ایک نیا موجد + ایک نیا منصوبہ = ایجاد

نایاب

لائبریرین
میرے ایک دوست کے والد نے ایک گاڑی کا انجن (ٹو ڈی گاڑی) اور ٹربائن قریب قریب دو لاکھ خرچ کرکے خریدا ہے لیکن اسے بھی گیس پر چلاتا ہے۔ ایک تو انجن مہنگا، دوسرے اچھے ٹربائن بھی خاصے مہنگے ہوتے ہیں۔ اتنا خرچہ بس سے باہر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ خرچ زیادہ سے زیادہ 20، 25 ہزار تک ہوں اور بجلی بھی ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے حاصل کر سکیں۔
12 وولٹ سو امپیر کی مکمل چارج بیٹری سے 12 وولٹ پریشر پر کام کرنے والی 746 واٹ طاقت کی حامل پانی کی موٹر قریب 63 امپیئر کرنٹ نارمل خرچ کرے گی ۔ اور سٹارٹنگ " جرک " میں تین گنا زیادہ کرنٹ استعمال ہوگا ۔ یعنی 189 امپیئر ۔
اگر 12 وولٹ 100 امپیئر کیپسٹی کی بیٹری کو ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے ذیعے 220 وولٹ پر استعمال کیا جائے ۔ تو 5 امپیئر کرنٹ دستیاب ہو گی ۔ جو کہ فرکشن لاسز کے بعد صرف 3 امپیئر حقیقی ہوگی ۔
746 واٹ طاقت والی پانی کی موٹرکو 220 وولٹ پر کام کرتے قریب ساڑھے 3 امپیئر کی ضرورت ہوتی ہے اور سٹارٹنگ جرک قریب 11 امپیئر کا ہوتا ہے ۔
نارمل کار میں لگے ڈائنمو کو 12 وولٹ ڈی سی کرنٹ پیدا کرنے کے لیئے کم از کم 750 چکر پر سیکنڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی ٹربائن کے پنکھے کو مطلوبہ حد رفتار سے گھمانے کے لیئے کتنے پریشر سے گرتے پانی کی ضرورت ہوگی ۔ 746 واٹ یا اک ہارس پاور کی پانی کی موٹر 6 " بار" کی قوت سےپانی دھکیلنے کی طاقت رکھتی ہے ۔
آسان اور سستا طریقہ یہ ہے کہ آپ شمسی توانائی کا اک یونٹ انسٹال کر لیں ۔ جو کہ 1000 واٹ تک کی بجلی پیدا کر سکے ۔ سولر پینل کنورٹر اور بیٹریز کا خرچہ قریب پاکستانی 150000 ہوگا ۔ یہ بیلٹ ریلیٹڈ موٹرز کو نہیں چلائے گا ۔ ڈائریکٹ پانی کی موٹر ڈرل گرائنڈرزوغیرہ چلا سکے گا ۔ اسے بیرونی سپورٹ کے لیئے سلائی مشین کی موٹر کو کسی گاڑی کے ڈائنمو کے ساتھ منسلک کر کے بیٹریز کو زیادہ مدت تک چارج رکھنا ممکن ہے ۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
آئم سوری! مجھے ٹربائن کی جگہ ڈائنمو کا لفظ استعمال کرنا تھا۔ یعنی گاڑی کا انجن اور ڈائنمو۔
نایاب بھائی! یہ خرچہ تو سیدھا اوپر انجن اور ڈائنمو والا خرچہ بن رہا ہے۔یعنی ہم کم خرچ طریقے سے بجلی حاصل نہیں کرسکتے۔:(
 
