ایک سوال کا جواب چاہئیے جلد

AHsadiqi

محفلین
میں اپنی سائیٹ اور بلاگ کو نستعلیق فونٹ دینا چاہتا ہوں لیکن جس سسٹم پر فونٹ انسٹال نہیں وہاں دوسرے فونٹ ٹائیم یوزر یا تاہوما کی شکل میں دکھاتا ہے ؟
اسکے لیے اکثر سائیٹس نے ربط فراہم کیا ہے۔
میں چاہتاہوں کہ جب یوزر فونٹ ڈاونلوڈ کرےتو سیدھا یوزر کے سسٹم کی فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی ہو؟
کیا ایسا ہوسکتا ہے کیونکہ دیکھا گیا ہے کچھ لوگ فونٹ ربط سے اتا ر لیتے ہیں کہتے ہیں پھر بھی صحیح نہیں دکھائی دے رہا ۔
کیونکہ وہ انسٹال کرنا نہیں جانتے ایک صورت یہ ہے کہ فونٹ کا انسٹالر بنا دیا جائے ؟لیکن یہ کام پھر مشکل ہے ۔
دوسرا یہ کہ کیا اردو کی برقی کتب بنانے کا سافٹ ویر ہے کوئی؟ چونکہ جتنے ای بک سافٹ ویر دیکھے ہیں ان میں دائیں بائیں کا فرق آتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
فانٹ کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے، قاری کو اتنی شد بد ضرور ہونی چاہئے کہ بلاگ کو کھول کر اس کا فانٹ ڈاؤن لوڈ کرے۔ اگر فانٹ ای ایکس ای فائل کی شکل میں ہو تو ظاہر ہے کہ وہ خود کار طریقے سے انستال ہو جائے گا، لیکن قاری کو تب بھی رفریش تو کرنا ہی پڑے گا نا۔ پہلےفانٹ امبیڈ کئے جا سکتے تھے لیکن اب نستعلیق فانٹ کئی کئی میگا بائٹ کے ہوتے ہیں، ان کو امبیڈ بھی نہیں کیا جا سکتا، اور امبیڈ کرنے کی سورت میں بھی ایسی سائٹس کچھ ہی براؤزرس میں درست دکھائی دے سکتی ہیں۔ ہاں ونڈوز 8 کا نستعلیق فانٹ آنے کے بعدکم از کم ونڈوز 8 والے تو ڈفالٹ فانٹ اردو ٹائپ میں ہی دیکھ سکیں گے۔ اس کو امبیڈ کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
اردو کتب کو ای بک میں بنانے کا کوئی بھی اچھا سافٹ وئر میری نظر میں تو نہیں ہے۔آن لائن اخبارات و رسائل میں بھی صفحات کس طرح پلٹے جائیں، اس کی سمجھ میں نہیں آتی، کہ فلپ بک وغیرہ بھی دائیں سے بائیں والی زبانوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ کسی کو عکم ہو تو شئیر کریں۔
 

ateequrrehman

محفلین
آپ خود کار طریقے سے انسٹال ہونے والا فوٹ دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہتر ہوگا کہ آپ اس فونٹ کو انسٹال کریں۔اور یہ پھر اس کی لنک اپنے ویب سائٹ یہ پھر بلاگ میں لگا دیں۔اور جس کمپیوٹر میں انسٹال ہوجائے تو اس کمپیوٹر کے فونٹ والے فولڈر میں جاکر ایک بار ضرور ریفریش کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے کہ مسلے کا حل ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
لنک
http://www.jamiamadnia.com/down_data/font Setup.exe
 

زین

لائبریرین
اردو محفل کے رکن بلال بھائی نے اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔
اردو فونٹ انسٹالر کے ذریعے نسخ اور جمیل نستعلق فونٹ خود بخود انسٹال ہوجاتا ہے
http://www.mbilalm.com/urdu-font.php

اور پاک اردو انسٹالر سے نہ صرف نستعلق فونٹ بلکہ اردو کی بورڈ بھی خودبخود انسٹال ہوجاتا ہے ۔

http://www.mbilalm.com/download/pak-urdu-installer.php
 
Top