بابا فریدؒ کے دربار پر عمران کا سجدہ یا بوسہ؟ آپکا امتحان!

یاز

محفلین
ویسے میری بھی اب دلی خواہش ہے کہ عمران وزیرِ اعظم نہ بنے کیونکہ وہ اگر بن گیا تو یہ توہم اس کے دل میں راسخ ہو جائے گا کہ چوکھٹ بوسی کی وجہ سے اسے وزارتِ عظمیٰ ملی ہے، اس گمان کو باطل ہونا چاہیئے!
ایسا تو نہ کہیں جناب۔
ہماری تو اب بھی دلی تمنا اور دعائیں ہیں کہ خان صاحب ہی اقتدار میں آئیں۔
 
سین خے

محفلین
کتنے قتل ہو چکے ہیں اب تک قوال؟
برائے معلومات

میرا اشارہ امجد صابری کی طرف تھا۔ جیسے گستاخی کے الزامات آتے رہتے ہیں، اس پر حیرت تھی کہ عمران خان کے لئے کوئی وارننگ کیوں نہیں آئی ہے۔
جس وقت میں نے یہ مراسلہ کیا تھا اس وقت میرا موڈ خراب تھا اور مجھے بعد میں محسوس ہوا کہ میرے الفاظ کا چناوَ ٹھیک نہیں تھا۔ میں اس پر معذرت چاہتی ہوں۔ مجھے ٹھنڈے دماغ سے مراسلہ پوسٹ کرنا چاہئیے تھا۔
 
سین خے

محفلین
اس سے پہلے 1995 میں قاری محمدسعید چشتی قوال کسی شو کے دوران قتل ہوئے تھے۔ (شایدکھاریاں میں)

افسوسناک۔ قوالی کے اگر کچھ اشعار پر اگر اعتراضات کسی کو پیدا ہو بھی جاتے ہیں تو یہ تو زبانی کلامی ہوا۔ سجدہ کرنا یا بوسہ کرنا تو بہت بڑی بات ہے!

اور دوسری بات یہ ہے کہ قوالی پڑھنا بھی تو ذاتی کام نہیں ہوا کیا؟ جو لوگ پڑھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں، یہ معاملہ بھی ان کا ذاتی نہیں ہے کیا؟ مگر ہزار باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں اور اعتراضات آتے رہتے ہیں۔ میلاد میں بھی نعتیں پڑھنے اور درس وغیرہ پر بھی پڑھنے سننے کو بہت کچھ ملتا رہتا ہے۔

آخری بات آرٹیکل 62 میں صاف لکھا ہے کہ اسلام کی بنیادی معلومات ہوں اور بڑے گناہوں سے بچتا ہو۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خان صاحب کیا کوالیفائیڈ رہ گئے ہیں؟

he is of good character and is not commonly known as one who violates Islamic Injunctions; he has adequate knowledge of Islamic teachings and practises obligatory duties prescribed by Islam as well as abstains from major sins; he is sagacious, righteous and non-profligate, honest and ameen, there being no declaration to the contrary by a court of law; he has not, after the establishment of Pakistan, worked against the integrity of the country or opposed the ideology of Pakistan.”
 
فرقان احمد

سپریم کورٹ نے ان معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ موجودہ سپریم کورٹ کے مطابق نواز شریف صاحب صادق اور امین نہیں ہیں، تاہم شیخ رشید صاحب صادق اور امین ہیں۔ یعنی یہ سب معاملات ججز کی صوابدید پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ قانون ٹھیک ہے یا غلط، اسے ایک طرف رکھیے، تاہم اس حوالے سے معروضی پیمانہ کوئی نہیں ہے۔ فیصلہ محض ججز کی پسند یا ناپسند پر ہو گا۔
 
ربیع م

محفلین
اس سے پہلے 1995 میں قاری محمدسعید چشتی قوال کسی شو کے دوران قتل ہوئے تھے۔ (شایدکھاریاں میں)
امجد صابری صاحب کا قتل شاید بھتہ خور مافیا کا چکر تھا یا کچھ ایسا ہی معاملہ تھا.
اگر مقتول کسی مخصوص پس منظر سے تعلق رکھتا ہے تو اس کا یہ مطلب لازمی طور پر نہیں لیا جا سکتا کہ اس مخصوص پس منظر کی وجہ سے ہی قتل ہوا ہے.
دوسرا اگر تیس سالوں میں ایسے اکا دکا واقعات ہوئے ہیں تو ان کی بنیاد پر یہ کہنا بالکل عدل کے منافی ہو گا کہ پاکستان میں قوالی پڑھنے پر لوگ قتل ہوتے ہیں.
اگر اسی بنیاد پر بات کرنی ہے تو اس سے زیادہ جواز تو اس بات کا نکلتا ہے کہ امریکا میں بچے سکول جانے پر قتل ہوتے ہیں...
 
