بابا محمد یحیٰ خان

شاہنواز برادر! پتہ نہیں آپ کی کون سی بات ”پُر مزاح“ ہے، ایک، دو یا سب کی سب :p
  1. قرآن پاک کے مطابق غیب کا علم اللہ ہی جانتا ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  2. اور جو کچھ بابا جی کہہ رہے یہ ایک نیا تفرقہ کی جانب ایک قدم ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  3. یا ایک شہرت کے لئے کیا جارہا ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  4. اللہ کی آخری کتاب قرآن پاک ہے اور اس کےبعد کوئی کچھ نہیں ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
1۔مجھے افسوس ہے کہ آپ اللہ پاک کے بارے میں پوچھ رہے ہیں کہ اللہ پاک غیب کا علم جانتے ہیں کہ نہیں-
2۔ بابا جی اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں بتائیں کہ جو چوری کرتا ہو شراب پیتا رہا ہوں اور سارے غلط کاموں کو فخریہ طور پر اچھا کہہ رہا ہو اس کے بارے میں کیا کہا جائے۔
3۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہو سب ایک سستی شہرت کے لئے جس طرح ایک سیاستداں اور ہمارے اداکار کرتے ہیں جیسے میرا جی ایک بڑی مثال ہیں۔
4۔ کیا آپ کو یقین نہیں کہ قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے اور حضرت محمدً اللہ پاک کے آخری نبی ہیں ۔
میرے ان تمام سوالوں کا جواب دیں اگر آپ ان سب باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو پھر مسلمان کس بات کے
 
آپ حضرات کے بھاشن تو بہت اعلیٰ اور عمدہ ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کس موقع پر کونسا بھاشن نشر کرنا ہے، اس معاملے میں گڑ بڑ کرجاتے ہیں آپ۔۔ یہ ایسا ہی ہے کہ جس موقع پر الحمدللہ پڑھنی ہو، وہاں اعوذ باللہ پڑھ دی جائے یا جہاں بسم اللہ پڑھنی ہے وہاں لاحول پڑھ دی جائے:p
بھائی جی لگتا ہے آپ قادیانی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں کہ آپ کو قرآن پاک کی سیدھی سیدھی بات سمجھ نہیں آرہی ہے اور بلاوجہ کی بحث کررہے ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
بھائی جی لگتا ہے آپ قادیانی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں کہ آپ کو قرآن پاک کی سیدھی سیدھی بات سمجھ نہیں آرہی ہے اور بلاوجہ کی بحث کررہے ہیں

قادیانی فرقہ نہیں ہے بھائی جی۔۔۔ایک باطل و گمراہ و کافر گروہ ہے۔۔۔
 
1۔مجھے افسوس ہے کہ آپ اللہ پاک کے بارے میں پوچھ رہے ہیں کہ اللہ پاک غیب کا علم جانتے ہیں کہ نہیں-
2۔ بابا جی اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں بتائیں کہ جو چوری کرتا ہو شراب پیتا رہا ہوں اور سارے غلط کاموں کو فخریہ طور پر اچھا کہہ رہا ہو اس کے بارے میں کیا کہا جائے۔
3۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہو سب ایک سستی شہرت کے لئے جس طرح ایک سیاستداں اور ہمارے اداکار کرتے ہیں جیسے میرا جی ایک بڑی مثال ہیں۔
4۔ کیا آپ کو یقین نہیں کہ قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے اور حضرت محمدً اللہ پاک کے آخری نبی ہیں ۔
میرے ان تمام سوالوں کا جواب دیں اگر آپ ان سب باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو پھر مسلمان کس بات کے
مجھے افسوس ہے کہ آپ کی عقل پر پردہ پڑچکا ہے جو اس حساس موضوع پر بحث کررہے ہیں جس کے بارے میں آپ کا اور میرا علم ناقص ہے اگر کراچی میں رہتے ہو تو سائٹ بنوری ٹاؤن یا جمشید ٹاؤن میں بنوریہ مسجد میں جائیں اور جید علماء کرام کی محفل میں تشریف رکھیں اور علم حاصل کریں تو پھر آپ کو لگے گا کہ کون پرمزاح ہے آپ یا آپ کے بابا
 
