بابا! آج آپ نہیں ہیں۔۔

مقدس

لائبریرین

:(

اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔

آمین

خوشبو کے جزیروں سے ستاروں کی حدوں تک
اس شہر میں سب کچھ ہے بس اک تیری کمی ہے

جی امین بھیا
اٹس سو ٹرو۔۔ سب کچھ ہے بس بابا نہیں ہیں
 

مقدس

لائبریرین
ایسے اداس کردینے والے مواقع پر یہ سوچ کر دل کو تسلی دیا کریں کہ آپ کے بابا یہاں کی نسبت ایک بہتر جگہ پر گئے ہیں۔ اللہ انہیں اپنے پاس بہترین جگہ عطا فرمائے۔

آمین
بھیا یہ تو مجھے پتا ہے ناں پر ہر بار میں خود کو یہ کہہ کر بہلا نہیں پاتی :(
 

مقدس

لائبریرین
بٹیا ۔۔۔ ۔ تعریف تحریر کی کروں کہ یا کہ
اس میں پنہاں ان سچے جذبوں کی جو کہ
آنکھ کو وضو کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔
اللہ تعالی آپ کے بابا کی مغفرت فرماتے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
جانے والے چلے جاتے ہیں ۔ اپنی یاد چھوڑ جاتے ہیں ۔
یہ یاد دل میں چہکتی ہے ۔ لب پہ مہکتی ہے ۔ اور اور آنکھ سے موتی بن بہہ نکلتی ہے ۔
ان یادوں میں الجھ اداس ہونا ان یادوں میں مقید ہستی کی روح کو بھی اداس کرنا ہوتا ہے ۔
اک بہترین تحریر جو کہ قاری پر سکوت طاری کر دے ۔
"ٹپ ٹپ " گرے بارش یا کہ آنسو
دھل جاتی ہے گرد قلب و بدن ۔

نایاب بھیا یہ تو بس بابا کی یاد نے مجھ سے لکھوا لیا ورنہ مجھے کہاں آتا ہے لکھنا
 

نیلم

محفلین
اللہ تعالی آپ کے بابا کوجنت الفردوس میں جگہ دیں...کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتےہیں لیکن یادیں تو ہمارے پاس ہی ہوتی ہیں نہ...یادوں سے ہی دل کو بہلا لینا چاہیئے...
 

قیصرانی

لائبریرین
مقدس بہن، آپ کے بابا ہوں یا میرے ابو، وہ اس وقت اپنی امی، اپنے ابو اور اپنے سارے ان رشتہ داروں کے ہمراہ خوش ہیں جن کے ساتھ وہ بچپن سے رہتے آئے ہیں۔ بے شک وہ ہمارے پاس نہیں لیکن ہمارے اندر تو ہیں نا؟
 

مہ جبین

محفلین
مقدس چندا ۔۔۔۔۔!
یہ ہمارے پیارے انمول رشتے ہم سے دور جاکر بھی ہمارے اندر ہی کہیں ہوتے ہیں
بس آنکھیں بند کرو اور اُن سے ڈھیروں باتیں کرلو
بے شک اُن کے جانے کے بعد دکھ کرب اور تنہائی کے معنی سمجھ میں آنے لگتے ہیں لیکن پھر بھی ایک اطمینان تو ہوتا ہے
کہ اب ان کو دنیا کے دکھوں سے نجات مل گئی ہے
اور وہ اللہ کی رحمتوں کے سائے میں بہت آرام اور سکون سے ہیں
بس یہی ایک سوچ ہے جو ہم کو ان رشتوں سے محرومی کے دکھ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے
چندا تمہارے بابا یقیناً بہت اچھی جگہ پر بہت سکون اور اطمینان سے ہیں
یہ یقین تم کو بھی بہت سکون اور اطمینان عطا کرے گا
اور تم کو ان سے اور بھی قریب کردے گا انشاءاللہ
اللہ پاک ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے
اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرما کر انکے درجات کو بلند فرمائے آمین
 
Top