ایک نیا موجد + ایک نیا منصوبہ = ایجاد

نایاب

لائبریرین
میرا خیال ہے آپ میری بات نہیں سمجھے ۔
بلب پنکھے کی گھومنے کی طاقت سے نہ چلائیں بلکہ اس گھومنے کی طاقت کو اسطرح استعمال میں لائیں کہ کوئی چھوٹا سا جنریٹر بن سکے
جہاں تک میرا خیال ہے ایک کوپر کی تار کے گرد تیزی سے گھومنے والا میکنٹ کی مدد سے بھی اس کوپر تار میں بجلی پیدا ہوسکتی ہے ۔
ہاں وہ الگ بات ہے کہ اسکی مقدار کتنی ہوگی یا پھر اسکو کس طرح کنٹرول کرنا ہے
محترم بھائی ۔ یہ ممکن تو ہے مگر کم از کم 75 واٹ پنکھے کو گھمانے پر خرچ کرتے زیادہ سے زیادہ 5 یا سات واٹ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
اور پنکھے کی افادیت صرف گرم موسم میں ہے ۔ تاکہ ہوا سے مستفید ہوا جا سکے ۔ سرد موسم میں بنا پروں کے پنکھے کو گھما اتنی بجلی
"پیسے کی گڑیا ٹکا سر منڈائی " کی مثال
 

محمدصابر

محفلین
تلاش کرتا ہوں کوئی سستا سا سسٹم ۔ ان شاءاللہ
کیا واقعی کوئی سستی چیز ملتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سستی توانائی ملتی ہے لیکن میں جب بھی کوشش کرتا ہوں تو یہ مہنگی ہی بنتی ہے۔ کہنے کو بھائی لوگ 60 سے 70 روپے پر واٹ دیتے ہیں لیکن جب بھی کیلکولیٹر گھمایا تو قیمت 200 سے اُوپر ہی گئی :(
 

نایاب

لائبریرین
کیا واقعی کوئی سستی چیز ملتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سستی توانائی ملتی ہے لیکن میں جب بھی کوشش کرتا ہوں تو یہ مہنگی ہی بنتی ہے۔ کہنے کو بھائی لوگ 60 سے 70 روپے پر واٹ دیتے ہیں لیکن جب بھی کیلکولیٹر گھمایا تو قیمت 200 سے اُوپر ہی گئی :(
محترم بھائی آپ پر سلامتی ہو سدا
سستے تو صرف وہ " خواب " ہوتے ہیں جو پر سکون نیند کے دوران خود سے دکھنے لگیں ۔
جاگتے ہوئے دیکھے خواب تو خیال و سوچ کا خرچ کرتے ہیں ۔
ہم بھی جاگتے میں ایسے خواب دیکھتے ہیں کہ شاید اس سوچ و خیال کے خرچے سے کچھ سودمند راہ نکل آئے ۔
 
انرجی سے وائبریشن پیدا ہوتی ہے اور وائبریشن سے واپس انرجی پیدا کرسکتے ہیں۔۔۔ہمارے 20 کروڑ عوام ماشاءاللہ انرجی سے بھرپور ہیں کوئی آغا وقار صاحب اگر ایک ایسا سسٹم بنائیں جس میں نعروں، گالیوں، اور احتجاجات میں استعمال ہونے والی انسانی آواز کی وائبریشن کو بجلی میں کنورٹ کیا جاسکے:D تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔۔۔ریفرنس کیلئے انیمیشن مووی The Monsters دیکھی جاسکتی ہے :grin:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
یہ سب تو ٹھیک مجھے یہ بتائیں پانی والی موٹر چھوٹی سے چھوٹی کتنے سائز کی ہوتی ہے اور کیا وہ مینول ہوتی ہے
میں نے دو سال پہلے ایک روسی موٹر 800 روپے میں کباڑی مارکیٹ سے خریدا۔ ابھی تک بغیر پائپ کے 5 یا 6 فٹ دور تک پانی پھینک سکتی ہے۔
 
انرجی سے وائبریشن پیدا ہوتی ہے اور وائبریشن سے واپس انرجی پیدا کرسکتے ہیں۔۔۔ ہمارے 20 کروڑ عوام ماشاءاللہ انرجی سے بھرپور ہیں کوئی آغا وقار صاحب اگر ایک ایسا سسٹم بنائیں جس میں نعروں، گالیوں، اور احتجاجات میں استعمال ہونے والی انسانی آواز کی وائبریشن کو بجلی میں کنورٹ کیا جاسکے:D تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔۔۔ ریفرنس کیلئے انیمیشن مووی The Monsters دیکھی جاسکتی ہے :grin:
آپ ذرا Monster Inc دیکھیں اس میں بھی کچھ اسی طرح بجلی بنائی جاتی ہے
 

محمدصابر

محفلین
یہ سب تو ٹھیک مجھے یہ بتائیں پانی والی موٹر چھوٹی سے چھوٹی کتنے سائز کی ہوتی ہے اور کیا وہ مینول ہوتی ہے
نلکا لگوا لیں۔
12976928.jpg
 
Top