بات سے بات نکلی تو کیا بنا

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم دوستو اردو محفل پر ایک نیا سلسلہ لے کر حاضر ہوا ہوں
اس میں ایک فرد ایک بات کرے گا لیکن بات پتے کی کرے گا اس کی بات میں سے اگلے فرد نے ایک بات نکالنی ہو گی لیکن وہ بھی بے پر کی نہیں اڑائے گا بلکہ کوئی کام کی بات کرے گا
اس طرح کھیل کاکھیل ہو گا اور علم میں اضافہ بھی ہوگا
شعر اور ضرب المثل کی بھی اجازت ہو گی
جیسے میں ایک شعر لکھتا ہوں کہ
لوگ شاید ہوگئے اہل جنوں سے روشناس
اب تو شہر میں کسی مجنوں پہ پتھراؤ نہیں
اب آپ اس میں سے کوئی ایک لفظ لے کر اس پر بات کر سکتے ہیں مثلا میں لوگ لیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ
الناس اعداء لما جھلوا
کہ لوگ اس کے دشمن ہوتے ہیں جس کے بارے میں وہ نہیں جانتے تو آئیے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں
اب آپ کی باری ہے ۔
والسلام
 

سیمل

محفلین
ماننا۔۔۔

مسلمان وہ ہے جو اللہ کو مانتا ہے اور مومن وہ جو اللہ کی مانتا ہے

(اشفاق احمد)
 

سیمل

محفلین
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشہ لب بام ابھی

یا اللہ اب کوئی :oops: آگے سے جاری رکھے :cry:
 

پاکستانی

محفلین
مرد خدا کا عمل ، عشق سے صاحب فروغ
عشق ہے اصل ِ حیات ، موت ہے اس پر حرام
عشق دمِ جبرئیل ، عشق دل ِ مصطفی
عشق خدا کا رسول ، عشق خدا کا کلام
عشق کی تقویم میں، عصرِ رواں کے سوا
اور زمانے بھی ہیں جن کا نہیں کوئی نام
 

ماوراء

محفلین
دو بھائیوں میں منافرت پیدا نہ کر ان میں کبھی نہ کبھی صلح ہو جائے گی مگر تجھے ہمیشہ برائی حاصل ہو گی۔

(حکیم اقلیدس)
 

فرذوق احمد

محفلین
ایک بھائی نے دوسرے بھائی سے کہا۔
بھیاء،، یہ ہوائی جہاز اتنا بڑا ہوتا ہے اسکو رنگ( paint) کیسے کرتے ہیں ۔۔
دوسرے بھائی نے جواب دیا ۔۔
جب یہ اڑ کر دور چلا جاتا ہے تو بہت چھوٹا ہو جاتا ہے تب اس کو رنگ کرتے ہیں


یہ چلے گا نہ :p
نہیں تو معذرت بھی ساتھ ہی کہہ دیتا ہوں :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
ہوائی جہاز کی ایجاد نے وہ کمال دکھایا کہ مہینوں اور ہفتوں کا سفر گھٹ کر گھنٹوں کا رہ گیا۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم
ساتھیو سلسلہ روکا کیوں ہے بڑی اچھی اچھی باتیں کہی جا رہی تھیں
یہ کس کی نظر لگ گئی میرے چمن کو
تو قیصرانی صاحب نے ایک بات کہی
ماننے کے لئے جاننا ضروری نہیں
اور جاننے سے ایک بات
مولا علی کرم اللہ وجہہ کا ایک قول
من عرف نفسہ فقد عرف ربہ
کہ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اس نے خدا کو پہچان لیا
کہ بقول کسی کے
تجھے دیر و حرم میں میں نے ڈھونڈا تو نہیں ملتا
مگر تشریف فرما تجھ کو اپنے دل میں دیکھا ہ۔۔۔ے