زیک

مسافر
ذرا تفصیل سے روشنی ڈالئیے :)
ایک تو آرٹیکل 62 میں ویسے ہی کافی مسائل ہیں اور اسے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

دوسرے اگر ہم ایسی باتوں پر مخالفین کو نااہل قرار دیں تو ملک میں کتنے لوگ بچیں گے جو اہل رہ جائیں گے؟ اچھا ہے یا برا لیکن جو عمران نے کیا وہ ایک اچھی خاصی تعداد کا طریقہ ہے۔ اسی طرح دوسرے عقائد والوں کے بھی اپنے طور طریقے ہیں جو کہ باقی لوگ غلط مانتے ہیں۔
 
سو فیصد متفق! پر مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان صاحب اور ان کے پیروکار اپنے مخالفین کو تو نااہل کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور اسی طرح کی باتوں پر لگاتے رہے ہیں۔ اب جب بات خان صاحب کی آرہی ہے تو کہا جا رہا ہے کہ ذاتی معاملہ ہے۔ معیار تو سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
سپریم کورٹ نے ان معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ موجودہ سپریم کورٹ کے مطابق نواز شریف صاحب صادق اور امین نہیں ہیں، تاہم شیخ رشید صاحب صادق اور امین ہیں۔ یعنی یہ سب معاملات ججز کی صوابدید پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ قانون ٹھیک ہے یا غلط، اسے ایک طرف رکھیے، تاہم اس حوالے سے معروضی پیمانہ کوئی نہیں ہے۔ فیصلہ محض ججز کی پسند یا ناپسند پر ہو گا۔

جی میں بات اتنے موثر انداز میں نہیں کر سکی تھی جیسے آپ نے کی ہے۔ 62 کو ہائے لائٹ کرنے کا میرا مقصد یہی ہے کہ پرکھنے کے معیارات میں بہت بڑا فرق پایا جاتا ہے۔ اگر ہم خان صاحب پر بات کرنا شروع کریں گے تو وہ بھی نااہل ہی ہیں۔
چوہدری افتخار تو سیتا وائٹ کے قصے میں عمران خان کو 62 کے تحت نااہل کروانے کے موڈ میں کچھ دن پہلے نظر آرہے تھے۔ اب غائب ہو چکے ہیں۔
کسی پر گرفت ہو رہی ہے اور کسی پر نہیں۔
 
سین خے

محفلین
امجد صابری صاحب کا قتل شاید بھتہ خور مافیا کا چکر تھا یا کچھ ایسا ہی معاملہ تھا.
اگر مقتول کسی مخصوص پس منظر سے تعلق رکھتا ہے تو اس کا یہ مطلب لازمی طور پر نہیں لیا جا سکتا کہ اس مخصوص پس منظر کی وجہ سے ہی قتل ہوا ہے.
دوسرا اگر تیس سالوں میں ایسے اکا دکا واقعات ہوئے ہیں تو ان کی بنیاد پر یہ کہنا بالکل عدل کے منافی ہو گا کہ پاکستان میں قوالی پڑھنے پر لوگ قتل ہوتے ہیں.
اگر اسی بنیاد پر بات کرنی ہے تو اس سے زیادہ جواز تو اس بات کا نکلتا ہے کہ امریکا میں بچے سکول جانے پر قتل ہوتے ہیں...

امجد صابری تو خود متحدہ کے کارکن تھے۔ ویسے تو کچھ روایات اپنوں کا سوئم کروانے کی رہی ہیں لیکن ان کے قتل کی ذمہ داری ایک گروپ نے فوراً ہی قبول کر لی تھی۔

Famed qawwal Amjad Sabri gunned down in Karachi - Pakistan - DAWN.COM

Amjad Sabri murdered to avenge 'blasphemy', reveal murderers - Pakistan - Dunya News
 
ضیاء حیدری

محفلین
ویسے میری بھی اب دلی خواہش ہے کہ عمران وزیرِ اعظم نہ بنے کیونکہ وہ اگر بن گیا تو یہ توہم اس کے دل میں راسخ ہو جائے گا کہ چوکھٹ بوسی کی وجہ سے اسے وزارتِ عظمیٰ ملی ہے، اس گمان کو باطل ہونا چاہیئے!
عمران خان کے بیان کے بعد بابا فرید ؒ کے مزار پر سجدے کی افوہ ختم ہوجانی چاہئے۔ وہابی فیکٹر اس بات پر پروپیگنڈہ کررہا ہے، حقیقت یہ ہے ان کا ووٹ بنک نہیں ہے، یہ بات عمران کو سمجھ آگئی ہے اور اس کا میلان عوام اہلسنت کی طرف نظر آرہا ہے، پیر سیالوی سے ملاقات بھی اس بات کا اظہار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے طارق جمیل سے بھی دوری اختیار کرلی ہے وہ اپنے آپ پر وہابی ازم کا ٹھپہ نہیں لگانا چاہتا ہے کیونکہ اس طرح سنی ووٹر اس سے دور ہوجائے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
میرا ناقص علم تو کہتا ہے کہ اس امتحاں سے دور رہنا ہی بہتر کہ میں اور میرا رب ہی میری نیت و ارادے سے آگاہ ہے ۔
عمل کا دارو مدار نیت پر ۔۔ ہر عامل اپنی نیت و ارادے کا علم رکھتا ہے ۔ اور سزا و جزا پاتا ہے ۔
ظاہرپر حکم لگا دینا آسان بہت ۔
دیکھنے والے کی نگاہ کو کچھ معیوب دکھے تو اپنی اور اس کی ہدایت کی دعا کرنی بہتر ۔
اللہ سوہنا ہم سب کی نیتوں و ارادوں کو اپنی توفیق سے پاک فرماتے عمل صالح کی توفیق سے نوازے ۔ آمین
 
Top