باباجی پکڑے گئے

ساجد

محفلین
محفل کے قارئین کے لئے ہمارے پاس ایک بریکنگ نیوز ہے کہ اردو محفل کے ایک مست ملنگ رکن اور کوچہ ملنگاں کے سیکرٹری جنرل سید فراز شاہ صاحب المعروف باباجی آج شام لاہور کے ایک مصروف ترین تفریحی و کاروباری مرکز میں ایک ”دوست“ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں پکڑے گئے۔ تصاویر میں آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں کہ دونوں نے ”بوتلیں“ پی رکھی تھیں جس کا ثبوت بھی نظر آ رہا ہے اس کے علاوہ ”دیگر لوازمات“ سے بھی انہوں نے شغل فرمایا تصویر میں موجود خالی پلیٹوں میں ان لوازمات کی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں۔ موصوف بمعہ دوست یہاں سے کھسکنے کی تیاریوں میں تھے تا کہ بقیہ پروگرام کی تکمیل کر سکیں لیکن ہمارے کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکے ۔
محفل کے شعبہ جاسوسی نے یہ بریکنگ نیوز جان پر کھیل کر اپنے قارئین کے لئے حاصل کی اور ہمیشہ کی طرح ایسے سیکنڈلز کا راز فاش کرنے میں پہل دکھائی۔ اب ہمارے شعبے کو آپ قارئین کے تبصرہ جات اور آراء کا انتظار ہے کہ باباجی اور ان کی دوست کے بارے میں عوام کی کیا رائے ہے؟۔:)
DSC02813.JPG
DSC02814.JPG
 
قیصرانی

لائبریرین

میں پہلے سمجھا کہ دوست کوئی محترمہ ہے پر یہ تو کچھ اور نکلا۔ واقعی

بندے دا کوئی پتہ لگدا اے
 
عاطف بٹ

محفلین
ساجد بھائی، آج تو تمام اراکینِ محفل کو داد دینا پڑے گی شعبہء جاسوسی والوں کو کہ انہوں نے اتنے بڑے اسکینڈل کے بارے میں خبر بریک کی ہے اور اس کی تصاویر بھی ساتھ لائے ہیں تاکہ باباجی مکر نہ سکیں۔ لگتا ہے کہ یہ تو مونیکا اور کلنٹن والے معاملے سے بڑا اسکینڈل ثابت ہونے والا ہے آگے چل کر! :p
 
جناب آج کل اس شعبے کی سربراہی میرے پاس ہے ۔ آپ کو مزید ایسی خبریں دیں گے کہ آپ سٹپٹا جائیں گے۔:)
 
عاطف بٹ

محفلین
دوسری تصویر میں مِس پِینو کا ہاتھ باباجی کے گال کے قریب پہنچ چکا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ ادارے کی حاصل کردہ مزید تصاویر خوفِ فسادِ خلق کے پیشِ نظر محفل میں پیش نہیں کی جاسکتیں! :p
 
جی ہمارے پاس وہ تصاویر بھی ہیں جن میں گال اور ہاتھ کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔:)
 
ساجد

محفلین
دراصل تصویر کا جو سیریل نمبر ہے، وہ اتفاق سے آپ کے کیمرے کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اس لئے باقی بوتل بھی آپ کے ذمے لگا دی :)
یہ تو میری بات کی تصدیق ہوئی نا۔ کیوں کہ میں چھاپہ مار ٹیم کی سربراہی کر رہا تھا تو کیمرہ بھی میرا ہی استعمال ہوا۔:)
 
Top