عظیم

محفلین
یہ بات تو ہے، لیکن اس نے سب کو تنگ بھی تو کر رکھا ہے۔ جگہ جگہ گندگی پھیلا جاتی ہے۔ اور دن کے وقت میری چارپائی پر بھی لیٹ جاتی ہے۔ اس پر چوزوں کی جان کو بھی خطرہ رہتا ہے
 

عظیم

محفلین
بہت خوب، اب شروع سے اسے کیسے سکھایا جاتا؟ ہمیں کیا معلوم کہ بے چاری کا جنم کہاں ہوا۔ کس ماحول میں پلی بڑھی! کہا تو ہے کہ آوارہ بلی ہے
اب اسے شروع سے نہیں سکھایا گیا تو گندگی ہی ڈالے گی نا ہر جگہ۔ انھیں بھی بچوں جیسے سکھانا پڑتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو پھر بھی بالکل نہیں ڈرنا چاہئیے۔۔۔۔ انھیں پیار سے سکھائیں۔۔۔ ہاتھ آرام سے اس کے آگے کریں۔ اسے ڈرائیں نہیں تو وہ بھی آپ کو نہیں ڈرائے گی۔بس اس کے سر پر ہاتھ نہ لگائیے گا۔۔
 

عظیم

محفلین
ثمرین بھی یہی کہتی تھی۔ لیکن کسی ایک گھر میں رہے تو یہ سب ممکن ہے۔ خیر سدھر جائے گی خود ہی جب تھوڑا بڑی ہو جائے گی
 

عظیم

محفلین
ڈھائی تین مہینے پہلے کی بات ہے، ہماری دکان کے سامنے والی دوکان میں بلی نے شاید تین بچے دیے تھے۔ ان میں سے ایک وہ کہیں لے گئی تھی شاید۔ باقی دو وہیں تھے اور مارکیٹ میں ہی پھرتے تھے۔ ایک شخص جو مارکیٹ کا ہی تھا اور بلیوں کا خیال رکھتا تھا مطلب دودھ وغیرہ پلا دیا کرتا تھا۔ بلکہ پیار کرتا تھا اور پالتا تھا۔ اس نے کہا کہ اگر ان میں سے ایک بلا ہے تو اس کو بچا کر رکھنا ہو گا کہ بڑا بلا اس کو مار نہ دے۔ اور ان بچوں میں ایک واقعی بلا تھا۔ میرے بڑے بھائی نے کہا کہ ان کو گھر لے جاتے ہیں۔ میں نے کسی وجہ سے منع کر دیا۔ ان کا خیال تھا کہ بچے کھیلیں گے۔ بہر حال اگلے دن معلوم ہوا کہ اس پیارے سے بلے کو ایک بڑے بلے نے مار دیا ہے۔ اور یہ سب اسی شخص نے دیکھا جو بلیوں کو دودھ وغیرہ ڈالا کرتا ہے۔ اس نے اسے (بلی کے بچے کو) بچانے کی کوشش بھی کی مگر بڑے بلے نے اس کو مار ہی دیا
 

عظیم

محفلین
رنگ اس کی آنکھوں کا بہت پیارا تھا۔ اور وہ واقعی بہت شرارتی بھی تھا۔ میں نے ان کی ریکارڈنگ بھی کی تھی۔ لیکن اس حادثے کے بعد ڈیلیٹ کر دی تھی۔ ابھی چیک کر رہا تھا کہ شاید بِن میں پڑی ہو
 
Top