بات سے بات نکلی تو کیا بنا

dxbgraphics

محفلین
ٹی وی سٹیشن پر ایوارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا پروفیسر طہ خان نے چھ سات سال پہلے پشتو کے فانٹ انپیج میں بنانے پر۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہو گئے۔

فانٹ بنائے تھے، یہاں تک تو صحیح ہے۔ کچھ ملنے کی امید ہی کیوں رکھی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
مقدار کی بات نہ کریں۔ ہمارے پاس لوڈ شیڈنگ، مختلف ضروریات زندگی کی قلت اور مہنگائی بہت زیادہ مقدار میں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی کل کسی نے ایک لطیفہ سنایا تھا۔ کہ چاند سے زمین پر دیکھیں تو دیوار چین نظر آتی ہے۔

تو دوسرا بولا کہ پاکستان میں چینی کے لیے لگی لمبی لمبی قطاریں بھی نظر آتی ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
مجھے پاکستان کا شہنشاہ بنا دیں پھر دیکھیں کیسے جمہوریت کو کک آوٹ کر کے غیروں کے بنائے ہوئے کالے قانون کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں
 

شمشاد

لائبریرین
جمہوریت کو کک آؤٹ‌ نہیں کرنا بھائی جی بلکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں جمہوریت پر چلانا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جمہوریت کو چلنے ہی نہیں دے رہے ناں۔
کبھی فوج اس کو یرغمال بنا لیتی ہے اور کبھی سیاہ ستدان اسے اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔
 
Top