بابا! آج آپ نہیں ہیں۔۔

محمداحمد

لائبریرین
میرے پاس وہ لفظ نہیں ہیں جو یہاں لکھ سکوں۔

میرے ابو تو مجھے بہت ہی جلدی چھوڑ گئے تھے۔ اتنی جلدی کہ میری آنکھیں ان کا عکس بھی محفوظ نہ کرسکیں۔

آپ کی تحریر سے جو محسوس ہوتا ہے وہ میں لکھ نہیں سکتا۔ پھر ایسے میں سب سے اچھی بات یہی ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں، خُوش رہنے کی کوشش کریں اور ان سب کو بھی خوش رکھیں جو آپ کے اردگرد نظر آتے ہیں کہ ماں باپ کے لئے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہی ہوتی ہے کہ اُن کے بچے خوش رہیں۔
 
مقدس

جی بھیا! میں کوشش تو کرتی ہوں کہ خوش رہوں
 
عسکری

معطل
ماں باپ کی کمی کو دنیا میں کوئی دوسرا انسان پورا نہیں کر سکتا۔ لہذا جن احباب کے والدین زندہ ہیں انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ والدین اپنی اولاد کی بھلائی کی خاطر دنیاوی تکالیف کو برداشت کر تے ہیں۔ تو اولاد کو بھی چاہئے کہ اپنے والدین کی فرمانبرداری کریں اور انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں۔ ماں جنت ہے تو باپ اس جنت کا دروازہ ہے ۔ میرے عزیز احباب اپنے والدین کی جی جان سے خدمت کریں اور دعائيں لیں۔ یہ نہ ہو کہ بعد میں پچھتاوا رہ جائے۔ اور وہ چلے جائیں۔ بس اس کے آگے اور کچھ کہنے کی ہمت نہیں۔ :(:(:(
دعا : خدا کسی کے والدین کو ان سے جدا نہ کرے ۔ آمین۔ اور ہمیں صحیح معنوں میں ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
ہمارے تو ہمارا چہرہ مہینوں کبھی سالوں بعد دیکھتے ہیں :eek:
 
عاطف بٹ

محفلین
میرے پاس اتنی خوبصورت، دلکش اور جاندار تحریر کی تعریف کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
اللہ تمہارے بابا پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین
 
تعبیر

محفلین
کیا لکھوں :( :( :(
اللہ آپ کے والد کی مغفرت فرمائیں اور انکے درجات بلند کریں
میں نے آپکا جتنا انٹرویو پڑھا تھا تب تک اس میں تیمور بھی نہیں تھے اور آپکے بابا کا ذکر تھا یا نانا کا اس حوالے سے کہ انہی کی محنت اور توجہ کی وجہ سے آپ لندن میں رہتے ہوئے بھی اردو لکھ بول سکتی ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مقدس آپ کے بابا کے بلند درجات اور آپ کے لئے بہت سی خوشیوں کی دعا۔ آمین
تحریر پر تبصرہ کرنے کے لئے میرا حال بھی خلیل الرحمٰن بھائی جیسا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
کیا لکھوں :( :( :(
اللہ آپ کے والد کی مغفرت فرمائیں اور انکے درجات بلند کریں
میں نے آپکا جتنا انٹرویو پڑھا تھا تب تک اس میں تیمور بھی نہیں تھے اور آپکے بابا کا ذکر تھا یا نانا کا اس حوالے سے کہ انہی کی محنت اور توجہ کی وجہ سے آپ لندن میں رہتے ہوئے بھی اردو لکھ بول سکتی ہیں

آمین
جی آپی! ان دنوں تو تیمور کا کچھ پتا نہیں تھا ناں اور میں تو کہتی تھی کہ دو سال ابھی شادی نہیں کرنی، پر دیٹس لائف۔۔ آُ جو سوچتے ہو ویسا اکثر نہیں ہوتا اور بابا جاتے ہوئے مجھے تیمور کی شکل میں جو گفٹ دے کر گئے ہیں، آئی ول ٹریژردیٹ ہول مائی لائف ان شاءاللہ
 
اللہ آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے اور خوش اور آباد رکھے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ایک ایسی تحریرجو پڑھ کرجواب دینے کی ہمت ہی نہیں ہورہی تھی - کبھی کبھی ساری تسلیاں ،دلاسے
اورصبروضبط کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں اوربچوں کی طرح اونچی اونچی آواز میں رونے کا دل چاہتا
اورایک ہی ضد ہوتی میں نے آپ کو دیکھنا ہے، باتیں کرنی ہیں، آپ کا اس دنیا سے جانا کیا ضروری تھا
اورتھا تومیں یہاں کیوں ہوں - پاکستان پہنچ کر اپنے مرحوم والدین کے کمرے میں جاکر ایسی حالت ہوتی ہے
مقدس آپ کی تحریر نے مجھے ایسی کفیت سے دوچارکیا -
ہم اب ان کے لیے مغفرت کی اوراپنے لیے صبرکی دعا کرسکتے ہیں سوکرتے رہیں گے
اللہ تعالٰی آپ کے والد صاحب کو جنت الفروس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے
 
فلک شیر

محفلین
آپااا ، آپ کو بتاؤں تکلف کے بغیر لکھی تحریر میں جو روانی اور سچائی ہوتی ہے ، وہ اس تحریر کا خاصہ ہے اور میں بلا خوف تردید محفل پہ موجود چند بہترین تحریروں میں سے ایک قرار دے سکتا ہوں ، کیونکہ اس میں تکلف نا م کو نہیں ، ایک پہاڑی جھرنا ہے، بہتا سمٹتا پھیلتا اور اپنے اندر جو کچھ ہو، اس کو نیچے ندی کے دامن میں لا کر پھینکتا ...............
جذبوں کی کوئی زبان نہیں ہوتی ، ہو تو شاید ایسی ہی ہو۔
 
Top