بااخلاق محفلین اور پاک صاف اردو محفل

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ کے ذہن میں کیا گردش کر رہا ہے ؟ میں یہاں کسی ایک محفلین کی بات نہیں کرنے لگی ٖ ہوں ، نا ہی کسی کو نشانہ بنانا میرا مقصد ہے ، نا کسی کی ذات کی نفی کرنا نا کسی پر تنقید کرنا ، میں جنرل بات کروں گی اور وہ کروں گی جو میں نے محسوس کیا ، میرا ماننا کہ کہ جو لوگ اظہار کر دیتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں ، جو اپنے اندر سب کچھ جمع کیے جاتے ہیں وہ زہر بن جاتا ہے اور وہی زہر ہمارے موت کو سبب بنتا ہے اب وہ موت ہمارے جذبات و احساسات کی ہو ، یا جسمانی۔ خیر میں تمہید باندھے بنا اس بات کی طرف آتی ہوں کہ میں نے یہ تھریڈ کیوں کھولا ؟
آپ سب نے میرا عنوان دیکھا ؟ یہ عنوان پڑھتے آپ لوگوں کے ذہن میں بہت سارے سوال جاگے ہوں گے ! بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بھی ہوگا کہ شاید میں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ٹھان لی ہے ، مگر جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میری بات بالکل جنرل ہو گی ،
تو آتے ہیں اصل بات کی طرف ، کیاہے کہ جب سے میں نے اردو محفل جوائن کی یہاں بہت ڈیسنٹ لوگوں کو پایا، میں بات کروں شمشاد چاچو کی ، نبیل لالہ کی ، ابن سعید سعود لالہ کی ، الف عین چاچو ، محب علوی لالہ ، فاتح لالہ ، زیک لالہ خرم شہزاد خرم لالہ ، @عمار لالہ ، @اس لئے علاوہ وہ تمام بھیاززز جو کہ اس محفل کے رکن تب سے ہیں جب سے میں نے جوائن کی ، میں نے سب کو بہت عزت کرنے والا پایا ، بہت اخلاق سے بات کرنے والا پایا ، بہت محبت کرنے والا پایا ، اس لئے میں یہاں ہوں ، اور ابھی تک ہوں ، میں نے اردو محفل 2009 سے جوائن کی تھی اور تب سے ان تک میں یہاں ایک فعال ترین رکن ہوں ۔ صرف اس لئے کہ مجھے تمام بھائیوں نے وہ عزت دی جو کہ میرے اپنے بھائی مجھے دے سکتے ہیں ، کسی نے احساس تک نہیں ہونے دیا کہ میں یہاں غیر ہوں اور وہ سب مجھے نہیں جانتے ہیں ، صرف مجھے نہیں یہاں آنے والی ہر نئی فی میل ممبر کو یونہی عزت دی جاتی ہے اور میں یہ بھی نہیں کہوں گی یہ صرف سطحی نہیں لگا ، اگر لگتا تو میں شاید میں یہاں نہیں آتی ،

بات صرف بھیاززز کی ہی نہیں ہے ، یہاں سب بہنیں بھی اتنی ہی اچھی ہیں ، ابھی تک اردو محفل پر جتنی بھی فی میل اراکین فعال ہیں وہ صرف اسی وجہ سے ہیں کہ یہاں محبت اور عزت کرنے والے لوگ ہیں ، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کہ بعد کوئی نا کوئی ایسا بندہ آ جاتا ہے جو کہ یہاں کا ماحول خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں کو تنگ کرکے کیسے خوشی محسوس کر سکتے ہیں ؟ کیسے ان کو سکون مل سکتا ہے ؟ لوگوں کے خلاف سازشیں بنا کر اپنے آپ کو افلاطون سمجھنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کی نیت اور ہر ہر عمل کو خدا جانتا ہے ، اور اگر وہ کسی کے خلاف کوئی سازش کر بھی رہے ہیں تو اللہ کی پکڑ سے کس طور محفوظ رہ سکتے ہیں ؟

خیر یہ تو ایک بات تھی ، لیکن میں محفلین سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ جب بھی کوئی نیا رکن یہاں آئے اور دوسروں پر اپنا دھونس جمانے کی کوشش کرے تو برائے مہربانی اس کو انکریج مت کیا کریں ، اس طرح محفل کا ماحول خراب ہوتا ہے ، اور آپ کا اپنا امیج دوسروں کی نظر میں الگ خراب ہوتا ہے ۔ اور میرے خیال سے میں لوگوں کی پہچان کر سکتی ہوں اور جو لوگ میرے مزاج کے خلاف ہوں ان سے دور ہی رہتی ہوں ، اور مجھے امید ہے آپ کو بھی لوگوں کی پہچان کرنا آتی ہوگی ، جو لوگ بڑوں کی عزت نہیں کر سکتے اور کم از کم یہاں محفل پر نہیں کر سکتے ان کو یہاں رہ کر محفل کو گندہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، یہ ہماری محفل ہے اور ان لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اس محفل کو اپنے شر سے محفوظ رکھیں ۔
والسلام
 
