بابا محمد یحیٰ خان

حسان خان

لائبریرین
قدیم و جدید درویشوں اور صوفیہ حضرات کی باتیں جتنی ہی غیر منطقی، غیر علمی، بعید از عقل اور منافیِ 'اسلام' ہوں، کم سے کم یہ بنیاد پرست جنونی اور فرقہ پرست دہشت گرد پیدا نہیں کرتیں۔ اور نہ ہی میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ ہے کہ کسی صوفی درویش نے اپنے سے الگ عقیدہ رکھنے والے کو کبھی قتل کیا ہو یا اُس کے خلاف نفرت پھیلائی ہو۔ اس کے برعکس صوفی درویشوں کی تعلیمات میں سب انسانوں سے پیار محبت کا ہی درس ملتا ہے۔
 
دوست۔ آپ کی باتیں جذباتی زیادہ ہیں اور آپ کچھ حد تک جانبدار بھی ہوئے
شریعت اسلام پر عمل کم ازکم شرط ہے کسی انسان کے ظاہر کو پہچاننے کی۔ مخلوق کسی کے باطن کو جاننے کی دعوی دار عمومانہیں ہے۔ سیدھی سے بات ہے کہ آدمی کو اس کے اعمال پر ہی جانا جائے گا۔ جب ظاہرا اعمال شریعت کی نفی کرتے ہیں تو ادمی کو ظاہرا اسی آصول پر تولا جائے گا جس کا علم ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امت کو دیا۔
یہ کہاں سے ظاہر ہے کہ مقدس ہستیاں ظاہرا شریعت کی نفی کرتی رہی ہیں؟ ایسا سوچنا بھی درست نہیں ہوگا۔
ظاہر ہے کہ روحانیت کسی کو انکار نہیں ہے مگر روحانیت اور صوفیت میری نظر میں انسان کا اللہ سے تعلق ہے جو جتنا مضبوط ہوجائے گا اتنا ہی انسان کی فلاح کے لیے بہتر ہے مگر یہ تعلق کبھی بھی ان بنیادی شرائط کو کمزور نہیں کرے گا جو شریعت نے وضع کی ہیں کیونکہ یہی شریعت اس اللہ نے وضع کی ہے جس سے تعلق کو مضبوط کرنے کےلیے روحانیت یا صوفیت کی ضرورت پڑتی ہے۔

انسان کا اللہ سے جتنا تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے اتنا ہی ہو اس تعلق کی تشتہر سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔ تشتہر بھی کیوں ہو جبکہ یہ مقصد ہی نہیں اور اس کی وجہ سے مقصد اولیٰ و اعلی فوت ہوجاتا ہے۔
پس جو انسان اس روحانیت اور صوفیت کی مشھوری میں مشغول نظر اوے وہیں یہ معاملہ پڑجاتا ہے کہ یہ شخص کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟

میری نظر میں کوئی بھی ہستی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر نہیں جو خود شریعت پر عمل کرتے اور اس پر عمل کی تلقین کرتے رہے۔

میں کوئی اس معاملہ کا عالم نہیں ہے۔ میری رائے ایک ناقص رائے ہے۔ اگر اپ اس سے بہتر رائے رکھتے ہوں تو مجھے بھی ضرور مطلع رکھیں

تری آواز مکے اور مدینے :)
آپ حضرات کے بھاشن تو بہت اعلیٰ اور عمدہ ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کس موقع پر کونسا بھاشن نشر کرنا ہے، اس معاملے میں گڑ بڑ کرجاتے ہیں آپ۔۔ یہ ایسا ہی ہے کہ جس موقع پر الحمدللہ پڑھنی ہو، وہاں اعوذ باللہ پڑھ دی جائے یا جہاں بسم اللہ پڑھنی ہے وہاں لاحول پڑھ دی جائے:p
 
باباجی

محفلین

یہیں سے کچھ کچھ ثابت ہوتا ہے
دینِ مُلا فی سبیل اللہ فساد قسم کی واقعی کوئی شے ہوتی ہے
کہاں آقائے دو جہاں ﷺ کہاں ہم جیسے گندگی کے ڈھیر میں رہنے والے
بات یہ کہ بندے ظاہری اعمال تو تابع شریعت اور اندر کبر، انا کے ڈیرہ ہو سے شاید صاحب علم لوگ منافقت کہتے ہیں
اور یہاں سب کے سب یہی کرتے ہیں ، میں بھی یہی کرتا ہوں
علم کی عینک لگا کر صرف خامیاں تلاش کرتا ہوں تاکہ میری انا خوش ہو اور خوبیاں ظاہر ہوں میری
تو یہاں بھی یہی ہورہا ہے
صرف اپنی انا کو مضبوط کرنے کے لیئے جان بوجھ کر ایسی باتیں کی جارہی ہیں
اور کچھ نہیں
 
