ایک قطعہ: علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ. بہت خوب.
میں بھی اپنے ابا جان کو یہ پیروڈی سناتی ہوں آج. ہو سکتا ہے شاعر کی خواہش میرے حق میں حقیقت بن جائے.
 
ارے نہیں بہنا! یہ سب تو مردانہ خواہشات ہوتی ہیں ۔ کار بنگلہ ، جہیز، لمبا مال۔ بچیاں تو بیچاری اللہ میاں کی گائے ہوتی ہیں، جس کے ساتھ بھیج دیا منہ دباکر چلی گئیں۔ اگر ذراکسی بچی نے زبان کھولی تو ہماری مردانہ غیرت جوش میں آجاتی ہے۔
 
نایاب

حق کہا ۔۔۔۔۔
سچ کہا ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ارے نہیں بہنا! یہ سب تو مردانہ خواہشات ہوتی ہیں ۔ کار بنگلہ ، جہیز، لمبا مال۔ بچیاں تو بیچاری اللہ میاں کی گائے ہوتی ہیں، جس کے ساتھ بھیج دیا منہ دباکر چلی گئیں۔ اگر ذراکسی بچی نے زبان کھولی تو ہماری مردانہ غیرت جوش میں آجاتی ہے۔
:) متفق.
برسبیل تذکرہ. کچھ عرصہ پہلے ہمارے جاننے والوں میں دو بھائیوں کی شادی چند ماہ کے وقفے سے ہوئی. پہلے بیٹے کی بیگم ماشاءاللہ سی اے کوالیفائیڈ اور ساتھ نارمل جہیز لائی. دوسرے بیٹے کی بیگم بھی گریجویٹ ہے لیکن جہیز اتنا کہ بتانا مبالغہ لگے. دونوں بہویں اور دولہے ایک ہی خاندان سے ہیں. کزن کزن. دوسری بہو کی مہندی سے پہلے جہیز دکھانے کی باقاعدہ تقریب ہوئی اور وہاں بیٹھے ہوئے بڑی بہو نے اس نے اپنی دیورانی کے بارے میں کہا کہ کچھ چیزیں تو ایسی ہیں کہ جن کی اسے کبھی ضرورت نہیں ہو گی. میرے والدین تو مجھے ایسی فرمائش کرنے پر بہت ڈانٹتے. تو وہیں بیٹھی ایک مشترکہ بزرگ رشتے دار خاتون کہنے لگیں کہ آپ کے والدین نے آپ بہنوں کو جائیداد میں حصہ بھی دینا ہے کہ یہ ان کی روایت ہے. اور اس بچی کے والدین اس جہیز کے بعد اسے جائیداد میں سے کچھ نہیں دیں گے کیونکہ یہ ان کی خاندانی روایت ہے.
 
Top