بابر کا راز

السلام علیکم:

مجھے تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔
میں بابر ہوں 19 فروری کو یہاں رجسٹر ہوا۔
اور تیز ترین پوسٹس کرتے ہوئے۔جلد ہی اپنا نام بنالیا۔
کافی گپ شپ کی اور مزہ بھی آیا۔
لیکن شاید یہ جان کر آپ لوگوں کو افسوس ہو اور شاید غصہ بھی آئے۔
کے میں یعنی بابر جوں ہوں وہ کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ میں ایک فرضی شخصیت ہوں۔
میرا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اور مجھے بنایا بھی اسی محفل کی ایک شخصیت نے ہے۔
وہ شخصیت اوریجنل ہے۔
اور میں صرف ایک سوچی ہوئی شخصیت۔
اگر آپ میں کوئی اس شخصیت کو جانتا ہو۔
جس نے مجھے تخلیق کیا ہے۔
تو مہربانی کرکے اس کا نام یہاں کھلے عام نہیں لیے گا۔
بلکہ آپ لوگ مجھے یعنی بابر کو ذاتی پیغام میں اس کا نام بھیج دیئے گا۔
اپنے بارے میں میں نے جو کچھ بھی بتایا (اللہ تعالٰی معاف فرمائے) وہ بھی فرضی تھا۔
اور اس کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا آپ لوگ چاہتے ہیں کے یہ فرضی شخصیت (بابر)اب بھی اس جگہ کا حصہ رہے؟
 
امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام
میں کوئی تبصرہ تو نہیں کر رہی۔۔لیکن فرضی مطلب۔۔ آپ ہیں تو ایک انسان ہی نااا۔۔ کوئی جن بھوت تو نہیں ہیں نا۔۔؟ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
آتے رہیں، اچھی تحریریں شیئر کرتے رہیں، بھلے سے آپ کوئی بھی ہوں، بقول امن کے ہیں تو انسان ہی نا۔

ویسے آپ کو بتا دوں کہ جھوٹ بولنا سخت گناہ کی بات ہے۔
 
خرم

محفلین
قلمی اور فلمی نام تو سنا تھا اب فورمی یا فارمی نام بھی ہو گیا۔ ویسے بابر کی چلمن کے پیچھے جو بھی ہیں انہیں اپنے نام پہ ایسی کیا شرمندگی آن پڑی کہ ایک نیا نام تخلیق کرنا پڑ گیا؟ اگر ہمیں بیوقوف ہی بنانا تھا تو اتنی محنت کیوں کی؟ ہم تو پہلے ہی سے بنے بنائے ہیں خوامخواہ اتنا تردد کیا آپ نے۔
 
ماوراء

محفلین
اللہ کا شکر ہے میں بے وقوف نہیں بنی۔ (ویسے میں بے وقوف ہی ہوںD:) سراغ رساں ماوراء کو پہلے دن ہی اس فرضی شخصیت کے بارے میں معلوم ہو گیا تھا۔ :laugh:

اور ہاں، آپ نے پوچھا۔کہ یہ فرضی شخصیت اب بھی اس جگہ کا حصہ رہے۔
ویسے آپ ہم سے پوچھ کر تو یہاں آئے نہیں تھے۔ اس لیے مجھے نہیں لگتا کوئی یہاں سے جانے کا آپ کو کہے گا۔ اور آپ کے پاس اگر اتنا فالتو وقت ہے کہ حقیقی شخصیت کے ساتھ ساتھ اس فرضی شخصیت کو بھی وقت دے سکتے ہیں۔ ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔
273_pata_nahi_1.gif

273_gun_1.gif
 
سب کی سب باتیں صحیح
لیکن یہ آخر میں بندوق کا کیا کام :evil:
اور ماوراء اگر آپ جانتی ہیں بلکہ بقول آپ کے پہلے دن سے ہی تو پھر آپ نے ذپ کیوں نہیں کی۔
رہی بات شرمندگی کی تو ایسی کوئی بات نہیں
بس موڈ میں تھوڑی تبدیلی لانا مقصود تھی۔
 
بدتمیز

محفلین
واہ واہ بابر صاحب آپ تو بڑے گھنے نکلے۔
ویسے آپ سے مجھے بڑی چڑ تھی۔ یہ جان ابراہم اور batista دونوں مجھے زہر لگتے ہی۔ آپ نے دونوں کی کیا ملاپ کروایا ہے۔ آپ بھی زہر ہی لگ رہے ہیں۔ :twisted:
بچپن میں کہانی پڑی تھی بابر کی بلی۔ تب یہ نام پسند تھا۔ بابر علی کو دیکھنے کے بعد توبہ کر لی :twisted:
آپ کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا نہیں معلوم۔ لیکن آپ ہیں کون اور کسنے آپ کو بنایا ہے اس کو جاننے کے لئے دماغ فرمائش کر رہا ہے۔
ویسے آپ کے سوال کا جواب کہ فرضی بابر کو یہاں رہنا چاہئے یا نہیں تو عرض ہے کہ ہاتھ پر کپڑا یا شاپر چڑھا کر فرضی بابر کو کان سے پکڑ کا باہر کر دینا چاہئے۔ آپ ذرا اصلیت سے تشریف لائیں۔ نہیں تو کم از کم اپنی کوئی شناخت بنائیں۔ :twisted:
 
بدتمیز نے کہا:

ہوں جیسا کہ آپ کو سوالوں سے چڑ ہے۔
ایسا ہی کچھ اپنے ساتھ بھی ہے۔
رہی اس اصلی سخصیت کی بات تو بھائی میں تو خود فرضی ہوں میں کسی کے بارے میں کچھ کیسے بتا سکتا ہوں۔
یہ جاننا تو آپ اصلی لوگوں کا کام ہے :D
 
بدتمیز

محفلین
دماغ میرا ہے فرمائش بھی مجھ ہی سے کر رہا ہے۔ آپ سے میں نے کب کوئی سوال پوچھا۔ :twisted:
نہ میرے پاس اب اتنا بھی وقت نہیں‌ کہ میں‌تفشیش کرتا پھروں۔ پتہ چلنا ہوا تو چل جائے گا ورنہ کسے پرواہ ہے :twisted:
 
گڈ اچھی بات ہے اچھے بچوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے
 
Top