نہیں یار آپکو نہیں پتہ، دین کی حفاظت کی ذمہ داری (یا دوسرے لفظوں میں ٹھیکے داری) جن لوگوں نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہے اگر وہ ہر وقت خاموش رہیں گے تو اندیشہ ہے کہ ہم جیسے بھولے بھالے لوگ کہیں بابا جی جیسے لوگوں کے چنگل میں پھنس نہ جائیں اور امت گمراہ نہ ہوجائے کہیں :roll: ۔۔۔چنانچہ ایسے موقع پر ایک ٹرک کے پیچھے لکھا یہ قولِ زریں یاد کریں۔۔۔"یا پاس کر یا برداشت کر" :p:D
 
باباجی

محفلین
نہیں یار آپکو نہیں پتہ، دین کی حفاظت کی ذمہ داری (یا دوسرے لفظوں میں ٹھیکے داری) جن لوگوں نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہے اگر وہ ہر وقت خاموش رہیں گے تو اندیشہ ہے کہ ہم جیسے بھولے بھالے لوگ کہیں بابا جی جیسے لوگوں کے چنگل میں پھنس نہ جائیں اور امت گمراہ نہ ہوجائے کہیں :roll: ۔۔۔ چنانچہ ایسے موقع پر ایک ٹرک کے پیچھے لکھا یہ قولِ زریں یاد کریں۔۔۔ "یا پاس کر یا برداشت کر" :p:D

چل بھائی برداشت کر
(خود کلامی) :)
 
یہیں سے کچھ کچھ ثابت ہوتا ہے
دینِ مُلا فی سبیل اللہ فساد قسم کی واقعی کوئی شے ہوتی ہے
کہاں آقائے دو جہاں ﷺ کہاں ہم جیسے گندگی کے ڈھیر میں رہنے والے
بات یہ کہ بندے ظاہری اعمال تو تابع شریعت اور اندر کبر، انا کے ڈیرہ ہو سے شاید صاحب علم لوگ منافقت کہتے ہیں
اور یہاں سب کے سب یہی کرتے ہیں ، میں بھی یہی کرتا ہوں
علم کی عینک لگا کر صرف خامیاں تلاش کرتا ہوں تاکہ میری انا خوش ہو اور خوبیاں ظاہر ہوں میری
تو یہاں بھی یہی ہورہا ہے
صرف اپنی انا کو مضبوط کرنے کے لیئے جان بوجھ کر ایسی باتیں کی جارہی ہیں
اور کچھ نہیں

بیٹے جو غلط فہمی اپ حضرات کو پڑ رہی ہے وہ یہ کہ دین کی تبلیغ یعنی فروغ کے طریقے اور ہیں اور باطن کی صفائی کسی اور طریقے سے کی جاتی ہے
یعنی جہاں کہیں دین کے فروغ میں غیرمنطقی اور جارحانہ روکاوٹ حائل ہوتی ہے وہاں اکثر طاقت سے کام بھی لینا پڑتا ہے۔ تصوف دراصل انسان کی باطن کی صفائی ہے اور اس میں درکار کچھ اور چیزیں ہیں مثلا نفس کی نفی وغیرہ۔ یہ بہ ظاہر دو الگ میدان ہیں اور ان کے طریقے کچھ الگ ہیں اگرچہ مقصد ایک ہی ہے۔

کم از کم مجھے اپنی بڑائی مقصود نہیں۔جتنی لعنت ملامت مجھے یہاں کی جاتی ہے اس لحاظ سے تو میں بھی ملامتی ہی ہوں
 
مغزل

محفلین
بصدمعذرت کہ ایک طویل مراسلہ بجلی موصوفہ کے انتقال کی وجہ سے محفل میں شامل نہ ہوسکا ، نہ ہی لوحِ برقی (سیل فون) سے اطلاع شامل کرسکا بہر کیف و بہر حال وہ بعد میں شامل کردوں گا۔ فی الوقت آپ کی نذر:

