بااخلاق محفلین اور پاک صاف اردو محفل

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یا تو ان سب کی اردو محفل کے تھانے میں رپٹ درج کروا دو یا پھر مجھے چپکے سے بتا دو میں ان کو پولیس میں پکڑوا دوں گا۔
چاچو آپ آتے ہی نہیں ہیں ورنہ میں نے آپ کو شکایت کرا دینی ہے ، اور ایف آئی آر درج کرا کے 302 کی سزا بھی دلوانی تھی ہاں جی :rolleyes:
 

زین

لائبریرین
غیر متفق والی بات کریں گی تو غیر متفق کی ریٹنگ ہی ملے گی نا:( ۔ یہ نہ سمجھیے گا کہ مجھے فاتح بھائی والی ’’عادت‘‘ ہے :biggrin:
اب ریٹنگ ہٹانے کےلئے شرط پوری کریں
 

عثمان

محفلین
میں تو محفل چھوڑنے والی نہیں ہوں ، کیونکہ اگر میں نے محفل چھوڑ دی تو محفل کی رونق ختم ہو جائے گی ، یہ میں نے نہیں بولا ، کل عثمان لالہ بول رہے تھے اور ساتھ ہی نایاب لالہ نے بھی کہا ، اور نہیں تو کیا ، اگر یقین نہیں آتا تو ذرا دو دن کو میں اور مقدس غائب ہو لیتے ہیں اندازہ کر لیں ، کیوں @مقدس؟:rolleyes:
نہ نہ غائب نہ ہونا۔ عثمان بھیا محفل پر اداس اور چڑچڑے ہوجائیں گے۔ اور پھر اتنے لوگوں سے پھڈے لیں گے کہ کیا ہی کبھی کسی نے محفل پر لئے ہونگے۔ :sick:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہ نہ غائب نہ ہونا۔ عثمان بھیا محفل پر اداس اور چڑچڑے ہوجائیں گے۔ اور پھر اتنے لوگوں سے پھڈے لیں گے کہ کیا ہی کبھی کسی نے محفل پر لئے ہونگے۔ :sick:
ظاہر ہے ہم جیسے پولیس افسرانیوں کے ہوتے آپ ایسا کرنے سے ڈریں گے ہی نا اسی لئے ہم نے جانے کا ارادہ کینسل کر دیا ہے :p
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جانے کی باتیں آئندہ نہیں ہونی چاہیں


ہم نہیں چھوڑنے والے محفل کو ، اور چھوڑیں گے بھی کیسے ؟ ہماری اپنی محفل ہے ۔ آخر کو ایویں تو نہیں ساڑھے تین سال یہاں گزارے ۔ اگلے 300 سال بھی یہاں ہی گزارنے کا ارادہ ہے ، بشرط زندگی :)
 

رانا

محفلین
ارے کیا ہوگیا منی بہن کو۔ کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ خدا خیر کرے۔ مجھ سے تو کوئی شکایت نہیں ہے نا بہنا؟:sick:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بلکل اگر اس طرح سب جانے کی بات کریں تو ہر جگہ برا ماحول میسر آئے گا۔
اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ناعمہ نے اس بات کو سمجھ لیا کہ کوئی بھی جگہ برائی کے لیئے خالی نہیں کرنی چاہیئے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
یہ تو بہت پرانی بات ہیں ، ہم تو شمشاد چاچو کے خفیہ مخبر ہیں ۔ اور ہمارا تعلق پولیس سے ہی نہیں انٹیلی جینس سے بھی ہے :rolleyes:
اچھا بچُو جی، آج پتہ چل گیا کہ شمشاد بھائی نے اپنے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں محفل میں۔ محفلین، ناعمہ کا یہ مراسلہ غور سے پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور آئندہ ناعمہ اور مقدس سے بات کرتے ہوئے یہ ہرگز مت بھولیں کہ ان دونوں کا تعلق یو ایم آئی بی یعنی اردو محفل انٹیلی جنس بیورو سے ہے!
 

افلاطون

محفلین
بات صرف بھیاززز کی ہی نہیں ہے ، یہاں سب بہنیں بھی اتنی ہی اچھی ہیں ، ابھی تک اردو محفل پر جتنی بھی فی میل اراکین فعال ہیں وہ صرف اسی وجہ سے ہیں کہ یہاں محبت اور عزت کرنے والے لوگ ہیں ، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کہ بعد کوئی نا کوئی ایسا بندہ آ جاتا ہے جو کہ یہاں کا ماحول خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں کو تنگ کرکے کیسے خوشی محسوس کر سکتے ہیں ؟ کیسے ان کو سکون مل سکتا ہے ؟ لوگوں کے خلاف سازشیں بنا کر اپنے آپ کو افلاطون سمجھنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کی نیت اور ہر ہر عمل کو خدا جانتا ہے ، اور اگر وہ کسی کے خلاف کوئی سازش کر بھی رہے ہیں تو اللہ کی پکڑ سے کس طور محفوظ رہ سکتے ہیں ؟

خیر یہ تو ایک بات تھی ، لیکن میں محفلین سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ جب بھی کوئی نیا رکن یہاں آئے اور دوسروں پر اپنا دھونس جمانے کی کوشش کرے تو برائے مہربانی اس کو انکریج مت کیا کریں ، اس طرح محفل کا ماحول خراب ہوتا ہے ، اور آپ کا اپنا امیج دوسروں کی نظر میں الگ خراب ہوتا ہے ۔ اور میرے خیال سے میں لوگوں کی پہچان کر سکتی ہوں اور جو لوگ میرے مزاج کے خلاف ہوں ان سے دور ہی رہتی ہوں ، اور مجھے امید ہے آپ کو بھی لوگوں کی پہچان کرنا آتی ہوگی ، جو لوگ بڑوں کی عزت نہیں کر سکتے اور کم از کم یہاں محفل پر نہیں کر سکتے ان کو یہاں رہ کر محفل کو گندہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، یہ ہماری محفل ہے اور ان لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اس محفل کو اپنے شر سے محفوظ رکھیں ۔
والسلام

اجی اس میں سمجھنے والی کیا بات ہے:?::)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا بچُو جی، آج پتہ چل گیا کہ شمشاد بھائی نے اپنے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں محفل میں۔ محفلین، ناعمہ کا یہ مراسلہ غور سے پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور آئندہ ناعمہ اور مقدس سے بات کرتے ہوئے یہ ہرگز مت بھولیں کہ ان دونوں کا تعلق یو ایم آئی بی یعنی اردو محفل انٹیلی جنس بیورو سے ہے!
بالکل بالکل ڈرو ہم سے اے اردو محفل والو ، ہم سب کو کھا جائیں گے :alien:
 
Top