تعارف ایک مبتدی کا تعارف اور تاثر

حماد

محفلین
آداب . یہاں نیا ہوں . یہ تو مجھے میری مرضی کے خلاف دئیے گئے نام سے ہی ظاہر ہے. یعنی "مبتدی "
یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ یہاں ممبران کو اسطرح " ٹیگ " کیا جاتا ہے . غریب آدمی کہاں جائے ؟
جو اچھے ، قابل اور سنئیر ممبران ہیں وہ اپنے کام سے ہی اپنا نام بنا سکتے ہیں اور عزت کما سکتے ہیں .
یہاں کچھ "منتظم اعلیٰ " بھی نظر آے ، جو ہمیں (معذرت ، بھلا "ہمیں" کا استعمال ایک مبتدی کیسے کر سکتا ہے ) ، مجھے اکڑی گردنوں ایسے "وزیر اعلیٰ " محسوس ہوئے. ایک "موڈریٹر " نام کا عھدہ بھی جا بجا ممبران کے سینوں پہ سجا نظر آیا جو ایسے لگتا ہے کہ جب "منتظم اعلیٰ" کسی سے خوش ہوتے ہیں تو موڈریٹری کا عھدہ ایک آدھ ایوارڈ کے ساتھ عطا کر دیتے ہیں .
اس فورم کے بارے میں میری معلومات ابھی بہت محدود ہیں اسلئے اندھیرے میں مزید تیر چلانے سے پرہیز کرتا ہوں . اگر کسی منتظم اعلیٰ کو جلال آ گیا تو ایک منٹ سے پہلے پہلے تمام بازو مروڈ موڈریٹر ز کو لائن حاضر کر دیا جائے گا کہ یہ کون گستاخ یہاں تعارف کے نام پر معصوم ممبران کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے . ;)
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں، تاثر بعد میں بدل جائے گا۔
 
حماد

محفلین
میرا خیال ہے لوگوں کو انکے کام سے پہچانا جانا چاہئیے . چونکہ ابھی تک میں نے کوئی کام کیا نہیں ہے ، اسلئے میری کوئی پہچان بھی نہیں . نہ میں شاعر کہ اشعار سنا سنا کر مرعوب یا بور کر سکوں. نہ میں سکہ بند نثر نگار کہ لکھنو اور دہلی کی دھلی منجھی زبان بول کر دل جیت سکوں . بھائیو اور بہنو ! میں ایک عام آدمی ہوں، مجھ سے پیار کے دو بول بولو گے تو تمہارا ہو جاؤں گا . دھتکارو گے تو ، دور جا کرزیر لب گالی دے کر بھاگ جاؤنگا .
 
حماد

محفلین
یہاں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے . بھلا یہ کونسی تک ہے کہ جناب اتنے سوال اور اتنے جواب کرو تب یہ کرنے کی اجازت ملے گی مگر وہ کی اجازت کے لیے مزید یہ ڈنڈ پیلو . یہاں آپ تبصرہ نہیں کر سکتے ، کیونکہ آپ کی پوسٹ کاؤنٹ کم ہے . بھلا بندہ پوچھے میں کہاں پوسٹ کروں جب اجازت ہی نہیں ہے .
پاگل ہوا جاتا ہوں ایسی بے سروپا شرائط دیکھ کر.
 
