یاز

محفلین
طویل عرصہ ہوا صفدر جنگ صاحب کا نام سنا تھا جی۔ اس نام کا ایئرپورٹ بھی ہوتا تھا شاید دہلی میں۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ظاہر ہے کہ اب اس کا نام بدل کر اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائر پورٹ رکھ دیا گیا ہے۔ صرف ڈومیسٹک ٹرمنل کا شاید یہی نام ہے اب بھی۔
 

یاز

محفلین
غالباََ صفدر جنگ صاحب کا تذکرہ فقط ص کو گزارنے کے لئے کیا گیا تھا، ورنہ روشن امکانات ہیں کہ عندلیب صاحبہ کا ان سے زیادہ علاقہ نہیں ہے۔
 
فرض کر لیں اگر صفدر جنگ صاحب کوئی تاریخی شخصیت نہیں ہے تو مظہر کلیم ایم اے صاحب کے مشہور زمانہ عمران سیریز ناول میں بھی صفدر یار جنگ کا تذکرہ بھی بکثرت موجود ہے
 

یاز

محفلین
کافی دفعہ مذاق میں عمران صاحب صفدر کو اس نام سے پکارا کرتے تھے۔ ویسے حمیرا عدنان جی کی یادداشت اس معاملے میں کمال کی ہے۔
 

مخلص انسان

محفلین
گزرا زمانہ ہوگیا جب عمران سیریز پڑھا کرتے تھے اس ہی لیے لفظ تھا لکھا
ویسے جو مزہ آفریدی اور عمران کو پڑھنے کا ابن صفی کی تحریروں میں تھا بعد کے کھلاڑیوں میں وہ بات نہیں
 

یاز

محفلین
گزرا زمانہ ہوگیا جب عمران سیریز پڑھا کرتے تھے اس ہی لیے لفظ تھا لکھا
ویسے جو مزہ آفریدی اور عمران کو پڑھنے کا ابن صفی کی تحریروں میں تھا بعد کے کھلاڑیوں میں وہ بات نہیں

متفق جناب۔ میں نے تو کچھ عرصہ قبل ترتیب سے ابنِ صفی کی تمام عمران سیریز اور آفریدی سیریز پڑھیں۔ کل تعداد 240 سے زائد ہے۔
 
Top