یاسر شاہ

محفلین
ثابت و سالم ہیں سر سے پیر تک ،کئی بیماریوں سے بچے ہوئے ہیں جن میں بہت سے لوگ بچارے مبتلا ہیں اور لاکھوں خرچ کر کے بھی ٹھیک نہیں ہو پائے۔یوں ہم کروڑ پتی ہیں الحمدللہ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
چونکہ کرکٹ میں دلچسپی خاص نہیں لہذا فی الوقت جواب تو نہیں آتا۔سوا آٹھ بجے عشاء کی جماعت ہے پڑھ کے آؤں تو ٹرائی کرتا ہوں۔ویسے سلسلہ اچھا شروع کیا ہے ۔ماشاء اللہ ۔نفع بخش تفریح۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثابت و سالم ہیں سر سے پیر تک ،کئی بیماریوں سے بچے ہوئے ہیں جن میں بہت سے لوگ بچارے مبتلا ہیں اور لاکھوں خرچ کر کے بھی ٹھیک نہیں ہو پائے۔یوں ہم کروڑ پتی ہیں الحمدللہ۔
حالات جو آپ نے بیان کئے سچ ہم بھی یوں ارب پتی ہیں ۔۔پتہ ہے میکائیل ہر وقت ہم سے ڈالرز میں PKR کو تبدیل کراتے ہیں ۔۔۔ایک دن غلطی سے
ہم نے کہا 20000 ڈالرز تو کہنے لگے Nova you’re rich lady😂😂😂😂😂
 

یاسر شاہ

محفلین
خیر ہے بھانجے؀
حال تو حال زار ہے تا حال
دل وہی بے قرار ہے تا حال
دال میں کالا ہے،خیر کہاں۔
بس بے قرار کی دعا مستجاب ہے بقول مومن :
کیوں سنے عرض _مضطر اے مومن
صنم آخر خدا نہیں ہوتا
لہذا مانگیے اللہ تعالیٰ سے فلاح وعافیت۔
 

سیما علی

لائبریرین
دال میں کالا ہے،خیر کہاں۔
بس بے قرار کی دعا مستجاب ہے بقول مومن :
کیوں سنے عرض _مضطر اے مومن
صنم آخر خدا نہیں ہوتا
لہذا مانگیے اللہ تعالیٰ سے فلاح وعافیت۔
ڈھیروں دعائیں آپ سب کے لئے اپنے بچوں کےلئے پھر اپنے لئے۔۔اُسکی بارگاہ میں اپنی عرضی پیش کرتے ہیں ۔اور درد میں سب سے قریب وہی ذاتِ پاک ہے۔۔
بے فائدہ الم نہیں بے کار غم نہیں
توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
رکیے بھانجے ابھی بتاتے ہیں آپکو اپنے کارنامے چوٹ لگنے کے بعد میکائیل کو سورۂ فاتحہ یاد کرا دی پہلے سورۂ اخلاص و اور سورۂ الکوثر تھوڑی سی محنت سے ماشاء اللہ یاد کر لیتے ہیں ۔۔اب اردو بھی خاصی بولنے لگے ۔۔۔پر !!!یار کہنا کہاں سے سیکھ لیا ہے۔کوئی بچہ یقیناً اسکول میں بولتا ہے ۔۔ہم نے کہا بڑوں سے ایسے نہیں نہ ماما سے نہ بابا سے نہ ہی کسی بڑے سے ۔۔تو تھوڑا سمجھ میں آیا ہے ۔😊😊😊😂
 

یاسر شاہ

محفلین
سوال اب میرا یہ ہے کہ دفتر میں جب آپ کام کر رہی ہوں اور کوئی نکما سر پہ سوار ہو جائے محض ٹوہ لگانے کوتو کوفت ہوتی تھی کہ نہیں ؟
 

سیما علی

لائبریرین
سوال اب میرا یہ ہے کہ دفتر میں جب آپ کام کر رہی ہوں اور کوئی نکما سر پہ سوار ہو جائے محض ٹوہ لگانے کوتو کوفت ہوتی تھی کہ نہیں ؟
شدید ترین کوفت !!!! پر کیا کیا جائے بہتات ایسوں ہی کی خاص کر ہمارے معاشرے میں یہ باتیں ایسے در آئیں کہ لوگ اپنے تئیں بہت اچھا سمجھتے ہیں !!! عموماً یہ کام ہی نکموں کا ہے ۔۔دل چاہتا تھا سر توڑ دیں پر اپنی ہی کھوپڑی دیوار سے مارنا پڑتی ہے بھانجے
ہر میز پہ الو بیٹھا ہے انجامِ آفس کیا ہوگا
لیکن جب اپریزل آتا تو وہ نکمے اے پُلس ہوتے ہیں 🥲🥲🥲🥲
 

یاسر شاہ

محفلین
صادکرنا آپ کا بتا رہا ہے کہ میرا چڑنا فطری ہے ،میں کھسکا نہیں ہوں اصل میں آداب معاشرت کا فقدان ہے ،جان کر اذیت دینا اور تڑپنے کا تماشا کرنا عام ہوتا جا رہا ہے۔پھر چڑنے والے کو کہا جاتا ہے دیکھو کیسا متکبر و بدتمیز ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ضرر پہنچانے والا چپکے سے سوئی چبھوتا ہے اور جس کے چبھی وہ چلاتا ہے۔تماشائی چلانے والے کو مجرم ٹھہراتے ہیں ،سوئی چبھونے والا سرسری اور سطحی وعظ کر کے سرخرو رہتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
صادکرنا آپ کا بتا رہا ہے کہ میرا چڑنا فطری ہے ،میں کھسکا نہیں ہوں اصل میں آداب معاشرت کا فقدان ہے ،جان کر اذیت دینا اور تڑپنے کا تماشا کرنا عام ہوتا جا رہا ہے۔پھر چڑنے والے کو کہا جاتا ہے دیکھو کیسا متکبر و بدتمیز ہے۔
ضروری ہے ایسے لوگوں کو اگنور کریں کیونکہ اُنکا مقصد دوسرے کا امیج خراب کرنا ہوتا ہے ۔۔ؤہ آپکو دوسروں کے سامنے مکتبر ثابت کرنا چاہتے ۔۔اپنی کوتاہیوں کا اندازہ خوب ہوتا ہے ۔۔۔بس شر کو کیسے زیر کرئیں اُنکا علاج صرف اگنور ہے ۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اُنکا مقصد دوسرے کا امیج خراب کرنا ہوتا ہے ۔۔ؤہ آپکو دوسروں کے سامنے مکتبر ثابت کرنا چاہتے ۔۔اپنی کوتاہیوں کا اندازہ خوب ہوتا ہے ۔۔۔بس شر کو کیسے زیر کرئیں اُنکا علاج صرف اگنور ہے ۔۔۔
طوطا یہیں مار کھاتا ہے بغیر ٹیں ٹیں کیے چین کہاں ۔
 
Top