ایک شعر برائے اصلاح!

سید فصیح احمد

لائبریرین
آج کا انسان کس حد تک اکیلا ہے اسے بیان کرنا چاہا، اساتذہ سے راہنمائی کی درخواست ہے۔

لے لیئے درس نئے، مہر و محبت بھولے
توڑ دی رسم جفا کی بھی نئے لوگوں نے
 
loneliness4ever

محفلین
آج کا انسان کس حد تک اکیلا ہے اسے بیان کرنا چاہا، اساتذہ سے راہنمائی کی درخواست ہے۔

لے لیئے درس نئے، مہر و محبت بھولے
توڑ دی رسم جفا کی بھی نئے لوگوں نے

(y)(y)
بہت عمدہ آمد ہے بھیا ، آپ آتے رہا کریں محفل کی رونق بڑھاتے رہا کریں
اتفاق ہے میں کچھ عرصے سے اپنی دانست میں کہی غزل یہاں پوسٹ کرنا چاہ
رہا ہوں مگر دل مان نہیں رہا کیونکہ بندہ جو کہتا ہے ادبی بولی کے بجائے عام
بولی میں سیدھا سیدھا کہہ جاتا ہے جو شعر کم سیدھی سادھی نثری بات ہو کر
رہ جاتی ہے اور اس ہی ادنی کاوش میں انسان کی تنہائی کا خیال کچھ ان لفظوں میں فقیر
نے بیان کیا ہے ۔۔۔۔

انسانوں کی بستی میں
تنہا رہتا انساں ہے

اشیا ساری مہنگی ہیں
سب سے سستا انساں ہے

امید ہے برداشت کریں گے ۔۔۔۔۔۔ :rolleyes:
 
الف عین

لائبریرین
آج کا انسان کس حد تک اکیلا ہے اسے بیان کرنا چاہا، اساتذہ سے راہنمائی کی درخواست ہے۔

لے لیئے درس نئے، مہر و محبت بھولے
توڑ دی رسم جفا کی بھی نئے لوگوں نے
یہ ایک ایک شعر کی اصلاح کیوںِ مکمل غزل کہو!!
رسم جفا کی بجائے رسم وفا کہنے مین کیا حرج ہے؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ ایک ایک شعر کی اصلاح کیوںِ مکمل غزل کہو!!
رسم جفا کی بجائے رسم وفا کہنے مین کیا حرج ہے؟

جی بہتر جیسا آپ فرمائیں استاد محترم۔ میں اسے مکمل کر کے دوبارہ حاضر ہوتا ہوں۔
وفا کی بات یہ ہے کہ میں انسان کی نسبتِ محبت کے ساتھ ساتھ جفا کا رشتہ بھی بھلا دینے کا ذکر کرنا چاہ رہا تھا۔ یعنی دورِ جدید میں انسان ایک دوسرے سے اتنے دور ہو گئے کہ اب کوئی دل سے دکھ بھی نہیں دیتا۔ استاد محترم اس بارے آپ جو بھی تاکید کریں اس کے مطابق عمل کروں گا۔
جزاک اللہ!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
(y)(y)
بہت عمدہ آمد ہے بھیا ، آپ آتے رہا کریں محفل کی رونق بڑھاتے رہا کریں
اتفاق ہے میں کچھ عرصے سے اپنی دانست میں کہی غزل یہاں پوسٹ کرنا چاہ
رہا ہوں مگر دل مان نہیں رہا کیونکہ بندہ جو کہتا ہے ادبی بولی کے بجائے عام
بولی میں سیدھا سیدھا کہہ جاتا ہے جو شعر کم سیدھی سادھی نثری بات ہو کر
رہ جاتی ہے اور اس ہی ادنی کاوش میں انسان کی تنہائی کا خیال کچھ ان لفظوں میں فقیر
نے بیان کیا ہے ۔۔۔۔

انسانوں کی بستی میں
تنہا رہتا انساں ہے

اشیا ساری مہنگی ہیں
سب سے سستا انساں ہے

امید ہے برداشت کریں گے ۔۔۔۔۔۔ :rolleyes:

شکریہ برادر من! :) :)

ارے بھئی کوئی تخلیق کتنی نثر ہے اور کتنی نظم یا غزل اس کا فیصلہ استاد کرتے ہیں اور میں تو خود ابھی ابجد خواں ہوں۔ علاوہ اس کے آپ نے بہت عمدگی سے انسانی وُقعت کی نئی روایت بیان کی ہے۔ رہی بات محفل کی تو جب تک میرے حواس قائم ہیں تب تک محفل ترک نہیں کروں گا۔ کیوں کہ یہاں پھر بھی اپنی تسکین کا سامان بہت ہے۔ :) :) ابھی کا وقفہ کچھ ذاتی الجھنوں کے سبب ہے اور جو بہت جلد دور ہو جائے گا۔ انشاءاللہ! بس بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔ جزاک اللہ خیر!
 
Top