ای بلاھ فورم

اظفر

محفلین
انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کے دوران ایک فورم دیکھا ۔
http://www.eblah.com/forum

اس کو اپنی ویب پر انسٹال کر کے بھی دیکھا ۔ مجھے یہ پی ایچ پی بی بی سے اچھا لگا۔ لیکن اس کا ابھی تک اردو ترجمہ کیوں نہیں ہے ؟
کسی کو اس کا تجربہ ہے تو بتائے کہ یہ فورم فیمس کیوں‌نہیں ہے حالانکہ یہ پی ایچ پی بی بی سے اچھا بہتر لگ رہا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھئی اب ہم ہر الا بلا سوفٹویر پر کام کرنے سے تو رہے۔
پہلے اسے چیک تو کر لیں، یہ پرل سکرپٹ پر مبنی سوفٹویر ہے۔ ہم یہاں زیادہ تر پی ایچ پی سکرپٹس پر کام کرتے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی بہترین فورم سوفٹویر نہیں ہے البتہ یہ کافی پرانا اور مقبول ضرور ہے۔ بہرحال اس سے بہتر فیچرز والے فورم سوفٹویر منظرعام پر آ رہے ہیں۔ کسی بھی سوفٹویر کی مقبولیت اس کا استعمال عام ہونے کے بعد ہی ہوتی ہے اور اس کا انحصار اس کی فیچرز پر بھی ہوتا ہے۔ محض تھیم کی خوبصورتی سے کسی سکرپٹ کی افادیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
 

اظفر

محفلین
میرے خیال میں آپ ایک بار اس کو انسٹال کر کے دیکھیں تو سہی ۔ میرے علم کے مطابق کچھ فورمز وی بولیٹین سے ای بلاھ کی طرف بھی آئے ہیں ۔
اس کے علاوہ پی ایچ پی بی بی سے بہتر کون سا اوپن سورس فورم ہے ۔۔۔۔ کم سے کم اتنا بہتر ہو کہ لوگ پی ایچ پی بی بی سے اُس کی طرف کنورٹ‌ہونے کا سوچیں
اس کے علاوہ میں نے آپ سے ایک درخواست کی تھی جو آپ نے اللہ جانے کدھر کی۔ میں نے پی ایچ پی بی بی میں فوری جواب کا آپشن ڈال کو اردو پیڈ لگا دیا ہے۔ کیا وہاں ایسا پیڈ لگ سکتا ہے جیسا محفل میں ہے فورم جواب والا
 

نبیل

تکنیکی معاون
پی ایچ پی بی بی سے بہتر کئی اوپن سورس فورم سوفٹویر ہیں جیسے کہ ایس ایم ایف اور مائی بی بی وغیرہ۔
میں نے آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ پی ایچ پی بی بی کی سپورٹ‌ کے لیے القلم سے رجوع کریں جنہوں نے اس کا اردو پیکج جاری کیا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جیسا کہ برادرم نبیل نے کہا "مائی بی بی" یقیناً پی ایچ پی بی بی سے بہتر ہے۔ اس کے فیچرز کافی حد تک وی بلیٹن سے ملتے ہیں بلکہ اس حد تک مماثل ہیں کہ وی بلیٹن نے ایک عدالت میں ان پر دعویٰ دائر کر دیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اس کے کوڈ میں کچھ تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں۔
چند روز قبل میں نے مائی بی بی کا ترجمہ کرنے کا ارادہ کیا تھا اور شاکر القادری صاحب سے بطور رہنمائی وی بلیٹن کا ترجمہ بھی لے لیا تھا لیکن جب دیکھا تو مائی بی بی کی سائٹ پر اس کا ترجمہ (صرف یوزر انٹرفیس کا) پہلے سے کیا جا چکا تھا اور انہوں نے اسے اپرووڈ / آفیشل ٹرانسلیشن کے صفحے پر رکھا ہے۔ گو کہ اس ترجمے میں کافی بہتری کی گنجائش ہے۔

اظفر صاحب! آپ کی گفتگو سے لگتا ہے کہ آپ ماشاء اللہ کافی فورم سافٹویئر استعمال کر چکے ہیں۔ آپ کو میں یہی مشورہ دوں گا کہ مائی بی بی پر بھی نظرِ التفات کر کے دیکھیے گا تا کہ فرق جان سکیں اور اگر میری طرح گفتار کا غازی بننا چاہیں تو فورم میٹرکس زندہ باد۔:cool:
اور یہ رہا ان تمام مذکورہ فورم سافٹویئر کا موازنہ
 

اظفر

محفلین
نبیل اردو اہڈیٹر کسی بھی جگہ یا یوں‌سمجھ لیں‌کسی نیو فورم کی اردو ٹرانس؛یشن کرنی ہے تو وہاں اردو کی پیڈ لگانے کیلیے اردو کی بورڈ کی فایل کال کرنے کے علاوہ ہیڈا میں انیشلائیز بھی کرنی پڑتی ہے ۔ اس کے بارے میں آپ کا کوئی ٹیٹوریل ہے ؟ اس کی مدد کہاں سے ملے گی
 
اردو پیڈ کے سیٹ اپ کا طریقہ اس کے پیکیج میں ہی موجود ہے آپ ایکزامپلس کی ڈائریکٹری سے استفادہ کریں۔
 
Top