محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یاسر کہتا ہے سوائے ٹیسٹ اور ضروری جراحی کے ایلوپیتھی پہ دو حرف بھیجیں۔سب مافیا ہے۔
آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن اس پر اعتماد ہی اب اتنا ہو گیا ہے کہ پوچھیں مت
اور فوری علاج معالجے یعنی کہ بچوں کے تیز بخار، اسہال اور سردیوں میں نزلہ زکام کے لیے تو لازمی رجوع کرنا پڑتا ہے
میرے پٹھوں کا مسئلہ ہو گیا تھا. یہاں امارات میں مجھے بتایا گیا کہ فزیو تھیراپی کراؤ. لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
پھر پاکستان گیا ایک نیورو فزیشن کے پاس جانا پڑا تقریباً ایک ماہ میں مسئلہ حل ہو گیا
 
یاسر شاہ

محفلین
بطور مسلمان ایک بات ہمیں خوب ازبر ہونی چاہیے۔
فاذا مرضت فھو یشفین۔
کیا آیت ہے پڑھتے ہی ایک کیف سا طاری کرتی ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
پھر بزرگان دین نے فرمایا کہ جب مرض لاحق ہو پہلے اللہ جل جلالہ سے رجوع کیا جائے دو رکعت حاجت پڑھ کر شفا کی دعا کی جائے اور طبیب کے دل میں صحیح تشخیص کی بھی اور دوا میں صحت کی بھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
پروردگار کا وعدہ ہی ہمیں دوبارہ اُمید دلاتا ہے بیشک
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
تمام کام کے بعد طبیب کے پاس جائیں سنت سمجھ کر۔لیکن یاد رکھیں علاج کروانا تو سنت ہے ایلوپیتھی ہی نہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بطور مسلمان ایک بات ہمیں خوب ازبر ہونی چاہیے۔
فاذا مرضت فھو یشفین۔
کیا آیت ہے پڑھتے ہی ایک کیف سا طاری کرتی ہے
ٹھیک فرمایا پروردگار کا کلام ہے ہی پر تاثیر
لیکن ایک حدیث شریف پڑھی تھی اب اس کی عبارت تو یاد نہیں لیکن مفہوم کچھ یوں تھا کہ جب دوا مرض کے موافق آتی ہے تو اللہ پاک شفا عطا فرما دیتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
پھر بزرگان دین نے فرمایا کہ جب مرض لاحق ہو پہلے اللہ جل جلالہ سے رجوع کیا جائے دو رکعت حاجت پڑھ کر شفا کی دعا کی جائے اور طبیب کے دل میں صحیح تشخیص کی بھی اور دوا میں صحت کی بھی۔
تربیت بھی یہی ہے کہ اللہ پاک سے رجوع کیاجائے
 
سیما علی

لائبریرین
ٹھیک فرمایا پروردگار کا کلام ہے ہی پر تاثیر
لیکن ایک حدیث شریف پڑھی تھی اب اس کی عبارت تو یاد نہیں لیکن مفہوم کچھ یوں تھا کہ جب دوا مرض کے موافق آتی ہے تو اللہ پاک شفا عطا فرما دیتے ہیں
ثمر بیشک اللہ پاک ہی عطا فرماتے ہیں شفا کی صورت ۔
 
سیما علی

لائبریرین
چرند ،پرند اور بکریوں کے ساتھ مصروف ہیں یا پودوں کو سینچا جارہا ہے 🥰 گُلِ یاسمیں بٹیا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جب یاسر بھائی نے آیت کی کیف کی بات کی مجھے ایک اور آیت یاد آ گئی
اللہ تعالیٰ اپنے نبی ﷺ کو کس انداز میں دلاسہ دے رہے ہیں
"ما ودعک ربک وما قلی"
قربان جائیے ان الفاظ اس دلاسے اور اس محبت سے بھرے ہوئے جملے پر
 
یاسر شاہ

محفلین
ٹھیک فرمایا پروردگار کا کلام ہے ہی پر تاثیر
لیکن ایک حدیث شریف پڑھی تھی اب اس کی عبارت تو یاد نہیں لیکن مفہوم کچھ یوں تھا کہ جب دوا مرض کے موافق آتی ہے تو اللہ پاک شفا عطا فرما دیتے ہیں
چنانچہ واقعہ یاد آیا مفتی شفیع رح کا کہ وہ اور ان کے ایک اور ساتھ کے استاد کسی مرض میں مبتلا ہوئے غالباً گنٹھیا ۔دونوں کا آمنا سامنا بہت عرصے کے بعد ہوا ۔ایک دوسرے سے مزاج پرسی کی تو پتا چلا کہ ان استاد کو لاکھوں خرچ کرنے کے بعد اور بیرون ملک معالجہ کرانے کے بعد بھی افاقہ نہ ہوا جبکہ مفتی صاحب کو سو روپے کے اندر اندر ایک حکیمانہ دوا کھانے سے شفا مل گئی۔
 
سیما علی

لائبریرین
جب یاسر بھائی نے آیت کی کیف کی بات کی مجھے ایک اور آیت یاد آ گئی
اللہ تعالیٰ اپنے نبی ﷺ کو کس انداز میں دلاسہ دے رہے ہیں
"ما ودعک ربک وما قلی"
قربان جائیے ان الفاظ اس دلاسے اور اس محبت سے بھرے ہوئے جملے پر
حالت بلاشبہ کیف کی ہوتی ہے جب پروردگار فرماتے ہیں کہ نہ تمھیں چھوڑا نہ ناپسند فرمایا ۔۔۔قربان ہوجائیے اس محبت پر ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
دعائیں آپ کے لئے ڈھیر ساری شاہ صاحب ایسی اچھی اچھی باتیں کرنے پر !شاد و آباد رہیے پروردگار آسانیاں بانٹنے والا بنائے آمین
 
Top