ایک سے زائد یوزر کو کیسے ڈیلیٹ کریں

ابو یاسر

محفلین
محترم قائین
مجھے وی بلیٹن میں ایک سے زائد ممبرس کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ پوچھنا ہے
اگر کسی کو پتا ہوتو برائے مہربانی میری مدد کرے
فی الحال میں سارے یوزر کو ون بائی ون ہی ڈیلیٹ / بین یا رجسٹر کر رہا ہوں
تفصیلات :
وی بلیٹن 3۔8۔3
عربی اسمارٹ
3y vBSmart
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب ایسا کیا کر دیا ہے آپ کے یوزرز نے؟
وی بلیٹن کے ایڈمن پینل میں یوزرز کو ماس ایڈٹ کرنے کی کوئی آپشن نہیں ہے۔ البتہ آپ پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جاکر براہ راست یوزرز ٹیبل کو خالی کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ براہ راست ڈیٹابیس کی ٹیبلز میں ترمیم کرنے میں ڈیٹا خراب ہونے کا رسک بھی ہوتا ہے، اس لیے ڈیٹابیس کی بیک اپ بنانا بہتر رہتا ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
جناب ایسا کیا کر دیا ہے آپ کے یوزرز نے؟
استاد ! ہمارے کھجور کے فورم "النجوم" پر روز اتنے اسپیمر آتے ہیں کہ انہیں ڈیلیٹ کرتے کرتے 4 گھنٹے بیت جاتے ہیں۔
وی بلیٹن کے ایڈمن پینل میں یوزرز کو ماس ایڈٹ کرنے کی کوئی آپشن نہیں ہے۔ البتہ آپ پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جاکر براہ راست یوزرز ٹیبل کو خالی کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ براہ راست ڈیٹابیس کی ٹیبلز میں ترمیم کرنے میں ڈیٹا خراب ہونے کا رسک بھی ہوتا ہے، اس لیے ڈیٹابیس کی بیک اپ بنانا بہتر رہتا ہے۔
ہمارے ڈومین پروائڈر نے پی ایچ پی مائے ایڈمن نہیں ڈالا اس لیے میں یہ کام کر بھی نہیں سکتا
ویسے ہم نے اس سے کہا تھا کہ یہ سہولت ہمیں چاہیے لیکن اس نے بات آئی گئی کر دی۔
اس کو ایڈ کرنے کا کوئی طریقہ ہوتو پلیز بتایئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
پی ایچ پی مائی ایڈمن کے بغیر تو ڈیٹابیس آپریشنز پرفارم کرنا مشکل ہوں گے۔ اگر مائی ایس کیو ایل کمانڈ لائن تک رسائی حاصل ہو تو اس سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے، اگرچہ اس میں کچھ اور مہارت درکار ہوگی۔ دوبارہ اپنے ہوسٹنگ پرووائڈر سے بات کرکے دیکھیں۔ فورم پر سپیم کی روک تھام کے لیے ذیل کے روابط سے رجوع کریں:
vbStopForumSpam
Spam-O-Matic for vB 3.8
 
آپ رجسٹریشن کو موڈریشن میں ڈال دیں اور کوئی اکانٹ بغیر اییڈمن کی اپروول کے ایکٹیویٹ نہ ہو۔ اور بجائے ڈلیٹ کرنے کے اسپیم کر دیا کریں۔ بعد میں تمام اسپیم کو اکٹھا حذف کر سکتے ہیں غالباً۔ بہر کیف آپ نبیل بھائی کے مہیا کردہ روابط ملاحظہ فرما لیں۔ یہ کوئی انوکھا مسئلہ نہیں ہے۔ ہر فورم پہ ایسی چیخ و پکار سننے کو مل جاتی ہے۔ :)
 

ابو یاسر

محفلین
بھائی اگر ابن سعید بھائی کو نمبر دینے کا مجھے اختیار ہوتا تو میں پانچ میں سے ایک ۔۔۔۔۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔۔

۔۔

۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔۔
۔
۔
۔
۔


۔
۔۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ایک سو پانچ نمبر دیتا :grin:
 
Top