میرے بھائی " آوٹ پٹ " ہمیشہ " ان پٹ " سے کم ہی رہے گی ۔کہ کچھ "لاسز " کے باعث توانائی کا کچھ حصہ ضائع ہونا لازم ہے ۔
کم خرچ بجلی پیدا کرنے کے لیئے کسی ڈائنمو کے ساتھ اک بڑا سا پہیہ لگا لیں اور آتے جاتے اسے ہاتھ سے زور سے اک چکر دے دیا کریں ۔ پہیہ گھومتا رہے گا ڈائنمو بجلی پیدا کرتا رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہائے۔۔۔۔۔۔:barefoot:
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان، مگر پھر بھی کم نکلے
ہائے۔۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
بتاتا ہوں۔ طویل بحث ہے۔ آپ موٹر اور جنریٹر دونوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
آپ کے گھر کا لوڈ کیا ہے؟
ٹرک کی بیٹری بھی کم پڑے گی۔ اس کا بیک اپ صرف 2 سے 3 گھنٹے ہوگا۔
بیٹری ہی لاکھوں کی آئے گی۔
آپ تھوڑی تفصیل بیان کریں۔ خاص کر کہ زیادہ سے زیادہ لوڈ کتنا ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
تفصیل کچھ یوں ہے۔
دو کمرے ہیں۔ دونوں میں انرجی سیور۔ برآمدہ، باورچی خانہ، غسل خانہ، صحن میں بھی انرجی سیور۔ لیٹرین میں زیرو بلب۔ تین پنکھے۔ ایک پانی والا موٹر۔ ایک الیکٹرک گیزر ۔ میرا کمپیوٹر 220 واٹ، ایل سی ڈی غالباؐ 80 یا اس سے اوپر واٹ کا ہے۔ ایک مانیٹر اور ڈیوائس (کیبل کے لیے)، استری وغیرہ۔
اب آپ اندازہ لگائیے کہ زیادہ سے زیادہ کتنا لوڈ ہو سکتا ہے؟
 
احمد علی

محفلین
ذوالقرنین بھیا آپ تو محفل کے آغا وقار نکلے:eek:

یعنی پانی سے ٹربائن گھومیں گی۔۔۔ پانی کہاں سے آئے گا ٹب سے۔۔۔ ٹب کا پانی کبھی ختم نہیں ہوگاo_O۔۔۔ پانی بلندی سے گرائے گی موٹر۔۔۔ موٹر چلے گی بیٹری سے ۔۔۔ بیٹری چارج ہو گی ٹربائن سے چلنے والے جنریٹر سے۔۔۔موٹرچلے گی بیٹری سے:D

یہ فزکس کی رُو سے انرجی پیدا نہیں کی جا سکتی۔۔۔ Law of Thremodynamics کی رُو سے
 
وجی

لائبریرین
بھائیوں اگر ہم کچھ کہیں تو برا نہیں منائے گا
ایک نئی تجویز ہے وہ کہ کچھ پنکھوں کے درمیان بلب لگے ہوتے ہیں
تو آپ لوگ اس بارے میں کیوں نہیں سوچتے کہ جب پنکھا چلے تو اسکے درمیان یا اسکی گھومنے کی مدد سے اتنی ہی بجلی پیدا ہوجائے کہ کوئی انرجی سیور یا پھر ایل ای ڈی لائٹ ہی کیونکہ جل جائے ۔

کبھی کبھی کچھ بڑا کرنے کے لیئے کچھ چھوٹے قدم ہی اٹھا لیں
 
نایاب

لائبریرین
تفصیل کچھ یوں ہے۔
دو کمرے ہیں۔ دونوں میں انرجی سیور۔ برآمدہ، باورچی خانہ، غسل خانہ، صحن میں بھی انرجی سیور۔ لیٹرین میں زیرو بلب۔ تین پنکھے۔ ایک پانی والا موٹر۔ ایک الیکٹرک گیزر ۔ میرا کمپیوٹر 220 واٹ، ایل سی ڈی غالباؐ 80 یا اس سے اوپر واٹ کا ہے۔ ایک مانیٹر اور ڈیوائس (کیبل کے لیے)، استری وغیرہ۔
اب آپ اندازہ لگائیے کہ زیادہ سے زیادہ کتنا لوڈ ہو سکتا ہے؟

