تعارف ایک نیا رکن!

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ کانگو کے جنگلوں کے بارے میں کچھ تفصیل دیں
 
ضمیر

محفلین
بہت شکریہ الف عین صاحب، ادب کے ساتھ عرض ہے کہ اتفاق سے میں ابھی تک کانگو کے جنگلوں میں نہیں گیا، صرف شہروں تک محدود ہوں۔
 
KwULv.png
 
ضمیر

محفلین
انیس الرحمن بھائی آپ نے تو آم کی شکل دکھا کر تڑپا دیا ہے۔ کیوں کہ جہاں میں ہوں وہاں آم نہیں ملتا :cry: ہوتا بھی ہے تو عجیب سے ذائقہ والا۔
 
ضمیر

محفلین
محب علوی صاحب! میں تو ایک ادنیٰ طالب علم ہوں۔ آپ جیسے اساتذہ اکرام سے کچھ نہ کچھ سیکھ لیتا ہوں۔ بنیادی طور پر میں الیکٹرانکس انجینیر ہوں اور کمپیوٹر ہارڈویئر کا بھی ڈپلومہ ہے۔ اور آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس لیے دونوں میں ہی دلچسپی ہے۔ ویب سائیٹ بنانے کا بھی شوق ہے لیکن ابھی تک ذاتی شوق ہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائیٹ بنائی بھی تھی لیکن مصروفیت کی بنا پر توجہ نہیں دے سکا تو بند ہو گئی۔ اب دوبارہ ارادہ ہے۔ انشاء اللہ۔
 
بے فکر رہیں یہاں سب ہی طالب علم ہیں مجھ سمیت اور مجھے خدارا طالب علم ہی رہنے دیں :)۔

جی بالکل ہارڈیئر اور سافٹ ویئر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

ویب سائیٹ کے متعلق اپنی معلومات بھی شیئر کیجیے گا۔
 
میں آج کل افریقہ کے ایک ملک کانگو میں تعینات ہوں۔​

کانگو کے گھنے جنگل؛ کیا صرف قصے کہانیوں میں ملتے ہیں یا سچ مچ ہیں بھی؟ ضمیر صاحب!
اگر سچ مچ ہیں تو اُن کے بارے میں میرے علاوہ بلکہ مجھ سے بھی بڑھ کر اپنے عزیزامین صاحب کو دل چسپی ہے۔
 
انیس الرحمن بھائی آپ نے تو آم کی شکل دکھا کر تڑپا دیا ہے۔ کیوں کہ جہاں میں ہوں وہاں آم نہیں ملتا :cry: ہوتا بھی ہے تو عجیب سے ذائقہ والا۔

مادام کو بالکل نہ بتائیے گا کہ آپ کو بھی آم اچھے لگتے ہیں! انہیں بالکل اچھے نہیں لگتے ۔۔۔۔ ہاں!
 
ضمیر

محفلین
جی جناب سچ مچ جنگل بھی ہیں، جانور بھی ہیں، دریا بھی ہیں۔ قصہ کہانیاں بھی کچھ نہ کچھ حقیقت کا روپ لیے ہوئے ہوتی ہیں۔کچھ شہروں میں تو بجلی بھی نہیں ہے ابھی تک اور سڑکیں بھی کچی ہیں۔ بارشیں بہت ہوتی ہیں اور موسم معتدل رہتا ہے۔ سردی نہیں ہوتی وہاں۔
 
ضمیر

محفلین
آسی صاحب! آم اور اچھے نہ لگیں؟ یہ تو بہت حیرت کی بات ہے؟ ہم تو آم نہ کھائیں تو گرمی کا موسم گرمی کا لگتا ہی نہیں ہے۔ :lol:
 
السلام و علیکم!

میں ایک نیا رکن ہوں اس محفل میں۔ میرا نام شہزاد ضمیر ہے اور میں سیکھنا چاہتا ہوں یہاں سے۔

ہر کدے آؤ،
وش آتکے،
بھلی کریی آئیاں،
خوش آمدید،
ویلکم،
ببو خیراَٹ،
پُھلاں تے پیر،
پخیر رالے،
ہر کلہ راشہ،
خیری آؤ،
بھلے پدھارِیا
سو سُوا گَتَم
اَہلاً وَ سَہْلاً
جی آیاں نوں
 
Top