دوست۔ آپ کی باتیں جذباتی زیادہ ہیں اور آپ کچھ حد تک جانبدار بھی ہوئے
صد فیصد اختلاف قبلہ ، محض میرے مراسلے کی وجہ سے آپ کا یہ کہنا مجھ پر بہتان تراشی کے علاوہ کچھ نہیں ہے سو یوں کہ ہم انسان ہیں انسانی ضروریاتی مسائل ہمیں بعض اوقات پوری بات کی مہلت نہیں دیتے ، نہ میں نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ جذباتی ہوا ہوں ۔ سو یہ اختلاف قبول کیجے ۔
شریعت اسلام پر عمل کم ازکم شرط ہے کسی انسان کے ظاہر کو پہچاننے کی۔ مخلوق کسی کے باطن کو جاننے کی دعوی دار عمومانہیں ہے۔ سیدھی سے بات ہے کہ آدمی کو اس کے اعمال پر ہی جانا جائے گا۔ جب ظاہرا اعمال شریعت کی نفی کرتے ہیں تو ادمی کو ظاہرا اسی آصول پر تولا جائے گا جس کا علم ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امت کو دیا۔
یقیناً ایسا ہی ہے اور مجھے بحیثیت بشری جثے کے اس پر ایمان کی حد تک اعتقاد ہے ، استثنیٰ کی بات دگر ہے۔ مگر قبلہ میرے درج بالا مراسلے میں کہیں کوئی ایسی بات آپ کے اس اقتباس سے تضاد نہیں رکھتی تو ۔۔ایں چیست ۔؟؟
یہ کہاں سے ظاہر ہے کہ مقدس ہستیاں ظاہرا شریعت کی نفی کرتی رہی ہیں؟ ایسا سوچنا بھی درست نہیں ہوگا۔
خان صاحب میں نے کہیں نہیں کہا کہ ایسی ہستیاں شریعت کی نفی کرتی ہے ۔ بہر حال اگلا مراسلہ شامل نہ ہوسکا وگرنہ آپ کے سوال کا جواب پہلے ہی مل چکا ہوتا ۔ میرا خود مطمح نظر یہی ہے کہ ایسی ہستیوں نے ’’ڈھنڈورا پیٹنے‘‘ والو اور ’’عام شریعتی‘‘ عناصر کے سامنے ایسی باتوں کی سختی سے ممانعت کی ہے، حتٰی کے سماع پر بھی مغل دور میں کیا کیا پابندیاں رہیں اور خود دیگر بزرگان نے بھی اسے ناپسند فرمایا ، بہر حال جو مراسلہ شامل نہ ہوسکا اس میں منصور الحلاج سمیت غالب فہمی تک کا ذکر تھا اس کے بعد کے مراسلے میں انشا اللہ شامل کرتا ہوں۔ میرے درج بالا مراسلے کا مقصد صرف اور صرف ’’بغیر پڑھے تصدیق کیے تکفیری جملوں ‘‘ کی مد میں تھا ۔ میں نے خود کہا کہ بابا محمد یحیٰ سے میری ملاقات رہی ہے مگر میں شامل نہیں کررہا ۔ بہر حال میں دوبارہ عرض گذار ہوتا ہوں کہ میں نے بابا یحی ٰ کی وجہ دیگر ہستیوں کو بیک جنبشِ قلم رد کرنے والی شدت پسندی کی مد میں لکھے گئے میرے کسی جملے کو جذباتیت یا جانبدار سے تعبیر کرنے والے احباب بشمول آپ لاعلمی کو علم کیوں گرداننے پر مصر ہیں ؟؟
ظاہر ہے کہ روحانیت کسی کو انکار نہیں ہے مگر روحانیت اور صوفیت میری نظر میں انسان کا اللہ سے تعلق ہے جو جتنا مضبوط ہوجائے گا اتنا ہی انسان کی فلاح کے لیے بہتر ہے مگر یہ تعلق کبھی بھی ان بنیادی شرائط کو کمزور نہیں کرے گا جو شریعت نے وضع کی ہیں کیونکہ یہی شریعت اس اللہ نے وضع کی ہے جس سے تعلق کو مضبوط کرنے کےلیے روحانیت یا صوفیت کی ضرورت پڑتی ہے۔