یوسف-2

محفلین
1۔مجھے افسوس ہے کہ آپ اللہ پاک کے بارے میں پوچھ رہے ہیں کہ اللہ پاک غیب کا علم جانتے ہیں کہ نہیں-
2۔ بابا جی اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں بتائیں کہ جو چوری کرتا ہو شراب پیتا رہا ہوں اور سارے غلط کاموں کو فخریہ طور پر اچھا کہہ رہا ہو اس کے بارے میں کیا کہا جائے۔
3۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہو سب ایک سستی شہرت کے لئے جس طرح ایک سیاستداں اور ہمارے اداکار کرتے ہیں جیسے میرا جی ایک بڑی مثال ہیں۔
4۔ کیا آپ کو یقین نہیں کہ قرآن پاک اللہ کی آخری کتاب ہے اور حضرت محمدً اللہ پاک کے آخری نبی ہیں ۔
میرے ان تمام سوالوں کا جواب دیں اگر آپ ان سب باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو پھر مسلمان کس بات کے

آپ کے پہلے جواب کو، ایک فاضل ممبر نے (جسے میں نے اگنور کیا ہوا ہے) پُرمزاح قرار دیا تھا۔ اتفاقاً میری نظر پڑ گئی تو آپ کی توجہ اس طرف دلائی کہ آپ کی بات لوگوں کی نظر میں ”پُر مزاح“ ہے۔ لیکن آپ سمجھے ہی نہیں۔ اور آپ کی یہ بات سچ مچ کی پر مزاح بن گئی۔ اگر آپ مجھے جانتے نہیں، میرے سابقہ دھاگوں کو کبھی پڑھا ہی نہیں تو ۔۔۔ پھر خیر ہے ۔ اس قسم کی خطا ممکن ہے۔:)
 
ساجد

محفلین
بھائی جی لگتا ہے آپ قادیانی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں کہ آپ کو قرآن پاک کی سیدھی سیدھی بات سمجھ نہیں آرہی ہے اور بلاوجہ کی بحث کررہے ہیں
محترم ، کسی کے بارے میں سُوء ظن سے پر ہیز فرمائیں اور اپنی تحریر پر قابو رکھنے کی عادت ڈالیں۔ ماضی میں بھی اس حوالے سے آپ کا ریکارڈ بہتر نہیں ہے ۔
 
ساجد صاحب میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگارہا لیکن جو شخص قرآن پاک اور حضورً پاک کی تعلیمات کو چھوڑ کر اور شریعت کو چھوڑ کر ایسی باتیں کرے گا تو بحیثیت ایک مسلمان کے آپ محسوسات کیا ہوں گے کم سے کم میں مسلمان ہوکر اس قسم کی باتیں برداشت نہیں کرسکتا اور یو ٹیوب پر جو اسلامی شعار کے خلاف فلم چلائی گئی تو پوری دنیا سراپا احتجاج بن گئی ان میں پاکستان بھی شامل ہے اور یو ٹیوب بین کردی گئی اگر کوئی غیر مسلم ایسی باتیں کریں تو ہم زمین آسمان ایک کردیتے ہیں لیکن ہم خود ایک ایس بات کردیں تو کہتے ہیں کہ پاگل ہے اور یعنی مسلمان کو چھوٹ ہے کہ وہ اسلام کے خلاف جو کہنا چاہے کہہ دے اور غیر مسلم کو نہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ایک مسلمان کی حیثیت سے
 
مغزل

محفلین
نوٹ: آخری تین کتب پاس ورڈد ہیں جن حضرات کو شوق ہو وہ مجھ سے ذاتی پیغام میں لے سکتے ہیں کیونکہ یہ کتب صرف اور صرف مغزل سرکار کے حکم پر ہی اپلوڈ کی گئی ہیں
جزک اللہ بابا جی ۔۔ اس عنایت کے لیے سراپا سپا س ہوں اس محبت پر بے حد ممنون ہوں ۔ میں ابھی اتارتا ہوں کتب ۔۔ :lovestruck:
 
مغزل

محفلین
درست ہے درآصل اپنے اپ کو بلند کرنے کو تصوف کہتے ہیں۔ یعنی اپنے اپ کو ہی صاف کرنا
جی ہمت علی خان صاحب ۔ آپ کی بات سر آنکھوں پر ۔
مجھے خوشی ہوئی کہ آپ مجھ پر اتنی التفات کی نظر رکھتے ہیں ۔ اللہ مجھے احسن طریق سے صفافرمائے آمین ثم آمین ۔
 
