سیما علی

لائبریرین
ژوب سے ہم حاضر ہوگئے
اب بتائیے اگر برائی کے بدلے بھلائی کرنے کاارادہ
بھی کرلیاتو بہترین
میں نے برائی کا جواب برائی سے دینے کا ارادہ کیا مگر پھر یہ جانا کہ ایسا کرنے سے میں بھی نقصان میں رہوں گی کیونکہ انسانیت تو یہ نہیں کہتی کہ برائی کا جواب برائی سے دیا جائے. ہمیں ہمارے نبی ( صلی اللّہ علیہ وسلم) نے دی ہے.
تھوڑی دیر رک کر میں نے درختوں کو دیکھا جو اپنی خشک پتیاں گرا دیتے ہیں لیکن اپنی شاخیں اور جڑیں محفوظ رکھتے ہیں وہ صرف پتیاں بدلتے ہیں اپنی بنیاد نہیں تب میں نے سمجھا کہ طریقہ بدلنا مقصد کو نہیں بدلتا اور یہی اصل سمجھداری ہے 🙏
طریقہ یہی بہتر ہے اور
حضرت سیدنا شیخ سعدی ؒکہتے ہیں: ’’بدی کا بدلہ بدی سے دینا تو آسان ہے، اگر تو مرد ہے تو برائی کرنے والے کے ساتھ بھی بھلائی کر‘‘۔
اللہ عزوجل ہمیں ایک دوسرے کی عزت و آبرو کا محافظ بنائے اور عیب پوشی کی توفیق نصیب فرمائے، آمین۔
 
الف عین

ظلم تو یہ کیا کہ شیخ سعدی نے عورت کے لئے کچھ تجویز نہیں کیا۔ سیما علی آزاد ہیں کہ برائی کا بدلہ برائی سے دیں یا بھلائی سے!
 
سیما علی

لائبریرین
ظلم تو یہ کیا کہ شیخ سعدی نے عورت کے لئے کچھ تجویز نہیں کیا۔ سیما علی آزاد ہیں کہ برائی کا بدلہ برائی سے دیں یا بھلائی سے!
عادات اور
طرزِ عمل ایسا ہونا چاہیے
بلا تفریق !عورت اور مرد !ہم
برائی کو بھلائی کے ساتھ دور کرسکتے ہیں ۔ غصے کو صبر سے ، لوگوں کی جہالت کو بُردباری سے اور بدسلوکی کو عفو و درگزر سے کہ اگر کوئی برائی کرے تو اسے معاف کردیں۔
 
آخری تدوین:
Top