بابا! آج آپ نہیں ہیں۔۔

بہت بے ساختہ اور خوبصورت تحریر ہے۔

مقدس ، بابا کی بیٹی میں بابا ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ہم سب کو بھی گاہے گاہے نظر آتے رہیں گے۔

میرے والد میرے بچپن میں میرے ساتھ نہیں بلکہ سعودی عرب میں ہوا کرتے تھے اور سال بعد آیا کرتے تھے۔ اس لیے بہت کم وقت ان کے ساتھ گزرتا تھا مگر مجھے یاد ہے جب مجھے رات ان کے ساتھ سونے کو مل جاتی تو اس کا سرور میں سارا سال محسوس کرتا تھا۔ باپ کی شفقت اور پیار نہ بھولنے والی شے ہوتا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
مقدس بہن، آپ کے بابا ہوں یا میرے ابو، وہ اس وقت اپنی امی، اپنے ابو اور اپنے سارے ان رشتہ داروں کے ہمراہ خوش ہیں جن کے ساتھ وہ بچپن سے رہتے آئے ہیں۔ بے شک وہ ہمارے پاس نہیں لیکن ہمارے اندر تو ہیں نا؟

ہاں بھیا یہ تو ہے۔ اسی لیے میں نے بھی یہ سب لکھ دیا ورنہ کہاں میں اور کہاں یہ سب۔۔ بابا کی محبت میں ہی تو لکھ پائی ہوں
 
مقدس

لائبریرین
مقدس چندا ۔۔۔ ۔۔!
یہ ہمارے پیارے انمول رشتے ہم سے دور جاکر بھی ہمارے اندر ہی کہیں ہوتے ہیں
بس آنکھیں بند کرو اور اُن سے ڈھیروں باتیں کرلو
بے شک اُن کے جانے کے بعد دکھ کرب اور تنہائی کے معنی سمجھ میں آنے لگتے ہیں لیکن پھر بھی ایک اطمینان تو ہوتا ہے
کہ اب ان کو دنیا کے دکھوں سے نجات مل گئی ہے
اور وہ اللہ کی رحمتوں کے سائے میں بہت آرام اور سکون سے ہیں
بس یہی ایک سوچ ہے جو ہم کو ان رشتوں سے محرومی کے دکھ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے
چندا تمہارے بابا یقیناً بہت اچھی جگہ پر بہت سکون اور اطمینان سے ہیں
یہ یقین تم کو بھی بہت سکون اور اطمینان عطا کرے گا
اور تم کو ان سے اور بھی قریب کردے گا انشاءاللہ
اللہ پاک ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے
اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرما کر انکے درجات کو بلند فرمائے آمین

جزاک اللہ آنی
آپ بس ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔۔
 
مقدس

لائبریرین
بہت بے ساختہ اور خوبصورت تحریر ہے۔

مقدس ، بابا کی بیٹی میں بابا ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ہم سب کو بھی گاہے گاہے نظر آتے رہیں گے۔

میرے والد میرے بچپن میں میرے ساتھ نہیں بلکہ سعودی عرب میں ہوا کرتے تھے اور سال بعد آیا کرتے تھے۔ اس لیے بہت کم وقت ان کے ساتھ گزرتا تھا مگر مجھے یاد ہے جب مجھے رات ان کے ساتھ سونے کو مل جاتی تو اس کا سرور میں سارا سال محسوس کرتا تھا۔ باپ کی شفقت اور پیار نہ بھولنے والی شے ہوتا ہے۔

ان شاءاللہ بھیا۔۔ آپ دعا کرتے رہا کریں بس میرے لیے
 
مقدس

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔

تیرہ سال ہونے کو ہوئے لیکن میرے زخم بھی تازہ ہیں۔

آمین
وارث بھیا مجھ سے تو ایک سال گزارنا مشکل ہو رہا ہے۔۔ اور تیرہ سال اتنا عرصہ آپ کیسے گزار رہے ہو میں امیجن کر سکتی ہوں بھیا :(
 
منصور مکرم

محفلین
رُلانے والی تحریر ہے۔واقعی گزرئے لمحات کا یاد آنا کبھی کبھی بندے کو بہت درد دیتا ہے۔
کوشش کرنی چاہئے کہ فوت ہونے والوں کے پیچھے بندہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ صدقہ یا نفل وغیرہ کرتا رہے۔کیونکہ جب تک وہ زندہ ہوتے ہیں ،تو اس وقت تک ہمیں غمگین نہیں ہونے دیتے۔
 
جی بھیا صحیح کہا آپ نے۔۔
کبھی رلاتی ہیں اور کبھی ہنساتی ہیں یہ یادیں۔ پر واقعی میری زندگی کا سرمایہ ہے وہ سارا وقت جو میں نے اپنے بابا کے ساتھ گزارا۔۔
 
شاباش!!! :) :) :)

یہ رہا ہماری بٹیا رانی کے لیے! :) :) :)

2737666817_478fa17a65.jpg
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:(
آپی یہ وہی دن پھر سے واپس آ گئے ہیں، لاسٹ ائیر اس وقت بابا ہمارے ساتھ تھے ناں ۔۔ ہم سب تو یہی سوچ رہے تھے کہ بابا ٹھیک ہو جائیں گے آپریشن کے بعد۔۔ پر اٹس بین اے ائیر ناؤ :(

اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور آپ سب کو حوصلہ عطا فرمائے، آمین۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بے بسی کی آخری حد کو چھوا ۔ سمجھ نہیں آئی کہ کیا کہوں !
اللہ سائیں آپ کے بابا کے درجات بلند کرے مقدس۔ آمین
جن کو لگی ہو وہ لگنے کا درد جانتے ہیں اور آپ کے درد سے میں بخوبی واقف ہوں ۔
 
Top