ایک پُراسرار فون کال

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کل شام تقریباََ پانچ یا چھ بجے کا وقت تھا میں ورکشاپ میں موجود تھا اور کام کررہا تھا (کام کا تو نام ہی ہے ناول پڑھ رہا تھا) اتنے میں موبائل میں ویبرِیشن ہوئی(مجھے ٹون اچھی نہیں لگتی اس لیے میں زیادہ ویبریشن میں ہی فون رکھتا ہوں ) میں نے موبائل نکالا اور نمبر دیکھا ۔ نمبر دیکھا یہ نمبر میرے دوسرے موبائل پر سیو تھا اس لے میں پہچھان نہیں سکا کون ہو گا ۔ میں نے بات شروع کی۔
السلام علیکم
(دوسری طرف سے آواز آئی)
وعلیکم السلام کیا حال ہے
میں نے کہا ٹھیک ہوں اللہ کا کرم آپ کیسے ہیں
پھر آواز آئی میں بھی ٹھیک ہوں کیا آپ نے مجھے پہچھان لیا۔
میں نے کہا آواز تو جانی پہچھانی ہے لیکن میں پہچھان نہیں سکا
آواز آئی ایک منٹ ہولڈ کرو۔
میں خاموش ہو گیا ایک ہی لمحے بعد پھر آواز آئی
اب پہچھان لیا
اب آواز کچھ مختلف تھی میں اس آواز کو بھی نہیں پہچھان سکا میں نے کہا نہیں۔
پھر آواز آئی ایک منٹ ہولڈ
پھر میں خاموش ہو گیا اور سوچنے لگا ہو سکتا ہے محفل کے کچھ دوست مل بیٹھے ہوں اور وہ میرے ساتھ شرارت کر رہے ہوں پھر سوچا سب کے پاس میرا نمبر بھی نہیں یہ کون ہو سکتے ہیں۔ خیر بھی آواز آئی
اب کہ آواز کچھ پتلی سی تھی ایسا لگ رہا تھا یا تو کوئی ناک پکڑ کر بول رہا ہے یا پھر کوئی لڑکی ہے ۔
اب پہچھانا
میں نے پھر کہا نہیں۔ یہ آواز سن کر مجھے لگا شاید یہ زینب آپی ہو (مجھے بیگ والی زینب یاد آئی تھی جو مجھ سے بیگ لینے آئی تھی ہی ہی یہ مذاق ہے)
میں نے سوچ لیا یہ ایک ہی آدمی ہے جو وائیز چینجر سے آواز بدل بدل کر بات کر رہا ہے اور مجھے تنگ کرنا چاہ رہا ہے۔
میں نے کہا ارے بھائی وائیز چینجر سے آواز تبدیل کر کے کیوں بات کر رہے ہو میں نے نہیں پہچھانا آپ بتا دیں۔
کہنے لگے میرے پاس وقت ہے اسی لیے
میں نے کہا لیکن میرے پاس وقت نہیں ہے
پھر ایک آواز تبدیل کی اور کہاں اب پہچھانا
میں نے کہا نہیں
میں سوچنے لگا یہ کون ہونگے
تقریباََ پانچ سے دس منٹ صرف یہی بات ہوتی ہے پیچھانا ، نہیں پیچھانا ہولڈ کرو ہا ہاہا
پھر اس کے بعد ایک اور آواز آئی اب پہچھانا
آپ خود سوچو جب اتنی آوازیں نہیں پہچھان سکا تو پھر یہ کیسے پہچھانتا ہا ہاہا میں نے پھر کہا نہیں
تو پتہ ہے پھر آواز کی طرف سے کیا آواز آئی
بیٹا جانی فیصل ہوں میں
ہا ہا ہا مجھے ذرہ بھی یقین نہیں تھا کہ فیصل بھائی ایسا کریں گے بہت مزا آیا باقی کا دن بہت اچھا گزرا اتنا اچھا گزرہ جو آدمی بھی کمپیوٹر خریدنے یا ٹھیک کروانے آتا اس سے بات کرنے میں بھی مزہ آ رہا تھا اور بار بار کانوں میں یہ آواز آ رہی تھی اب پہچھانا

شکریہ فیصل بھائی لو یو:grin:
 

زینب

محفلین
میری آج ایک چنے منے "کاکے"سے بات ہوئی وہ کہہ رہا تھا کہ میں سیر کرنے جا رہا ہوں لمبییییی والی(لگتا ہے وہ صبح کا گیا ابھی نہیں آیا) میں نے اس سے کہا آئسکریم کھانی ہےبولا نہیں "پھوپھو"اس سے تو گلا خراب ہو جاتا ہے ۔میں نے کہا‌سیانے میں تمہیں نہیں‌کہہ رہی کہ جا کے کھاو میں نے کہا‌مجھ کھانی ہے نہیں تو میں رو پڑوں گی تو اس نے یہی بات آگے اپنے پاپا کو کہہ دی کہ پھوپھو رونے لگی ہیں انہیں آئسکریم لے دیں تو مجھے بڑی ہنسی آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری آج ایک چنے منے "کاکے"سے بات ہوئی وہ کہہ رہا تھا کہ میں سیر کرنے جا رہا ہوں لمبییییی والی(لگتا ہے وہ صبح کا گیا ابھی نہیں آیا) میں نے اس سے کہا آئسکریم کھانی ہےبولا نہیں "پھوپھو"اس سے تو گلا خراب ہو جاتا ہے ۔میں نے کہا‌سیانے میں تمہیں نہیں‌کہہ رہی کہ جا کے کھاو میں نے کہا‌مجھ کھانی ہے نہیں تو میں رو پڑوں گی تو اس نے یہی بات آگے اپنے پاپا کو کہہ دی کہ پھوپھو رونے لگی ہیں انہیں آئسکریم لے دیں تو مجھے بڑی ہنسی آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


میں اپنی باتیں کر رہا ہوں اور آپ کو آئسکریم کی پڑی ہوئی ہے


اگر مل گئ تو مجھے بھی دینا :tongue:
 

زینب

محفلین
مغل بھائی کوئی نا کوئی تو ایسی ویسی بات ہے ہی آپ چھپا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہہا بس سب کو معافی اور کوئی بنے نا بنے زینب ضرور عتاب کا نشانہ بنے گی مغل پا میں نے سچی مچی رس کے چلے جانا ہے
 
Top