برادرم حماد۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ آپ کو بعض فورمز میں پیغامات ارسال کرنے میں حدود و قیود کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ اسے ہماری انتظامی مجبوری گردانیں۔ در اصل بعض حساس زمرے مثلاً مذہب و سیاست میں لوگ بغیر محفل اور محفلین کا مزاج جانے پہونچ جائیں تو بسا اوقات ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایسا ماضی میں بارہا ہوا ہے اور پانی سر سے گزر جائے گالم گلوچ تک کی نوبت آ جائے تو آخری اقدامات اٹھانے کا ناپسندیدہ عمل بھی دہرانا پڑجاتا ہے۔ اور بین کیئے جانے پر احباب فوراً دوسری آئی ڈی سے مندرج ہو کر نئے سرے سے اپنی بچی کھچی بھڑاس نکالنے لگتے ہیں۔ ان سب مسائل کا ایک ہی حل نظر آیا کہ کم از کم اتنے پیغامات کی پابندی عائد کر دی جائے ان حساس زمروں میں جسے پار کرنے میں کم از کم اتنا عرصہ ضرور لگے کہ نئے اراکین محفل اور محفلین کے مزاج سے ہم آہنگ ہو جائیں۔ حالانکہ ہم خود ایک آزاد ماحول چاہتے ہیں جہاں ہر کسی کو آزادئ رائے کا حق حاصل ہو لیکن رواداری کا دامن بھی ہاتھ سے نا چھوٹے۔ اتفاقاً ابھی ہماری کمیونٹی میں بیشتر احباب دماغ کے بجائے دل سے سوچتے ہیں اور اپنا کہا نہ صرف بر حق مانتے ہیں بلکہ اس کو منوانے کے لئے لٹھ لے کر پیچھے پڑ جاتے ہیں خواہ اس کام میں کسی اور کا دل دکھے یا صدمہ پہونچے۔ امید ہے کہ آپ ہماری انتظامی مجبوریوں کو سمجھیں گے اور اس ملائم سی حد کو چند دنوں کے لئے برداشت کر لیں گے۔ اس کے علاوہ لائبریری کا زمرہ بھی ہے جہاں صرف مصدقہ مواد ہی پوسٹ کیا جائے جو املا وغیرہ کی آلائشوں سے پاک ہو اس مقصد کے حصول کے لئے وہاں بھی لکھنے کی حد تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ پوری محفل آپ کی ہے آپ کہیں بھی اپنی موجودگی درج کرائیں اور ہمیں اپنی صلاحیتوں سے مرعوب و محظوظ کریں۔ :)

مبتدی ٹیگ کا قصہ یوں ہے کہ وہ کسی کی علمی استعداد کا اعلان نہیں کرتا بلکہ محفل میں نو وارد ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ اس طرح محفلین بات کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فلاں شخص کو کسی موقع پر کیا کچھ بتانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ پھر یہ اسٹیٹس تو محض الفاظ کا پھیر ہے کہیں تو مبتدی (یعنی محفل آمد کی ابتداء) کے بجائے نو وارد لکھ دیا جائے۔ بہر کیف اس سے کیا فرق پڑ جائے گا؟ امید ہے کہ آپ اس بات کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ :)

رہا سوال ناظمین و موڈریٹرز کا تو وہ حاکم نہیں بلکہ آپ کے خادم ہیں۔ محفلین جابجا غیر مناسب آلائشیں بکھیرتے رہتے ہیں، کہیں عنوان درست نہیں تو زمرہ غلط ہے تو کہیں کسی کی معمولی سی بات پر جلال میں آ گئے اور اول فول بک گئے۔ ان سب الائشوں کو صاف کرنا اور محفل کو ایک خوبصورت جگہ بنانے کا عمل کرتے ہیں۔ نیز ناظمین کی کوشش ہوتی ہے کہ محفلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ آپ کے تکنیکی و دیگر مسائل کو حل کریں۔ محفلین میں سے مناسب لوگوں کو موڈریٹر متعین کریں وغیرہ۔ ان کاموں کو بجا لانے کے لئے انھیں کچھ اضافی اختیارات درکار ہوتے ہیں جو انھیں دستیاب ہوتے ہیں۔ اور ان خدمات کو اپنے ذمہ لینے کے لئے کسی کا پیارا بننے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے آپ کو منوانے اور اپنی خدمات کی یقین دہانی کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ محفلین کو خواہ وہ ناظم ہوں، مدیر ہوں یا عام رکن، انھیں جو تمغے ملے ہیں وہ ان کی نمایاں کر کردگی کے پیش نظر دیئے گئے ہیں۔ اس میں کوئی وراثت یا سیاست دخیل نہیں ہے۔ آپ بھی کچھ نمایاں کام کریں گے تو محفل آپ کو بھی اعزاز ضرور بخشے گی۔ مدیران و ناظمین کو نمایاں رنگوں میں دکھایا جاتا ہے اس کا مقصد کسی برتری کا اظہار نہیں بلکہ یہ ایک قسم کا بیج ہے جو نئے اراکین کو بھی آسانی سے نظر آجاتا ہے تاکہ کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو ان میں سے کسی سے رابطہ کیا جا سکے۔ آپ نے علاقائی پروگراموں میں رضاکاروں کے سینے پر بیج لٹکتے ہوئے تو دیکھے ہی ہوں گے جو ان کو نمایاں کرنے کی غرض سے لگائے جاتے ہیں۔

