عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
یہ دراصل معانی پر غور کر کے سمجھا جا سکتا ہے ۔ بایو کا مطلب ہے زندہ چیز اور میٹرک کا مطلب پیمائش ۔
اب زندہ چیزوں کی خصوصیات کے انفرادی ڈیٹا کی پیمائش کی تصدیق کا نظام یہ اصطلاح بناتا ہے ۔
امید ہے واضح ہو گیا ہو گا۔
ثابت یہ ہوا کہ سوال کرنے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
چائے بنائی ہے بڑی چاہت سے ابھی بعد نمازِ مغرب آجائیں سب !!ثمرین کو بھی آواز دے دیجئے ۔۔

rP5QUCq.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
حالِ موسم بتایا جاتا ہے ۔۔حالاتِ حاضرہ پر تبصرہ ہوتا ہے ۔۔اپنا حال احوال بتاتے ہے کہ نرم ہے کہ گرم ہے پر بھیا ملک ریاض سے اللہ دور ہی رکھے زر۔۔۔۔۔۔ کا وہ دستِ راست ہے ۔۔آپ اور ہم کو ایسے مفت پلاٹ نہیں چاہئیے !!!🫣
 
محمد عبدالرؤوف

خیر سے اللہ پاک نے اچھی طبیعت بنائی ہے کہ زیادہ مال و دولت پر للچانے والا دل نہیں دیا۔ سفید پوشی قائم رہے اور اللہ کسی کا محتاج نہ بنائے۔ بس اتنا کافی ہے دنیا کا وقت گزارنے کے لیے۔
 
سیما علی

لائبریرین
خیر سے اللہ پاک نے اچھی طبیعت بنائی ہے کہ زیادہ مال و دولت پر للچانے والا دل نہیں دیا۔ سفید پوشی قائم رہے اور اللہ کسی کا محتاج نہ بنائے۔ بس اتنا کافی ہے دنیا کا وقت گزارنے کے لیے۔
دعائیں ہماری آپکے ساتھ ہیں اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور دین و دنیا می سرخرو کرے ۔۔آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ژوب سے چمچہ منگا لیں گے ۔ ڈھولک پر مارنے کو ۔
رہ رہ کے ہمیں خیال آتا ہے کہ پوچھیں ڈھولکی کب رکھنی ہے۔ بھنگڑا ڈالے گا کوئی یا نہیں۔
زبردستی بھی چاہے کرنی پڑے۔ خود شکیل بھائی سے بھی بھنگڑا ڈلوائیں گے۔ فکر ناٹ بہنا
 
سیما علی

لائبریرین
سیما علی
بھیا!!! ژوب سے ڈھیر سارے چمچے لے آئیں ڈھولکی پر بجانے کے لئے ۔۔۔
اب چمچوں کی مرضی ڈھول پہ ہی بجیں 😊
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62
 
آخری تدوین:
Top