ابن توقیر

محفلین
تو آپ کا حال بھی ہم سا ہے۔ویسے مجھے شک پڑتا ہے کہ آپ کا اور ہمارا علاقہ آسے پاسے ہی ہے۔بس یہ ہے کہ ہم کے پی کے سے پنجاب کے قبضے میں آچکے ہیں۔سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
ٹھہرئیے۔۔۔۔ ایسا کس علاقے میں اور کب ہوا !

جواب میں تاریخ کے ورق الٹنے پڑیں گے۔ویسے یہ غاصبانہ قبضہ ٹائپ نہیں ہے بلکہ پاکستان بننے سے قبل پٹھانوں کے غلبے کی بنا پر ہماری زیادہ اٹیچمنٹ سبابقہ سرحد اور موجودہ کے پی کے سے تھی۔اب بھی یہاں پٹھانوں کے قبیلے موجود ہیں مگر پنجاب کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہم پٹھان ہونے کے باوجود پنجابی ہیں۔سمائلس
یہ نہیں ہے کہ ہم پہلے کے پی کے میں تھے اور پھر پنجاب نے قبضہ کرلیا۔
اسی بنا پر یہاں زیادہ پشتو اور ہندکو زبان بولی جاتی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
دو گھنٹے کی مسافت بائے روڈ ہے۔اگر دریا پار دیکھا جائے تو ہمارے کچھ گاوں صوابی سے جڑتے ہیں۔کیونکہ صوابی اور چھچھ کے کچھ دیہاتوں کو دریا الگ کرتا ہے۔دریا کے راستے مسافت بیس تیس منٹ سے بھی کم کی ہے۔
صوابی آنا جانا بہت ہے۔خاص کر سی این جی کی بندش کے دنوں میں تو ہر دوسرے روز آنا جاتا تھا۔
 
ڈاکخانہ تو ہمارا بھی ملتا ہے اٹک شہر سے.
ہمارے دادا ملٹری اکاؤنٹس میں تھے تو کچھ عرصہ اٹک رہے. پھوپھی مرحومہ اٹک میں ہوتی تھیں اور اب بہن اٹک میں ہوتی ہے.
 

ابن توقیر

محفلین
ذہن پر کافی زور دیا مگر آپ کے علاقے کا اندازہ نہیں ہوسکا۔مقیم تو آپ اسلام آباد میں ہیں مگر خاص کہاں سے ہیں بھیا جی؟
 
ذہن پر کافی زور دیا مگر آپ کے علاقے کا اندازہ نہیں ہوسکا۔مقیم تو آپ اسلام آباد میں ہیں مگر خاص کہاں سے ہیں بھیا جی؟
رب جانتا ہے کہ خاص کا تو مجھے بھی نہیں پتہ. :)
دادا لکھنؤ سے ہجرت کر کے پنڈی آئے. ابو کی پیدائش پنڈی کی ہے. پھر دادا کی جاب کی نوعیت کے باعث نوشہرہ، کوئٹہ، اٹک وغیرہ میں رہے.
پھر ابو جاب کی وجہ سے پہلے اردن اور پھر کراچی رہے. میری پیدائش کراچی کی ہے. میری پیدائش کے اگلے سال ہی ابو کی پوسٹنگ اسلام آباد ہو گئی. تب سے یہیں کے ہو رہے.
اب خاص اس میں سے آپ ڈھونڈ لیں. :)

اٹک سٹی میں ہی رہے ہیں.
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
ضرور آپ کی مصروفیت زیادہ رہتی ہوگی اسی وجہ سے آپ کم کم نظر آتے ہیں بلکہ اس لڑی سے باہر تو آپ کا آنا جانا دِکھا ہی نہیں۔

دوستانہ
 

ابن توقیر

محفلین
ظاہر ہوئی جب آپ کی تاریخ رکنیت میرے سامنے تو میں حیران رہ گیا۔پانچ سال سے زائد عرصہ اور 232 مراسلے۔حالانکہ میری رائے آپ کے بارے میں یہی رہی ہے آپ ہر چیز پر گہری نظر رکھتے ہوئے مفید تبصرہ کرتے ہیں ایسے میں آپ کی جانب سے اتنی کم تعداد میں حاضری یقیناً محفل و محفلین کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔
 
Top