ایک ماڈرن نصیحت

ایک ماڈرن نصیحت
محمد خلیل الرحمٰن​
(مولوی اسماعیل میرٹھی سے معذرت کے ساتھ)​
کرے دوستی کوئی تم سے کہیں​
جہاں تک بنے تم نبھانا نہیں​
کرو تم جو حاسد کی باتوں پہ غور​
نظر آئیں گے اور ہی تم کو طور​
اگر تم سے ہوجائے سرزد قصور​
تو لازم چھپانا ہے اس کو ضرور​
بدی کی ہو جس نے تمہارے خلاف​
اُسے تم کبھی بھی نہ کرنا معاف​
نہیں یہ ، کہ تم اور احساں کرو​
پیچارے کو یوں ہی پشیماں کرو​
سزا ہی بنے اس کے دِل کا علاج​
ملامت، معافی کی کیا احتیاج​
بھلائی میں کچھ فائدہ اپنا ہو​
بِنا فائدہ کچھ بھی کیونکر کرو​
جو محتاج مانگے ، نہ دو کچھ اُدھار​
سبھی خود ہی اپنے ہیں بس ذمہ دار​
جو تُم کو ملا سینت کر ہی رکھو​
نہ خرچہ کرو اس میں جو ہو سو ہو​
سید شہزاد ناصر ، الف عین ، فاتح ، محمد وارث
 
نصیحت
(مولوی اسماعیل میرٹھی )​
کرے دوستی کوئی تم سے اگر​
جہاں تک بنے تم کرو در گُزر​
کرو تم نہ حاسد کی باتوں پہ غور​
جلے جو کوئی، اُس کو جلنے دو اور​
اگر تم سے ہوجائے سرزد قصور​
تو اقرار و توبہ کرو با لضرور​
بدی کی ہو جس نے تمہارے خلاف​
جو چاہے معافی تو کردو معاف​
نہیں بلکہ تم اور احساں کرو​
بھلائی سے اس کو پشیماں کرو​
ہے شرمندگی اس کے دِل کا علاج​
سزا اور ملامت کی کیا احتیاج​
بھلائی کرو تو کرو بے غرض​
غرض کی بھلائی تو ہے اَک مرض​
جو محتاج مانگے تو دو تم اُدھار​
رہو واپسی ے نہ امید وار​
جو تُم کو خدا نے دیا ہے تو دو​
نہ خست کرو اس میں جو ہو سو ہو​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بدی کی ہو جس نے تمہارے خلاف​
اُسے تم کبھی بھی نہ کرنا معاف​
نہیں یہ ، کہ تم اور احساں کرو​
پیچارے کو یوں ہی پشیماں کرو​
واہ سرکار۔۔۔ واہ بہت عمدہ اور بہت اعلیٰ​
 
کیا کہنے بھائی جی
کچھ کرنے پر آئیں تو گنگا ہی الٹی بہا دیتے ہیں :)
بہت لطف آیا پڑھ کر
خوشی ہوئی کہ آپ بھی ہماری طرح اس عمر میں بھی نہیں سدھرے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
واہ کیا خوب انداز ہے نصیحت کا ۔۔:)
ویسے اللہ معاف ہی فرمائیں ایسی نصیحتوں پر عمل کرنے سے ۔۔ہماری نئی نسل تو ویسے ہی بہانے ڈھونڈتی ہے ۔
اللہ دے اور بندہ لے والا کام :)
 

یوسف-2

محفلین
خلیل بھائی ! من حیث القوم (الا ماشا ء اللہ) تو ہم پہلے ہی سے ان ”زریں اصولوں“ پر ”سختی“ سے عمل پیرا ہیں۔ آپ کی ”یاد دہانی“ کے بعد تو ۔ ۔ ۔ :p ہمارے ”اعمالنامے“ کو ”منظوم دستاویز“ کی شکل میں ”محفوظ“ کرنے پر ہم آپ کے ”ممنون“ ہیں۔ :)
 

نیلم

محفلین
Top