ایک منفرد اردو بلاگنگ سروس

اجنبی

محفلین
تزک ڈاٹ نیٹ کی پیشکش۔ ایک منفرد اردو بلاگنگ سروس۔ درج ذیل خصوصیات کا حامل بلاگ حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کیجیے۔

آپ کی اپنی ڈومین (مشروط)
سب ڈومین۔ مثال کے طور پر ali.tuzk.net)
ورڈپریس کی علیحدہ خود مختار تنصیب
اپنے اشتہارات شائع کرنے کی آزادی
مناسب ڈسک سپیس (ایکسٹینڈایبل)
غیرمحدود بینڈوڈتھ
بلاگ پر مکمل کنٹرول
اپنے پسندیدہ تھیم شامل کیجیے
اپنے پسندیدہ پلگ اِنز شامل کیجیے
ماہرین کی مفت سپورٹ
تزک بلاگز فیڈ ایگریگیٹر میں خود کار شمولیت

مزید معلومات کے لیے دیکھیے
http://blogs.tuzk.net/create-a-free-urdu-blog
 
بہت خوب۔۔۔ پیکج تو اچھا ہے قدیر۔۔۔ ویسے بھی ورڈ پریس ملٹی یوزر سے بلاگر کچھ تنگ تھے۔ یوں ان کو زیادہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔
گڈ لک۔
 

ساجداقبال

محفلین
تمھارے لیے نیک تمنائیں قدیر۔ فری لفظ سے نالاں‌بلاگرز کو دوبارہ راغب کرنا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ اللہ آپکو کامیاب کرے۔ اٰمین
 

اجنبی

محفلین
عمار اور ساجد: بہت شکریہ۔

شعیب سعید شوبی: یار ایٍف ٹی پی والا کام تقریبآ فائنل ہی سمجھو، بس ایک رکاوٹ ہے۔ امید ہے کہ دور ہو جائے گی، تاہم میں‌ ٹائم فریم نہیں‌دے سکتا۔

ایک بات واضح کر دوں۔ فی الحال یہ سروس ایک سال کے لیے ہے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ نامکمل ہے۔ آپ کم از کم ایک سال تک اس سروس کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
 
برادرم قدیر محفل میں برقی پتہ دینے کی ممانعت ہے۔ وجہ ظاہر ہے کہ محفل اسپیمنگ کے لئے ای میل ہارویسٹر باٹس کا نشانہ نہ بنے۔ بہتر مشورہ یہ ہے کہ یہاں کوئی یو آر ایل دیدیں جس پر سائن اپ یا ریکوئسٹ فارم ہو۔ یا ذاتی پیغامات کا نظام استعمال کریں۔

والسلام۔
 

اجنبی

محفلین
شعیب سعید: ایف ٹی پی کی سہولت بھی پیکج میں‌شامل کر دی گئی ہے۔ بلاگ بنانے کے لیے ابھی ای میل کیجیے۔

زیک: جی بالکل، ہر بلاگر کو ورڈپریس کی علیحدہ انسٹالیشن فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے بلاگ کے ساتھ آزادی سے کھیل سکے۔
 

اجنبی

محفلین
مضبوط سے کیا مراد ہے؟
تزک ڈاٹ نیٹ ڈریم ہوسٹ پر ہوسٹڈ ہے اور بلاگرز کو بھی ڈریم ہوسٹ کی ہوسٹنگ دی جائے گی۔
سکیل؟
 
اسکیلبلٹی کا مطلب ہے کہ اگر کوئی نظام 2-4 کے لئے کام کرے تو کیا تعداد 2-4 ہزار اور 2-4 لاکھ تک بڑھ جانے پر بھی اس کی کار کردگی اثر انداز نہیں ہوتی۔ اگر ایسا نہیں تو وہ نظام اسکیلبل نہیں کہا جائے گا۔ یا کم اسکیلبل کہا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
سکیلیبلٹی کو ابنِ سعید نے واضح کر دیا۔ اگرچہ دو چار ہزار نہیں بلکہ دو چار سو بلاگ تک ضرور سوچنا چاہیئے۔

مضبوطی کا بھی اسی حوالے سے کہا تھا کہ اگر آپ کے سائٹ پر دو چار سے زیادہ بلاگ آ گئے تو کیا آپ، آپ کی سائٹ اور آپ کا ہوسٹ اسے سہار سکیں گے؟

کیا ڈریم‌ہوسٹ کی شیئرڈ ہوسٹنگ ہے یا پرائیویٹ سرور؟
 

اجنبی

محفلین
ایک سو سنجیدہ بلاگر بھی آ گئے تو بہت بڑا معرکہ ہوگا۔ اگرچہ ہوسٹنگ دو چار سو کو آسانی سے سہار سکتی ہے، تاہم فی الحال ہم ایک سو سے زائد کو سپورٹ نہیں کریں‌گے۔

شئرڈ ہوسٹنگ ہے
 
Top