آخر کو ہماری دلاری گڑیا رانی جو ہیں۔ ان کے ٹیڈی بئیر کو کسی کے خراب ٹیڈی نے کچھ کہہ دیا ہوگا اس لئے گڑیا رانی پریشان ہو گئیں۔ ویسے جب جب یہ پریشان ہوتی ہیں، کوئی نہ کوئی خوبصورت تحریر ہمیں پڑھنے کو مل ہی جاتی ہے۔ لیکن خبر دار! کوبصورت تحریریں پڑھانے کے لئے پریشان ہونے کی اجازت بالکل نہیں ہے!!! :) :) :)
 
عاطف بٹ

محفلین
تحریر تو اچھی ہے مگر پتہ تو چلے کے ہوا کیا ہے اور وہ عناصر ہیں کون جو محفل کے خوبصورت ماحول اور دلکش فضا کو خراب کرنے کی ناپاک سازش کررہے ہیں؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
تحریر تو اچھی ہے مگر پتہ تو چلے کے ہوا کیا ہے اور وہ عناصر ہیں کون جو محفل کے خوبصورت ماحول اور دلکش فضا کو خراب کرنے کی ناپاک سازش کررہے ہیں؟
ارے چھوڑئیے لالہ ہمارے ذہن و دل میں کوئی بات رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی اس لئے ہم اسے اردو محفل پر انڈیل دیتے ہیں :p
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں تو محفل چھوڑنے والی نہیں ہوں ، کیونکہ اگر میں نے محفل چھوڑ دی تو محفل کی رونق ختم ہو جائے گی ، یہ میں نے نہیں بولا ، کل عثمان لالہ بول رہے تھے اور ساتھ ہی نایاب لالہ نے بھی کہا ، اور نہیں تو کیا ، اگر یقین نہیں آتا تو ذرا دو دن کو میں اور مقدس غائب ہو لیتے ہیں اندازہ کر لیں ، کیوں @مقدس؟:rolleyes:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ناعمہ سس! خیر اور شر کے عناصر آپ کو ہر جگہ مل جائیں گے۔ یہ تو زندگی کو تجربوں سے گزارنے کے لیے ناگزیر ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
میں تو محفل چھوڑنے والی نہیں ہوں ، کیونکہ اگر میں نے محفل چھوڑ دی تو محفل کی رونق ختم ہو جائے گی ، یہ میں نے نہیں بولا ، کل عثمان لالہ بول رہے تھے اور ساتھ ہی نایاب لالہ نے بھی کہا ، اور نہیں تو کیا ، اگر یقین نہیں آتا تو ذرا دو دن کو میں اور مقدس غائب ہو لیتے ہیں اندازہ کر لیں ، کیوں @مقدس؟:rolleyes:
ہاں چلو ناں کچھ کر کے دیکھتے ہیں
 
یہ کیا سازشیں ہورہی ہیں بھئی مل کر؟
 
نایاب

لائبریرین
ناعمہ بٹیا ۔ آپ کی لکھی اس تحریر سے جو کہ محفل اردو کی مجموعی اپنائیت بھری فضاء سے منسلک ہے مکمل اتفاق کرتا ہوں ۔
اس سے زیادہ تبصرہ کرنے سے معذور ہوں کہ مجھے اس تحریر میں اپنا چہرہ بھی کہیں کہیں دکھائی دے رہا ہے ۔
آپ نے بلا شبہ محفل اردو سے منسلک اک بہت اہم موضوع پر تحریر لکھی ہے ۔ اور اس پر توجہ دی جانی چاہیئے ۔
 
نایاب

لائبریرین
میں تو محفل چھوڑنے والی نہیں ہوں ، کیونکہ اگر میں نے محفل چھوڑ دی تو محفل کی رونق ختم ہو جائے گی ، یہ میں نے نہیں بولا ، کل عثمان لالہ بول رہے تھے اور ساتھ ہی نایاب لالہ نے بھی کہا ، اور نہیں تو کیا ، اگر یقین نہیں آتا تو ذرا دو دن کو میں اور مقدس غائب ہو لیتے ہیں اندازہ کر لیں ، کیوں @مقدس؟:rolleyes:
ہاں چلو ناں کچھ کر کے دیکھتے ہیں
دیکھ لیں سب بھیاززززززززززززززز کیا آپ لوگوں کو منظور ہے ؟:rolleyes:
نامنظور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نامنظور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نامنظور
 
Top