آپ کو مزید کچھ مسائل در پیش ہوں تو ہمیں بلا تکلف حکم کریں۔ ہمیں امید ہے کہ محفل کے بارے میں آپ کے تاثرات بہت جلدی مثبت ہو جائیں گے۔ :)
 
عثمان

محفلین
یہاں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے . بھلا یہ کونسی تک ہے کہ جناب اتنے سوال اور اتنے جواب کرو تب یہ کرنے کی اجازت ملے گی مگر وہ کی اجازت کے لیے مزید یہ ڈنڈ پیلو . یہاں آپ تبصرہ نہیں کر سکتے ، کیونکہ آپ کی پوسٹ کاؤنٹ کم ہے . بھلا بندہ پوچھے میں کہاں پوسٹ کروں جب اجازت ہی نہیں ہے .
پاگل ہوا جاتا ہوں ایسی بے سروپا شرائط دیکھ کر.

آپ کی ان بے سروپا باتوں کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آپ کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ فورم پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے۔
 
آپ کی ان بے سروپا باتوں کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آپ کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ فورم پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے۔

عثمان بھائی اتنی جلدی ایسی رائے قائم نہ کریں۔ ممکن ہے کہ موصوف کو پہونچتے ہی محفل میں کچھ ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہو جن کے لئے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، نتیجتاً ایسی بات کہی۔ ہمیں ان سے ان کا موقف جان کر محفل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ان پابندیوں کے اسباب کا علم نہ ہو تو یہ کسی کے لئے بھی پریشانی اور جھنجلاہٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اور ہمیں ایسے رد عمل کا تجربہ بارہا رہا ہے۔ لیکن ہر کسی کو سبب بتانے پر بات سمجھ میں آ گئی ہے۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید لالہ:)

امید ہے سعود لالہ کہ باتیں آپ کو سمجھ لگ گئی ہوں گی۔:)
دل چھوٹا نہیں کرتے ۔ انسان اپنا نام منوائے تو مانا جاتا ہے اور اس کے آپ کو یہاں آنے کہ ضرورت پڑے گی:)
میں بھی جب آج سے دو سال پہلے آئے تھی تو کچھ نہیں جانتی تھی پر یہاں رہ سیکھا ہے کچھ بھائیوں کی ڈانٹ سے کچھ پیار سے۔
ابھی تک بہت کچھ نہیں پتا اور ابھی تک سیکھتی ہوں۔
واسلام۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آداب . یہاں نیا ہوں . یہ تو مجھے میری مرضی کے خلاف دئیے گئے نام سے ہی ظاہر ہے. یعنی "مبتدی "
یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ یہاں ممبران کو اسطرح " ٹیگ " کیا جاتا ہے . غریب آدمی کہاں جائے ؟
جو اچھے ، قابل اور سنئیر ممبران ہیں وہ اپنے کام سے ہی اپنا نام بنا سکتے ہیں اور عزت کما سکتے ہیں .
یہاں کچھ "منتظم اعلیٰ " بھی نظر آے ، جو ہمیں (معذرت ، بھلا "ہمیں" کا استعمال ایک مبتدی کیسے کر سکتا ہے ) ، مجھے اکڑی گردنوں ایسے "وزیر اعلیٰ " محسوس ہوئے. ایک "موڈریٹر " نام کا عھدہ بھی جا بجا ممبران کے سینوں پہ سجا نظر آیا جو ایسے لگتا ہے کہ جب "منتظم اعلیٰ" کسی سے خوش ہوتے ہیں تو موڈریٹری کا عھدہ ایک آدھ ایوارڈ کے ساتھ عطا کر دیتے ہیں .
اس فورم کے بارے میں میری معلومات ابھی بہت محدود ہیں اسلئے اندھیرے میں مزید تیر چلانے سے پرہیز کرتا ہوں . اگر کسی منتظم اعلیٰ کو جلال آ گیا تو ایک منٹ سے پہلے پہلے تمام بازو مروڈ موڈریٹر ز کو لائن حاضر کر دیا جائے گا کہ یہ کون گستاخ یہاں تعارف کے نام پر معصوم ممبران کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے . ;)