مغزل

محفلین
ساجد بھائی کہاں ہے وہ بڑا سا تالا جو آپ لکشمی چوک پر ساتھ لائے تھے ؟؟ بس جلدی سے لگا ہی دیں اب یہاں ۔۔:angel:
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگارہا لیکن جو شخص قرآن پاک اور حضورً پاک کی تعلیمات کو چھوڑ کر اور شریعت کو چھوڑ کر ایسی باتیں کرے گا تو بحیثیت ایک مسلمان کے آپ محسوسات کیا ہوں گے کم سے کم میں مسلمان ہوکر اس قسم کی باتیں برداشت نہیں کرسکتا اور یو ٹیوب پر جو اسلامی شعار کے خلاف فلم چلائی گئی تو پوری دنیا سراپا احتجاج بن گئی ان میں پاکستان بھی شامل ہے اور یو ٹیوب بین کردی گئی اگر کوئی غیر مسلم ایسی باتیں کریں تو ہم زمین آسمان ایک کردیتے ہیں لیکن ہم خود ایک ایس بات کردیں تو کہتے ہیں کہ پاگل ہے اور یعنی مسلمان کو چھوٹ ہے کہ وہ اسلام کے خلاف جو کہنا چاہے کہہ دے اور غیر مسلم کو نہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ایک مسلمان کی حیثیت سے
محترم ، اگر آپ میری بات سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہوں تو عرض کروں کہ جب سے ہم نے اسلام کی تشریح اپنے اپنے انداز میں کرنا شروع کر دی اور اپنی اپنی اختراع سے اختلاف رکھنے والے دیگر مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج گرداننا شروع کر دیا تب سے اب تک ہم فرقہ در فرقہ تقسیم ہو کر دنیا میں ذلیل و خوار ہو گئے ہیں اور آخرت میں بھی ہم شاید اس سے بڑی سزا کے مستحق ٹھہرائے جائیں گے کیونکہ ہم نے اسلام کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کے کھیل کھیلے ہیں۔
یہاں جو مبلغین ہیں یا ملامتین ہیں وہ جواب دیں کہ کیا ان سے کبھی کوئی کام شریعت کے خلاف نہیں ہوا؟ ۔ کبھی وہ شیطان کے بہکاوے میں نہیں آئے؟۔ کبھی انہوں نے جان بوجھ کر حق تلفی نہیں کی؟ علی ہذالقیاس میں ہزاروں ایسے امور بیان کر سکتا ہوں جو اسلام کی مبادیات میں سے ہیں لیکن ہم سے ہر کوئی ان مبادیات پر بھی پورا نہیں اترتا اور بد قسمتی یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی ان مبادیات اور اکثر اوقات ان سے کم تر امور پر بھی دوسرے مسلمانوں کے ایمان پر سوالیہ نشان لگانے میں دریغ نہیں کرتا۔ قرآن کی آیات کی تاویلات پیش کر کے دوسرے مسلمانوں کو کافر قرار دینے میں گونہ سکون محسوس کرتا ہے۔ حالانکہ ان آیات کا سیاق و سباق بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اور ایسے "مفتیان" خود اس کسوٹی پر پورے نہیں اترتے کہ جس کسوٹی کی بنیاد پر وہ دوسروں کو اسلام سے خارج گردان رہے ہوتے ہیں۔
آپ نے بھی یہاں یہی کیا کہ جو بات آپ کی سمجھ شریف میں نہ آ سکی اسے سمجھنے کی بجائے بات کہنے والے کو اسلام سے باہر سمجھ لیا اور اس کا اظہار بھی فرما دیا۔ اور پھر کہیں کی بات کہیں جوڑتے ہوئے اسے یو ٹیوب پر پیش کردہ مواد سے جوڑ کر اپنی کج ذہنی کا پختہ ثبوت بھی فراہم کر دیا۔
 
باباجی

ویسے ایک بات ہے ساجد بھائی
یہاں لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے سے زیادہ
تعلیم کو پھیلانے کا شوق ہے ;)
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی کہاں ہے وہ بڑا سا تالا جو آپ لکشمی چوک پر ساتھ لائے تھے ؟؟ بس جلدی سے لگا ہی دیں اب یہاں ۔۔:angel:
اگر وہ تالا یہاں لگا دیا تو میری بائک "بے تالی " ہو جائے گی ۔ اس لئے بہتر ہے کہ یہاں وقوع پذیر بے تالیوں کی تال درست کرنے کی سعی کی جائے :)
 
بالکل ٹھیک کہا آپ ساجد بھائی
عدم برداشت ہی فساد و فتنہ کو ہوا دیتی ہے
اور تہمت لگانا بہت غلط بات ہے
یہاں تہمت نہیں لگائی جارہی ہے غلط کو غلط کہا جائے کیا ہمارے ایمان اتنےکمزور ہوچکے ہیں کہ ہم غلط کو غلط نہ کہیں یا میٹھا میٹھا آآ اور کڑوا تھو تھو
 
