تعارف بابر کی آمد

شمشاد صاحب نے کہا کہ تعارف کرادوں

میرا نام بابر ہے
کراچی کے علاقے شادمان میں رہتا ہوں
معمولی تعلیم یافتہ ہوں
آج کل بیکار ہوں
اس لیے انٹرنیٹ سے دل جوئی ہوگئی
باقی جو آپ معلوم کرنا چاہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
کتنے بہن بھائی ہیں؟

آپ کا نمبر؟

شادی شہدا میں تو شامل نہیں ہوئے ہوں گے ابھی؟

کب تک دولہا بننے کا ارادہ ہے؟

باقی بعد میں۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی اتنے ذاتی سوال۔۔
273_sarcastic_1.gif

:p
 
شمشاد صاحب نے جو سوال پوچھے ان کے ترتیب وار جواب لکھ رہا ہوں۔

میرا کوئی بہن بھائی نہیں
اس لیے نمبر کا تو سوال ہی نہیں پہلا بھی میں اور آخری بھی:wink:
فلحال ابھی دولھا نہیں بنے اور پتہ نہیں کب بنا ہو اس لیے اس بات کو ابھی رہنے دیں‌:D
 

شمشاد

لائبریرین
مزید دو سوال :

1) کون کون سی زبانیں جانتے ہیں؟

2) اردو محفل کو مزید بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
 
شمشاد نے کہا:
مزید دو سوال :

1) کون کون سی زبانیں جانتے ہیں؟

2) اردو محفل کو مزید بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

جی جی ضرور 2 کیا 100 کریں :)

جہان تک زبانوں کا تعلق ہے تو صرف ایک ہی زبان جانتا ہوں (اپنی قومی زبان)

جہاں تک محفل کو بہتر بنانے کی بات ہے تو یہ تو پہلے سے ہی بہت بہتر ہے۔
مزید بہتری کے لیے میرے لائق کوئی خدمت اگر میں کرنے کے قابل ہوا تو دل و جان سے حاضر ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ خیر جب آپ نے اجازت دے ہی دی ہے تو کچھ مزید سوال‌:

آپکا پورا نام؟
پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
غصے کی حالت میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
عمر کتنی ہے؟ (ضروری نہیں شچ بتائیں، جتنی زیادہ بتائیں گے اتنے ہی زیادہ نمبر ملیں گے)
جائے پیدائیش ؟
حاضر مقام؟
مصروفیت کیا ہے؟
تعلیمی قابلیت؟
مشاغل، ویب کے علاوہ؟
کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

(نوٹ : کچھ سوالات جان بوجھ کر دوبارہ لکھے گئے ہیں)
 
جی جی پوری پوری اجازت دی ہے جو پوچھنا چاہیں نے ڈھڑک پوچھ لیں :p

میرا پورا نام ‌محمد بابر رشید ہے(رشید میرے والد صاحب کا نام ہے)

پیار اور غصے دونوں حالتوں میں اسی نام سے پکارا جاتا ہوں۔ (بس کچھ دوست ببی کے نام سے پکارتے ہیں)

کہتے ہیں کے لڑکیاں اپنی عمر ہمشہ غلط بتاتی ہیں۔اور میں چونکہ میں لڑکی نہیں اس لیے غلط بتا کربھی کچھ نہیں ملنا۔
میری پیدائش 28 اگست 1979 کو کراچی میں ہوئی
اور اب بھی کراچی میں مقیم ہوں۔

مصروفیت آج کل تو کچھ نہیں کیوں کے کام نہیں ہے۔
میں حیدری مارکیٹ میں سیلز مین تھا۔
ایک ہفتے پہلے ہی کام چھوڑا ہے۔
اب کسی دوسرے کام کی تلاش میں ہوں۔

میری تعلیمی قابلیت صرف اتنی ہے کے اردو پڑھ لیتا ہوں اور لکھ لیتا ہوں۔اور انگلش کو رومن میں لکھ پڑھ لیتا ہوں۔

ویب کے علاوہ میرے مشاغل صرف کرکٹ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا۔
اس وقت چونکہ کوئی دوست موجود نہیں اس لیے نیٹ پر ہوں۔شام کو دوستوں کے ساتھ ہوتا ہوں۔

صرف اردو

بڑے تو ہوہی چکے بس اللہ سے دعاء ہے کے وہ اچھا انسان بنائے رکھے
 

شمشاد

لائبریرین
پیار اور غصے دونوں حالتوں میں اسی نام سے پکارا جاتا ہوں۔ (بس کچھ دوست ببی کے نام سے پکارتے ہیں)

یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر دو حالتوں میں آپ کو “ محمد بابر رشید“ ہی کہا جاتا ہو۔

میں حیدری مارکیٹ میں سیلز مین تھا۔
کیا بیچتے تھے آپ؟

ایک ہفتے پہلے ہی کام چھوڑا ہے۔
کام کیوں چھوڑا؟

بڑے تو ہوہی چکے بس اللہ سے دعاء ہے کے وہ اچھا انسان بنائے رکھے۔

آپ کے لیے نیک خواہشات۔
 

wahab49

محفلین
اجی ویلکم ویلکم۔
خوش آمدید
جو آیا نوں
پخیر راغلے
سلامت داتنگ
سواڈی ھاں
چاؤ سان

مزید زبانیں نہیں آتی ھیں محترم۔
 
شمشاد نے کہا:
پیار اور غصے دونوں حالتوں میں اسی نام سے پکارا جاتا ہوں۔ (بس کچھ دوست ببی کے نام سے پکارتے ہیں)

یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر دو حالتوں میں آپ کو “ محمد بابر رشید“ ہی کہا جاتا ہو۔

میں حیدری مارکیٹ میں سیلز مین تھا۔
کیا بیچتے تھے آپ؟

ایک ہفتے پہلے ہی کام چھوڑا ہے۔
کام کیوں چھوڑا؟

بڑے تو ہوہی چکے بس اللہ سے دعاء ہے کے وہ اچھا انسان بنائے رکھے۔

آپ کے لیے نیک خواہشات۔


ارے شمشاد صاحب مطلب کے میں بابر کے نام سےہی پکارا جاتا ہوں۔(پورے نام سے نہیں)
ویسے آپ مجھے ببی بھی بلا سکتے ہیں

میں کاسمیٹک کی دوکان میں سیلز مین تھا۔

کام چھوڑنے کی وجہ خاص نہیں بس یہ تو ایسے یہ شوقیہ میں‌ کام پر لگ گیا تھا۔ویسے میں کڑھائی کا کام جانتا ہوں۔سیلز مین کے کام میں تنخواہ کوئی خاص نہیں ہوتی بس یہ وجہ بھی تھی۔

اور حکم شمشاد صاحب :)
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے لیکن یہاں سب آپ کو بابر کے نام سے جانیں تو زیادہ اچھا ہے۔ ویسے بھی اچھے بھلے نام کو بگاڑنا نہیں چاہیے۔

اور اب مزید سوالات :

آپ کیوں زندہ ہیں؟
اور کب تک؟
آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
آپ نے کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
“لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
کس قسم کے ڈرامے پسند کرتے ہیں؟
 
Top