قریب 3500 واٹ لوڈ بنتا ہے ۔
 
افلاطون

محفلین
بھائیوں اگر ہم کچھ کہیں تو برا نہیں منائے گا
ایک نئی تجویز ہے وہ کہ کچھ پنکھوں کے درمیان بلب لگے ہوتے ہیں
تو آپ لوگ اس بارے میں کیوں نہیں سوچتے کہ جب پنکھا چلے تو اسکے درمیان یا اسکی گھومنے کی مدد سے اتنی ہی بجلی پیدا ہوجائے کہ کوئی انرجی سیور یا پھر ایل ای ڈی لائٹ ہی کیونکہ جل جائے ۔

کبھی کبھی کچھ بڑا کرنے کے لیئے کچھ چھوٹے قدم ہی اٹھا لیں
دل کی تسلی کو اچھا خیال ہے :)
اگر پنکھے کے گھومنے کی طاقت کا استعمال کر کے ہم بلب چلائیں تو ظاہری بات ہے کہ پنکھا آہستہ ہو جائے گا اور اسے تیز چلانے کیلئے مزید بجلی کی ضرورت ہو گی۔ جب تک انرجی کا دائرہ چلتا رہے گا ہم اور آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ لطف اندوزی یا تجرباتی مقاصد کیلئے تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن فائدہ کیا؟؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ذوالقرنین بھیا آپ تو محفل کے آغا وقار نکلے:eek:

یعنی پانی سے ٹربائن گھومیں گی۔۔۔ پانی کہاں سے آئے گا ٹب سے۔۔۔ ٹب کا پانی کبھی ختم نہیں ہوگاo_O۔۔۔ پانی بلندی سے گرائے گی موٹر۔۔۔ موٹر چلے گی بیٹری سے ۔۔۔ بیٹری چارج ہو گی ٹربائن سے چلنے والے جنریٹر سے۔۔۔ موٹرچلے گی بیٹری سے:D

یہ فزکس کی رُو سے انرجی پیدا نہیں کی جا سکتی۔۔۔ Law of Thremodynamics کی رُو سے
:mrgreen::grin:
یار کم سے کم میں اور آغا وقار ملک و قوم کی فلاح کے لیے صرف سوچتے ہی نہیں، تجربہ بھی تو کرتے ہیں۔:bomb:
اب محفل میں اتتتتتتنے فزکس کے ماہر پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی کیوں کچھ نہیں کرتا ملک کی ترقی کے لیے۔:notworthy:
 
وجی

لائبریرین
دل کی تسلی کو اچھا خیال ہے :)
اگر پنکھے کے گھومنے کی طاقت کا استعمال کر کے ہم بلب چلائیں تو ظاہری بات ہے کہ پنکھا آہستہ ہو جائے گا اور اسے تیز چلانے کیلئے مزید بجلی کی ضرورت ہو گی۔ جب تک انرجی کا دائرہ چلتا رہے گا ہم اور آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ لطف اندوزی یا تجرباتی مقاصد کیلئے تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن فائدہ کیا؟؟
میرا خیال ہے آپ میری بات نہیں سمجھے ۔
بلب پنکھے کی گھومنے کی طاقت سے نہ چلائیں بلکہ اس گھومنے کی طاقت کو اسطرح استعمال میں لائیں کہ کوئی چھوٹا سا جنریٹر بن سکے
جہاں تک میرا خیال ہے ایک کوپر کی تار کے گرد تیزی سے گھومنے والا میکنٹ کی مدد سے بھی اس کوپر تار میں بجلی پیدا ہوسکتی ہے ۔
ہاں وہ الگ بات ہے کہ اسکی مقدار کتنی ہوگی یا پھر اسکو کس طرح کنٹرول کرنا ہے
 
Top