نبیل
تکنیکی معاون
اس پراجیکٹ سے متعلق تبصرے اور تجاویز پوسٹ کرنے کے لے اس ربط پر تشریف لائیں
السلام علیکم،
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں، میں کچھ عرصے سے ورڈپریس کو ایک نیوز پبلشنگ سسٹم کے طور پر استعمال کرنے کے تجربات کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں کچھ کسٹم ڈیویلپمنٹ بھی کی ہے۔ اس مقصد کے لیے میں نے بی بی سی اردو کے پرانے لے آؤٹ کو ماڈل کیا ہے۔ میں اس تھریڈ میں اس پراجیکٹ کے نتائج کے بارے میں معلومات پیش کروں گا۔
میں نے جب اردو نیوز سائٹس کا جائزہ لیا تو مجھے بی بی سی اردو ان میں ڈیزائن اور یوزیبیلیٹی کے اعتبار سے بہترین لگا۔ نیوز سسٹم کی ڈیویلپمنٹ کے دوران میں نے جو نتائج اخذ کیے ہیں، ان کے بارے میں مختصراً ذیل میں درج کر رہا ہوں۔
بلاگ کے مقابلے میں نیوز سائٹ بنانا کافی محنت کا کام ہے۔ نیوز سائٹ کی افادیت اسی صورت میں باقی رہ سکتی ہے اگر اسے باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جائے۔ دوسرے کسی نیوز یا نیوز آرٹیکل کو پبلش کرنے کے لیے کئی پیرامیٹر سیٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اس کی مناسب فارمیٹنگ بھی ضروری ہوتی ہے۔ لہذا نیوز سائٹ کا آغاز اسی صورت میں کرنا چاہیے اگر اس کے لیے درکار وقت اور مہارت موجود ہو۔ اور اس کام کے لیے اگر ایک ٹیم بنا لی جائے تو بہتر ہوگا کیونکہ اکیلے آدمی کے لیے نیوز سائٹ سنبھالنا کافی مشکل ہو سکتا ہے۔
نیوز سائٹ کی تشکیل کا ایک بنیادی عنصر سٹینڈرڈ سائز کے امیجز کا استعمال ہے۔ نیوز سائٹ میں استعمال کیے جانے والے امیجز کا ایک معیار مقرر کر لیا جانا چاہیے تاکہ اس سے سائٹ کا ڈیزائن پروفیشنل نظر آئے۔ بی بی سی اردو کے پرانے لے آؤٹ میں استعمال ہونے والے امیجز کے سائز اس طرح ہیں:
203x152 : یہ صفحہ اول پر لیڈ سٹوری اور سنگل پوسٹ پیج پر پوسٹ امیج کا سائز ہے
66x49 : فیچر سٹوری امیج کا سائز
66x66 : پروموٹڈ سٹوری امیج کا سائز
اس کے علاوہ دوسرے سائز امیج بھی استعمال ہوتے ہیں لیکن ان کا استعمال کم ہوتا ہے۔
(جاری۔۔)