ایک نئی عربی اردو فورم کا آغاز - راسخ کشمیری

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے راسخ کشمیری کی جانب سے ایک ذاتی پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنی عربی اردو فورم کے بارے میں بتایا ہے۔ اسے میں ذیل میں پیش کر رہا ہوں۔

راسخ کشمیری نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم

نبیل
السلام علیکم
میں یہ پوسٹ‌کرنا چاہ رہا تھا لیکن اعلانات کے‌زمرے میں پرمیشن نہیں۔ بہر کیف۔ میں نے‌اپنا فورم شروع کرلیا ہے‌۔ آپ کی نوازش آپ نے‌کافی مدد فرمائی۔۔۔ خدا سے دعا گو ہوں کہ آپ کی خوشیوں‌کو دوام ملے۔ آمین


آج یکم جنوری 2009 نیا سال شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر آپ احباب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور ساتھ ساتھ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں اس سال میں بے شمار خوشیاں عطا فرمائیں۔ ملک کے حالات بہتر بنائے اور دشمنوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور جرأت عطا فرمائے آمین۔

مجھے اس موقع پر اس عربی اردو فورم کا افتتاح بھی کرنا تھا جو الحمد للہ باحسن انجام ہوا۔ میں ان احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی فرمائی ورنہ بندہ اس قابل کبھی نہ تھا کہ اس طرح کا ایک فورم منظر عام پر لاتا۔

نبیل صاحب کا بہت شکریہ کہ انہی کا ریلیز کردہ موڈ میرے کام آیا۔ اور یہ فورم اس قابل بنا کہ اسے عربی اور اردو بیک وقت دونوں زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں ان کی اردو محفل اردو کی ترقی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے کسی سے مخفی نہیں۔ خدا انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

شاکر القادری صاحب اور محترم محمد کاشف مجید جو القلم فورم کے ذریعہ نورِ علم بکھیر رہے ہیں انہیں میں اس موقع پر بالکل نہیں بھول سکتا کہ انہوں نے گھنٹوں تک اس ناکارہ کی مدد فرمائی اور میرے سوالوں سے کبھی نہ اکتائے۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اسی طرح میں اپنے دوست فہد بخش جو کہ مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ان کے لئے بھی دعائے خیر کرتا ہوں کہ وی بلٹن میں انہوں نے بھی میری بہت مدد فرمائی۔۔۔ اور عبد الرحمن الحکیم کو بھی نہیں بھول سکتا جنہوں نے وی بلٹن کے ابجد سے واقف کیا ۔۔ اسی طرح عربی دوست عبد القادر کا بھی شکر گزار ہوں۔ دعا گو ہوں اللہ تعالی تمام احباب کو خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

امید کرتا ہوں کہ میرا یہ فورم عربی اور اردو کے درمیان ہمارے لوگوں کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اسی طرح عرب حضرات کو بھی اردو کے قریب کرے گا۔ خدا توفیق وہمت دے۔ اور ہم اردو کے لئے یونہی پھول بکھیرتے رہیں۔۔۔ میری طرف بے شمار پھول قبول کریں۔۔ بلکہ جو بھی اس فورم میں داخل ہو وہ سمجھے کہ راسخ اس الیکٹرانیک دروازے پر کھڑا ہوکر آپ لوگوں کا استقبال کر رہا ہے اور آپ لوگوں کو پھول تھما رہا ۔۔۔ اور میرا پیغام دنیا میں محبت اور امن کے سوا کچھ نہیں کہ مجموعی طور پر امت انہی دو چیزوں کی ستائی ہوئی ہے۔

عربی اردو فورم
 

مکی

معطل
فورم کا افتتاح مبارک ہو.. ہم بھی حاضری دیتے ہیں.. اللہ آپ کو کامیاب کرے..
 
Top