محترم ، اگر آپ میری بات سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہوں تو عرض کروں کہ جب سے ہم نے اسلام کی تشریح اپنے اپنے انداز میں کرنا شروع کر دی اور اپنی اپنی اختراع سے اختلاف رکھنے والے دیگر مسلمانوں کو دائرہ اسلام سے خارج گرداننا شروع کر دیا تب سے اب تک ہم فرقہ در فرقہ تقسیم ہو کر دنیا میں ذلیل و خوار ہو گئے ہیں اور آخرت میں بھی ہم شاید اس سے بڑی سزا کے مستحق ٹھہرائے جائیں گے کیونکہ ہم نے اسلام کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کے کھیل کھیلے ہیں۔
یہاں جو مبلغین ہیں یا ملامتین ہیں وہ جواب دیں کہ کیا ان سے کبھی کوئی کام شریعت کے خلاف نہیں ہوا؟ ۔ کبھی وہ شیطان کے بہکاوے میں نہیں آئے؟۔ کبھی انہوں نے جان بوجھ کر حق تلفی نہیں کی؟ علی ہذالقیاس میں ہزاروں ایسے امور بیان کر سکتا ہوں جو اسلام کی مبادیات میں سے ہیں لیکن ہم سے ہر کوئی ان مبادیات پر بھی پورا نہیں اترتا اور بد قسمتی یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی ان مبادیات اور اکثر اوقات ان سے کم تر امور پر بھی دوسرے مسلمانوں کے ایمان پر سوالیہ نشان لگانے میں دریغ نہیں کرتا۔ قرآن کی آیات کی تاویلات پیش کر کے دوسرے مسلمانوں کو کافر قرار دینے میں گونہ سکون محسوس کرتا ہے۔ حالانکہ ان آیات کا سیاق و سباق بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اور ایسے "مفتیان" خود اس کسوٹی پر پورے نہیں اترتے کہ جس کسوٹی کی بنیاد پر وہ دوسروں کو اسلام سے خارج گردان رہے ہوتے ہیں۔
آپ نے بھی یہاں یہی کیا کہ جو بات آپ کی سمجھ شریف میں نہ آ سکی اسے سمجھنے کی بجائے بات کہنے والے کو اسلام سے باہر سمجھ لیا اور اس کا اظہار بھی فرما دیا۔ اور پھر کہیں کی بات کہیں جوڑتے ہوئے اسے یو ٹیوب پر پیش کردہ مواد سے جوڑ کر اپنی کج ذہنی کا پختہ ثبوت بھی فراہم کر دیا۔
لیکن بابا جی کی باتیں شرک کے مترادف ہیں بھلے مجھے یہاں اس فورم پر تالا لگادیا جائے لیکن میں اپنا ایمان کمزور کرکے ہاں ہاں میں ملا کر نہیں رہ سکتا حق کی بات کرتا رہوں گا یہ اسلام ہے کوئی مذاق نہیں ہے
 
یار بابا اگر فکشن لکھ رہا ہے تو لکھنے دو

بابانے نبوت کا دعویٰ تو نہیں کیاہے۔

یہ بابا اتنا اہم نہیں لگ رہا ہے کہ مزید وقت ضائع کیا جاوے۔ اس کی کتاب کے دوصفحے پڑھنے پر سر میں درد نہ شروع ہوا تو بات کرنا
 
باباجی

محفلین
لیکن بابا جی کی باتیں شرک کے مترادف ہیں بھلے مجھے یہاں اس فورم پر تالا لگادیا جائے لیکن میں اپنا ایمان کمزور کرکے ہاں ہاں میں ملا کر نہیں رہ سکتا حق کی بات کرتا رہوں گا یہ اسلام ہے کوئی مذاق نہیں ہے

میرے بھائی آپ کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں
شرک، ایمان ، حق
سب سے پہلے تو آپ کو اپنا کانسیپٹ کلیئر کرنا ہوگا ان سب کے بارے میں
اور آپ کو واقعی کسی شے کی ضرورت ہے ، چاہے وہ تالا ہو یا علاج ہو
کسی بات کے سر پیر کا پتا نہیں ہوتا اور چلے آتے ہیں حق، ایمان اور شرک کی بات کرنے
ایسی بات اگر کرنی ہے تو آپ حلف اٹھائیں کہ کبھی آپ نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ، کسی کا حق نہیں مارا ، کوئی غلط کام نہیں کیا کبھی
اور اگر کیا ہے تو اس کا اقرار کریں واضح الفاظ میں اور بیان کریں کہ فلاں غلط کام کیا تھا
کیا ہے آپ میں اتنی ہمت ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر نہیں تو دوبارہ ایسی بات نہ کیجیئے گا
یہاں حق و باطل کی جنگ نہیں ہورہی صرف ایک دھاگہ شروع ہوا کسی کی شخصیت کے بارے میں
اگر آپ ان سے متفق نہیں ہیں تو کہہ دیجیئے کہ میں متفق نہیں ہوں کسی کہ ایمان پر تہمت لگانا مسلمان کا شیوہ نہیں
 
Top