افسوس ہوا یہ سب پڑھ کر۔ طنز کر لینا دنیا کا سب سے آسان کام ہے، لیکن توجہ حاصل کرنے کیلیے یہ ایک انتہائی بھونڈی حرکت ہے۔ آپ اس سے کہیں بہتر طریقے سے اپنا تعارف کروا سکتے تھے نہ کہ لٹھ لیکر چڑھ دوڑے ہیں۔
 
میرا طریقہ یہ ھے کہ جب بھی میری طرف کوئی صاحب تشریف لاتے ھیں تو میں ذاتی طور پر اور اردو نیٹ پر رھنے والے تمام احباب سے فوری طور پر رابطہ کر کے انکی شخصیت اور خدمات کی معلومات حاصل کر کے فوری طور پر انہیں ان کے قابل مقام دینے کی کوشش کرتا ھوں تاکہ ان کی خدمات سے محروم نہ رھوں، میں یہ سمجھتا ھوں کہ ایسا کرنا بحیثیت منتطم یا خادم میرے فرائض میں شامل ھے
 
حماد

محفلین
ابن سعید بھائی نے کمال شفقت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہووے اتنی خوبی و خوبصورتی سے مرے تمام شکوک و شبھات اور شکایات کو رفع کیا ہے کہ مرے پاس اب کہنے کو کچھ بھی نہیں بچا .
میں ان تمام ممبران اور زمہ داران سے معذرت بھی کرتا ہوں جن کو میرا انداز تخاطب پسند نہیں آیا.
 
حماد

محفلین
جناب وارث صاحب . میں ڈانٹ کا برا نہیں مناتا . مجھ غریب کو بھلا توجہ حاصل کرنے سے کیا مطلب و مقصد . مگر آپ کی بات کو پلے باندھ لیا ہے . آئندہ محتاط رہوں گا . اور آپ سے سیکھنے کی کوشش کرونگا .
 
فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید حماد ۔ شروع شروع میں شاید یہاں کافی اجنبیت محسوس ہو لیکن آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ویسے بھی شاید آپ نے اس سے پہلے کوئی فورم میں شراکت نہیں کی اس لئے بہت کچھ اجنبی محسوس ہو گا لیکن یہ اجبنیت زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ :)
 
آداب . یہاں نیا ہوں . یہ تو مجھے میری مرضی کے خلاف دئیے گئے نام سے ہی ظاہر ہے. یعنی "مبتدی "
یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ یہاں ممبران کو اسطرح " ٹیگ " کیا جاتا ہے . غریب آدمی کہاں جائے ؟
جو اچھے ، قابل اور سنئیر ممبران ہیں وہ اپنے کام سے ہی اپنا نام بنا سکتے ہیں اور عزت کما سکتے ہیں .
یہاں کچھ "منتظم اعلیٰ " بھی نظر آے ، جو ہمیں (معذرت ، بھلا "ہمیں" کا استعمال ایک مبتدی کیسے کر سکتا ہے ) ، مجھے اکڑی گردنوں ایسے "وزیر اعلیٰ " محسوس ہوئے. ایک "موڈریٹر " نام کا عھدہ بھی جا بجا ممبران کے سینوں پہ سجا نظر آیا جو ایسے لگتا ہے کہ جب "منتظم اعلیٰ" کسی سے خوش ہوتے ہیں تو موڈریٹری کا عھدہ ایک آدھ ایوارڈ کے ساتھ عطا کر دیتے ہیں .
اس فورم کے بارے میں میری معلومات ابھی بہت محدود ہیں اسلئے اندھیرے میں مزید تیر چلانے سے پرہیز کرتا ہوں . اگر کسی منتظم اعلیٰ کو جلال آ گیا تو ایک منٹ سے پہلے پہلے تمام بازو مروڈ موڈریٹر ز کو لائن حاضر کر دیا جائے گا کہ یہ کون گستاخ یہاں تعارف کے نام پر معصوم ممبران کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے . ;)
جی آیاں نوں جی ۔حماد صاحب :battingeyelashes:
 
Top