انسان کا اللہ سے جتنا تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے اتنا ہی ہو اس تعلق کی تشتہر سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔ تشتہر بھی کیوں ہو جبکہ یہ مقصد ہی نہیں اور اس کی وجہ سے مقصد اولیٰ و اعلی فوت ہوجاتا ہے۔پس جو انسان اس روحانیت اور صوفیت کی مشھوری میں مشغول نظر اوے وہیں یہ معاملہ پڑجاتا ہے کہ یہ شخص کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟ میری نظر میں کوئی بھی ہستی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر نہیں جو خود شریعت پر عمل کرتے اور اس پر عمل کی تلقین کرتے رہے۔میں کوئی اس معاملہ کا عالم نہیں ہے۔ میری رائے ایک ناقص رائے ہے۔ اگر اپ اس سے بہتر رائے رکھتے ہوں تو مجھے بھی ضرور مطلع رکھیں
سو فیصدمتفق ہوں قبلہ ، اور ایک بارمزید وضاحت کیے دیتا ہوں کہ موضوع بابا یحیٰ تھے جن کے شخصیت کے بارے اعتراضات رکھنے والے دوستوں نے فرقہ ملامتی میں شامل بیالیس کے قریب اولیاّء کو بھی بلاواسطہ تضحیک کا نشانہ بنایا ، آپ نے بڑی چابک دستی سے میرے مراسلےکو سمجھے بغیر ایک نیا موڑ دے دیا جب کہ اختلاف کی صورت موجود ہی نہیں تھی ، مجھے تو حیرت ہے کہ آپ مقتبسہ مراسلہ چہ معنی دارد ؟؟
میں یہیں لکھ دیتا ہوں اور اگلے مراسلے کی زحمت نہ دوں گا کہ منصور الحلاج کو سزا شریعت کی رو سے ’’بھانڈا پھوڑنے‘‘ پر دی گئی تھی ، جس پر خود منصورالحلاج کا کہنا ہے کہ ’’ مجھے سزا دینے والوں کے لیے اجر ہے کیوں کہ انہوں نے شریعت کی پاسداری کی اور اللہ سے حسنِ ظن رکھا ‘‘ جبکہ وقت کے بڑے بزرگ شبلی کو محض پھول مارنے پر اظہارِ تاسف کیا تھا۔۔ معافی چاہتا ہوں یہاں اپنے جدِ امجد قبلہ غالب (عام شریعتی)سے بھی چوک ہوگئی کہ فرمانے لگے :
قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا لیکن​
ہم کو تقلیدِ تنک ظرفی ء منصور نہیں !!!​
منطقی اور سامنے کی علمی بات ہے کہ ’’جب کوئی خود کو حق کہہ رہا ہے ‘‘ تو ’’حق‘‘ ہی کو آشکار اور کبر کا منصب ہے تو میاں غالب سے کوئی پوچھے کہ آپ جس بات علاّمہ بن رہے ہیں وہی بات آپ مصرع اولیٰ میں قرینِ حقیقت آپ بھی فرمارہے ہیں ’’قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا‘‘ ۔۔
خیر یہی بات شاید دوستوں کو ہضم نہ ہو اتنی آسانی سے ، آئیے بابا ذہین شاہ تاجی (باشرع) سے پوچھتے ہیں :
سمجھو تو ’’انالحق ‘‘ کے معنی ہیں ذہین آساں​
در اصل یہ کہتا تھا منصور ، ’’نہیں ہوں میں ‘‘​
اب بابا یحییٰ نے اگر ڈرامہ کیا ہے یا آشکار کیا ہے تو کتنا کیا ہے ، ان کا منصب کیا بنتا ہے ، ان کی غرض کیا ہے یہ بحث چھوڑ کر دوست احباب جب تبحرِّ علمی میں دیگر اسلاف کو رگیدنا شروع کردیں گے تو مجھے حق بنتا ہے کہ آواز اٹھاؤں ۔۔۔ وہ بھی صرف اس دوست کو نام لے کر کہا جس سے زیادہ امیدیں ہیں کہ وہ ’’تحقیق‘‘ کا آدمی ہے ۔۔ سو التماس ہے میری کسی بھی بات کو نہ ذاتی حملہ تصور کیا جائے اور نہ ہی کوئی دوسرا رخ دیا جائے ۔

