گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کا کوٹا تو تین کپ کا نہیں تھا گُلِ یاسمیں ؟
چائے کا کوٹا تو تین کپ ہی کا ہے اب بھی۔ لیکن اب کپ بدلایا ہے تو بڑے والے کپ میں دو کپ چائے آتی ہے۔ مقدار میں پہلے جتنی ہی ہے مگر گنتی میں ایک کپ کم ہو گیا ۔
 

عظیم

محفلین
حد درجہ اسٹرانگ ہوتی ہے آپ کی چائے یا جو نارمل استعمال کی جاتی ہے گھروں میں، گاڑھی ٹائپ کی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیر سے ہم زیادہ گاڑھی چائے نہیں پیتے۔ بس نارمل سی پتی ڈالتے ہیں فی کپ ایک یا کبھی تین کپ میں دو پتیاں۔ کپ نہیں بلکہ مگ۔
 

عظیم

محفلین
دل تو میرا بھی نہیں چاہتا گاڑھی چائے پینے کو۔ حلق سے نیچی ہی نہیں اترتی! پتلی چائے ہو اور تھوڑی پتی تیز ہو!
 

وجی

لائبریرین
ثمرین کی چائے پہ جھگڑا ہو گیا۔ سید عاطف علی بھیا بولے کہ دوسرے کپ میں زیادہ چائے ہے وہ میں لوں گا مگر محمد عبدالرؤوف بھیا اپنا کپ دینے کو تیار نہ تھے۔ سیما آپا نے فیصلہ کرنے کے لیے گل کو بلایا۔
گل نے دونوں کپ سامنے رکھے تا کہ دونوں بھائیوں میں برابر چائے تقسیم کر سکے۔ جس کپ میں زیادہ چائے تھی اس سے ایک گھونٹ چائے پی۔ لیکن شاید جلدی میں بڑا گھونٹ بھر لیا۔ نتیجہ یہ کہ اس کپ سے چائے کم ہو گئی۔ دوسرے کپ سےمزے کی چائے پا کر جان بوجھ کر بڑا گھونٹ بھر لیا۔ پھر پہلے کپ میں چائے زیادہ۔۔۔ اسی طرح کرتے کرتے آخر میں دونوں کپ خالی ہو گئے۔ کتنا محنت طلب کام ہے نا انصاف کا ترازو ہاتھ میں لینا۔
لیکن خیر محنت تو جو ہوئی، سو ہوئی۔۔ ہمارا آج کی چائے کا کوٹا تو پورا ہوا۔
ظاہر ہے محنت تو لگی ہوگی آخر کو انصاف کے ترازو کی بجائے آپ کے ہاتھ میں کپ تھے وہ بھی چائے کے
جو کہ سیما علی آپا نے بنائی ہوگی آپ سے تو توفیق نہیں ہوئی ہوگی چائے بنانے کی
تو جس چیز کی توفیق آپ سے تھی اسی کام کے لیئے آپ کو آپا نے بلایا تھا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظاہر ہے محنت تو لگی ہوگی آخر کو انصاف کے ترازو کی بجائے آپ کے ہاتھ میں کپ تھے وہ بھی چائے کے
جو کہ سیما علی آپا نے بنائی ہوگی آپ سے تو توفیق نہیں ہوئی ہوگی چائے بنانے کی
تو جس چیز کی توفیق آپ سے تھی اسی کام کے لیئے آپ کو آپا نے بلایا تھا۔
عاطف بھیا دیکھئے تو۔۔۔ کیسء ہمیں کھری کھری سنا دیں وجی نے 😥😥😥
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا کہیں اب ۔۔۔۔۔۔
اچھا، ابھی تو وجی بھائی موجود نہیں، ان کے خلاف بات ہو سکتی ہے۔ بعد کا بعد میں دیکھیں گے۔
جی ہاں، وجی بھائی کی غلطی ہے۔
 
Top