سیمل بھائی نے لکھا
مسلمان وہ جو اللہ کو مانتا ہے اور مومن وہ جو اللہ کی مانتا ہے
مومن پر ایک بات
اتقوا من فراست المومن لانہ ینظر من نور اللہ او کما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کہ مومن کی فراست سے ڈرو کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے
کہ بقول اقبال
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

اور قیصرانی بھائی کی اگلی بات سے تو ایک ہی بات نکلتی ہے
ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان
گفتار میں کردار میں اللہ کی برہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان
سیمل بھائی نے پھر کہا
ایمان سلامت ہر کوئی منگدا عشق سلامت کوئی
سلامت پر بات
سلامت رہے تیری آنکھوں کی مست۔۔۔۔ی
مجھے مئے کشی کی ضرورت نہیں ہے

آگے والی دو اشخاص کی باتیں میرا خیال ہے پھر کوئی عشق سے ہی متعلق ہیں
تو ایک عجیب خیال آتا ہے عشق کے حوالے سے اور جبرئیل کے حوالے سے بلکہ یوں کہیں کہ بے پر کی ایک بات ہی اڑانے لگے ہیں
تو جبرئیل علیہ السلام نے معراج کی رات جب حضور اقدس سرور کائنات صلعم کو جگانے کا ارادہ فرمایا تو حکم ہوا کہ آپ کے قدم چوم کر جگاو
اس وقت جبرئیل کیا سوچتا ہو گا ذرا عاشقوں کے لئے میرا وجدان یہ کہتا ہے اس نے کہا ہو گا
نہ جنت نہ جنت کی کلیوں میں دیکھا
مزا جو محمد کی تلیوں میں دیک۔۔۔۔۔۔ھا
اور
جو سر پہ رکھنے کو مل جائیں نعل پاک حضور
تو پھر کہیں گے کہ ہاں تاجدار ہم بھی ہی۔۔۔۔۔۔ں
آگے ماوراء بہن نے کچھ منافرت کی بات کی
بات یہ ذہن میں آتی ہے کہ
اس دنیا میں سب سے بد نصیب لوگ وہ ہیں جو دین کا نعرہ لگاتے ہیں اور دین کے نام پر مسلمانوں کے بیچ منافرت پیدا کرتے ہیں
اب میں ہی لگا رہوں گا کیا آپ بھی کچھ کہیں
والسلام
 

دوست

محفلین
سیمل بھائی نہیں بہن ہیں۔ :D :D
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہی ایک قول یاد آرہا ہے جو ان دنوں بڑی شدت سے مجھ پر لاگو ہوا۔
میں نے اللہ کو اپنے ارادے کی ناکامی سے پہچانا۔
مجھے بھی جب داخلہ حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی تو بار بار یہ قول یاد آیا۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
اررررررررررررررررے سیمل بہن سے بے حد معذرت بعض اوقات میں اس طرح کی بے حد فحش غلطیاں کر دیا کرتا ہوں اور محترمی مرشدی و مربی و محسنی و والدی سید شاکر القادری اکثر فرمایا کرتے ہیں کہ ریحان تو صحیح مولوی ہے
تو امید ہے کہ بہن مجھے معاف کر دیں گی اور باقی سب بھی ویسے جنس کی تبدیلی کا تو آجکل بڑا رجحان چل نکلا ہے کیا خیال ہے آپ کا میرے دوست و میرے بھائی لڑکے لڑکیاں اور لڑکیاں لڑکے بنتے جا رہے ہیں
آپ نے مولا علی علیہ السلام کا قول سعید نقل فرمایا
ارادے لیتا ہوں
اور شعر عرض ہے کہ
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
اس میں آپکے داخلے کے متعلق بھی کچھ اشارہ موجود ہے اگر کوشش کریں تو
والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
سامنے
میری نظروں کے سامنے سے یہ دھاگہ آج گذرا اور میرے ذواضعاف عقل میں بیٹھ گیا
 
Top