھ میں نہائے ہوئے نہیں ہیں۔ یہ سارے ایک ہی تھال کے چٹّے بٹّے ہیں۔ یہ مت بھولیے کہ بھٹو کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا مگر نواز شریف کی جان بخش دی گئی۔ کیا یہ ظلم نہیں ہے؟
 
ارے بھائی نواز شریف کو کون ٹھیک کہتا ہے؟ یہ سب ہی ایک جیسے ہیں۔ مگر ہمیں انہیں ایک جیسا سمجھنا بھی تو پڑے گا نا؟ بھٹو کی جان بھی بخش دی جاتی اگر ضیاء الحق انتہائی بزدل انسان نہ ہوتا اور یہ نہ کہا گیا ہوتا کہ "قبر ایک ہے اور مُردے دو"۔ بات تو سُنا ہے کہ یہ بھی کی گئی تھی کہ نوازشریف کو مار دیتے ہیں اسطرح سندھ کا احساسِ محرومی کم ہو جائے گا۔ خیر یہ تجویز دینے والا تو کوئی فاتر العقل ہی تھا مگر ایک بات ضرور ہے، اب بے نظیر کی ڈیل کے بعد آئندہ کوئی سیاستدان پھانسی نہیں چڑھے گا۔ کیا فائدہ جب پھر انہی جرنیلوں سے ہی ڈیل کرنا ہے تو پہلے ہی ان کے جوتے چاٹ لو۔
 
ساجد

محفلین
خالی بے نظیر کو برا بھلا نہ کہیں۔ نواز شریف بھی کوئی دودھ میں نہائے ہوئے نہیں ہیں۔ یہ سارے ایک ہی تھال کے چٹّے بٹّے ہیں۔ یہ مت بھولیے کہ بھٹو کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا مگر نواز شریف کی جان بخش دی گئی۔ کیا یہ ظلم نہیں ہے؟
شعیب بھائی ،
ناچیز تو سب کو ہی مداری کہتا ہے اور علی الاعلان کہتا ہے۔
 
Top