ہمارا مسئلہ مان لیجے صرف اور صرف تبحرِ علمی ہی ہے شاید جس کی اساس محض شنیدم گفتگم پر ہے ، بغیر جانے بغیر پڑھے یہاں دوست احباب وہی کرتے پھرتے ہیں جو بامیان میں نام نہاد’’ شریعتی‘‘ لوگوں نے بدھا کے مجمسے گرا کے کیا تھا جبکہ چوبیس صحابہ کرام اس سرزمین پر رہے اور وہاں سے سفر بھی کیا ۔۔۔ یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم ’’علاّمہ ‘‘ ہیں یا ہمارے ’’اسلاف‘‘ ہم سے زیادہ دین و دنیا کی باریکیوں کو سمجھتے تھے ۔ واللہ اعلم بالصواب

حاشیہ: میرے کسی بھی لفظ سے میرے کسی دوست بھائی بہن کی طبع نازک کو ٹھیس پہنچے تو میں دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں ، اور وضاحت کرتا ہوں کہ مندرجات محض علمی اختلاف اور سوئے ادب پر عاجزانہ رائے کے طور پر شامل کیے گئے ہیں ، جو میری اجہل رائے میں مثبت رویہ ہے ، سو انسانی حیثیت سے اغلاط کا سرزد ہونا بھی بعید نہیں اس لیے معافی کا خواستگار ہوں ۔ الخ
 
مغزل

محفلین
قدیم و جدید درویشوں اور صوفیہ حضرات کی باتیں جتنی ہی غیر منطقی، غیر علمی، بعید از عقل اور منافیِ 'اسلام' ہوں، کم سے کم یہ بنیاد پرست جنونی اور فرقہ پرست دہشت گرد پیدا نہیں کرتیں۔ اور نہ ہی میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ ہے کہ کسی صوفی درویش نے اپنے سے الگ عقیدہ رکھنے والے کو کبھی قتل کیا ہو یا اُس کے خلاف نفرت پھیلائی ہو۔ اس کے برعکس صوفی درویشوں کی تعلیمات میں سب انسانوں سے پیار محبت کا ہی درس ملتا ہے۔
ایک لاکھ فیصد متفق حسان بھائی ۔۔ سلامت باشید
 
جی نہیں قبلہ تصوف ’’گند دور کرنے کو کہتے ہیں ‘‘ ۔۔۔ برداشت کرنے کا مطلب ہے ’’ گندگی کے ہاتھ پر بیعت کرنا ‘‘ سو آپ ہی کہیے ۔۔ کیا کیا جائے؟

درست ہے درآصل اپنے اپ کو بلند کرنے کو تصوف کہتے ہیں۔ یعنی اپنے اپ کو ہی صاف کرنا
 
نوٹ: آخری تین کتب پاس ورڈد ہیں جن حضرات کو شوق ہو وہ مجھ سے ذاتی پیغام میں لے سکتے ہیں کیونکہ یہ کتب صرف اور صرف مغزل سرکار کے حکم پر ہی اپلوڈ کی گئی ہیں
 
جہاں تک میں جانتا ہوں قرآن پاک کے مطابق غیب کا علم اللہ ہی جانتا ہے اور جو کچھ بابا جی نے کہا ہےا ور کہہ رہے یہ ایک نیا تفرقہ کی جانب ایک قدم ہے یا ایک شہرت کے لئے کیا جارہا ہے بہرحال اس میں مجھے کوئی سچائی نظر نہیں آتی کہ اللہ کی آخری کتاب قرآن پاک ہے اور اس کےبعد کوئی کچھ نہیں ہے
 
یوسف-2

محفلین
شاہنواز برادر! پتہ نہیں آپ کی کون سی بات ”پُر مزاح“ ہے، ایک، دو یا سب کی سب :p
  1. قرآن پاک کے مطابق غیب کا علم اللہ ہی جانتا ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  2. اور جو کچھ بابا جی کہہ رہے یہ ایک نیا تفرقہ کی جانب ایک قدم ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  3. یا ایک شہرت کے لئے کیا جارہا ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  4. اللہ کی آخری کتاب قرآن پاک ہے اور اس کےبعد کوئی کچھ نہیں ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
 
شاہنواز برادر! پتہ نہیں آپ کی کون سی بات ”پُر مزاح“ ہے،
  1. اور جو کچھ بابا جی کہہ رہے یہ ایک نیا تفرقہ کی جانب ایک قدم ہے (حقیقت یا پُر مزاح)
  2. یا ایک شہرت کے لئے کیا جارہا ہے (حقیقت یا پُر مزاح)

یہی ہے یہی ہے۔۔۔:laugh:
 
Top