ایک نیا زمرہ؟

الف عین

لائبریرین
سرور بھائی کی کتاب ’باقیاتِ راز‘ ایک ایسی کتاب ہے جس کا میں زمرہ منتخب کرنے سے قاصر رہا۔ یہ ان کے والد راز چاند پوری کے کلام کی تدوین بھی ہے، اور ان کی حیات اور شاعری پر سیر حاصل تحقیق بھی۔ اس قسم کی کتاب کو زمرے کی ناموجودگی میں نے شاعری میں رکھا ہے کہ اس میں کلامِ راز بھی شامل ہے۔ لیکن نصف کتاب راز چاندپوری مرحوم پر ہے۔
اس کے لئے کیو کوئی نیا زمرے کی ضرورت ہے۔ تحقیق و تدوین مخطوطات و دواوین؟
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب میں زمرے کم کرنے کا سوچ رہا ہوں اور آپ مزید چاہ رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب: میں اس مسئلے اور بڑھتی ہوئی زمروں کی تعداد کا سوچ رہا تھا تو خیال آیا کہ جب لائبریری کو وکی پر منتقل کریں تو ٹیگز کا استعمال کریں۔ ایک کتاب کو کئی ٹیگ لگائے جا سکتے ہیں۔ اس طرح کسی ایک زمرے میں اسے فِٹ کرنا ضروری نہیں رہے گا۔
 
جواب

بہت اچھے زکریا میرا بھی یہی خیال ہے کہ زمروں کی تعداد کو کم کیا جائے۔

میرے کہنے پر نبیل نے نثر پر تنقیدی مضامین اور شاعری پر تنقیدی مضامین کے زمرے شامل کیے تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ ان زمروں کو ختم کرکے یہ سارے مضامین صرف ایک زمرے(مضامین) میں شامل کر دیے جائیں۔ مضامین کا زمرہ پہلے سے موجود ہے۔ اب آگے تمہارے مرضی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
بہت اچھے زکریا میرا بھی یہی خیال ہے کہ زمروں کی تعداد کو کم کیا جائے۔

میرے کہنے پر نبیل نے نثر پر تنقیدی مضامین اور شاعری پر تنقیدی مضامین کے زمرے شامل کیے تھے۔ میں سوچ رہا تھا کہ ان زمروں کو ختم کرکے یہ سارے مضامین صرف ایک زمرے(مضامین) میں شامل کر دیے جائیں۔ مضامین کا زمرہ پہلے سے موجود ہے۔ اب آگے تمہارے مرضی ہے۔

گویا کہ آپ نے جو مسجد بنائی تھی اب خود ہی اسے گرانے کا بھی سوچ رہے ہیں :)
 
زیک

مسافر
شگفتہ: فی الحال میں زمرے کم نہیں کر رہا مگر جب لائبریری کو فورم سے وکی پر منتقل کیا جائے گا اس وقت زمرے کم ہو سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
یہ وکی پر کس طرح منتقلی ہوگی۔ کیا سب کام منتظمین کر لیں گے یا دوسرے اراکین بھی کام کریں گے۔زمرے تو خیر کم کرنا ہی پڑیں‌ گے اتنی کتابیں نہیں جتنے زمرے ہیں۔
 
Top