ایک زمین تین شعراء

آپ کو کس شاعر کی غزل زیادہ پسند ہے؟


  • Total voters
    12

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک زمین تین شعراء
ایک زمین تین شعرا، شان الحق حقی، نصیر ترابی، احمد فراز
شان الحق حقی
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے​
ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے​
دل کے ماروں کا نہ کر غم کہ یہ اندوہ نصیب​
زخم بھی دل میں نہ ہوتا تو کراہے جاتے​
ہم نگاہی کی ہمیں خود بھی کہاں تھی توفیق​
کم نگاہی کے لیے عذر نا چاہے جاتے​
کاش اے ابرِ بہاری! تیرے بہکے سے قدم​
میری امید کے صحرا بھی گاہے جاتے​
ہم بھی کیوں دہر کی رفتار سے ہوتے پامال​
ہم بھی ہر لغزش مستی کو سراہے جاتے​
لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے​
ہے فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے​
دی نہ مہلت ہمیں ہستی نے وفا کی ورنہ​
اور کچھ دن غم ہستی سے نبھائے جاتے​
نصیر ترابی
دیکھ لیتے ہیں اب اس بام کو آتے جاتے​
یہ بھی آزار چلا جائے گا جاتے جاتے​
دل کے سب نقش تھے ہاتھوں کی لکیروں جیسے​
نقشِ پا ہوتے تو ممکن تھا مٹاتے جاتے​
تھی کبھی راہ جو ہمراہ گزرنے والی​
اب حذر ہوتا ہے اس رات سے آتے جاتے​
شہرِ بے مہر کبھی ہم کو بھی مہلت دیتا​
ایک دیا ہم بھی کسی رخ سے جلاتے جاتے​
پارۂ ابر گریزاں تھے کہ موسم اپنے​
دُور بھی رہتے مگر پاس بھی آتے جاتے​
ہر گھڑی اک جدا غم ہے جدائی اس کی​
غم کی میعاد بھی وہ لے گیا جاتے جاتے​
اُ س کے کوچے میں بھی ہو، راہ سے بے راہ نصیرؔ​
اتنے آئے تھے تو آواز لگاتے جاتے​
احمد فراز
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے​
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے​
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں‌بہتر تھا​
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے​
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں​
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے​
جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی​
پابجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے​
اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا​
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے​
 
بہت خوبصورت ۔۔بہت اچھا انتخاب ہے اور تینوں غزلیات بہت عمدہ ہیں
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے
ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
دل کے سب نقش تھے ہاتھوں کی لکیروں جیسے
نقشِ پا ہوتے تو ممکن تھا مٹاتے جاتے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب انتخاب ہے اور تینوں ہی غزلیں لاجواب ہیں۔

اگر چوتھا آپ 'تینوں اچھی ہیں' ہوتا تو شاید میں اسے ہی سلیکٹ کرتا۔

ویسے وارث بھائی کی دی ہوئی ترتیب بھی دل کو لگتی ہے۔

بہت شکریہ اس شئرنگ کا۔

خوش رہیے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوبصورت ۔۔بہت اچھا انتخاب ہے اور تینوں غزلیات بہت عمدہ ہیں
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے
ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
دل کے سب نقش تھے ہاتھوں کی لکیروں جیسے
نقشِ پا ہوتے تو ممکن تھا مٹاتے جاتے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے

بہت بہت شکریہ آپ کا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب انتخاب ہے اور تینوں ہی غزلیں لاجواب ہیں۔

اگر چوتھا آپ 'تینوں اچھی ہیں' ہوتا تو شاید میں اسے ہی سلیکٹ کرتا۔

ویسے وارث بھائی کی دی ہوئی ترتیب بھی دل کو لگتی ہے۔

بہت شکریہ اس شئرنگ کا۔

خوش رہیے۔


احمد صاحب شکریہ۔
 

شیزان

لائبریرین
نصیرترابی اور احمد فراز کی غزلوں کا ردیف قافیہ ایک جیسا ہے جبکہ شان الحق حقی کی غزل کا تھوڑا سا مختلف۔
مطلب۔۔۔ نبھاہے جاتے
جبکہ باقی دونوں میں
آتے جاتے
اور
جاتے جاتے
مجھے ذاتی طور پر شان الحق حقی کی غزل پسند ہے۔
 
ایک زمین تین شعراء
ایک زمین تین شعرا، شان الحق حقی، نصیر ترابی، احمد فراز​
شان الحق حقی
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے
ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
دل کے ماروں کا نہ کر غم کہ یہ اندوہ نصیب
زخم بھی دل میں نہ ہوتا تو کراہے جاتے
ہم نگاہی کی ہمیں خود بھی کہاں تھی توفیق
کم نگاہی کے لیے عذر نا چاہے جاتے
کاش اے ابرِ بہاری! تیرے بہکے سے قدم
میری امید کے صحرا بھی گاہے جاتے
ہم بھی کیوں دہر کی رفتار سے ہوتے پامال
ہم بھی ہر لغزش مستی کو سراہے جاتے
لذت درد سے آسودہ کہاں دل والے
ہے فقط درد کی حسرت میں کراہے جاتے
دی نہ مہلت ہمیں ہستی نے وفا کی ورنہ
اور کچھ دن غم ہستی سے نبھائے جاتے
نصیر ترابی
دیکھ لیتے ہیں اب اس بام کو آتے جاتے​
یہ بھی آزار چلا جائے گا جاتے جاتے​
دل کے سب نقش تھے ہاتھوں کی لکیروں جیسے​
نقشِ پا ہوتے تو ممکن تھا مٹاتے جاتے​
تھی کبھی راہ جو ہمراہ گزرنے والی​
اب حذر ہوتا ہے اس رات سے آتے جاتے​
شہرِ بے مہر کبھی ہم کو بھی مہلت دیتا​
ایک دیا ہم بھی کسی رخ سے جلاتے جاتے​
پارۂ ابر گریزاں تھے کہ موسم اپنے​
دُور بھی رہتے مگر پاس بھی آتے جاتے​
ہر گھڑی اک جدا غم ہے جدائی اس کی​
غم کی میعاد بھی وہ لے گیا جاتے جاتے​
اُ س کے کوچے میں بھی ہو، راہ سے بے راہ نصیرؔ​
اتنے آئے تھے تو آواز لگاتے جاتے​
احمد فراز
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں‌بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی
پابجولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے
اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
سب تو اپنی جگہ پر لا جواب ہے کس کو ووٹ کریں ۔۔۔۔۔ایسے واقعی عمدہ شیرنگ ہے مبارک باد قبول کریں۔
 
شان الحق حقی والی غزل مجھے بہت پسند ہے۔ناہید اختر کی آواز میں اکثر سنتا ہوں
دوسری طرف احمد فراز کی غزل بھی زبردست ہے خاص کر یہ شعر

شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں‌بہتر تھا​
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے​
میری پسند کی ترتیب​
  1. شان الحق حقی
  2. احمد فراز
  3. نصیر ترابی
 

الف عین

لائبریرین
شیزان کا کہنا درست ہے، میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ محض دو غزلیں ایک ہی زمین میں ہیں۔ شاید فراز نے ناصر ترابی کی زمین میں غزل کہی ہے۔حقی صاحب کی تو زمین مختلف ہے، محض ردیف مشترک ہے، کہ قوافی کراہے، نباہے، چاہے وغیرہ ہیں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نصیرترابی اور احمد فراز کی غزلوں کا ردیف قافیہ ایک جیسا ہے جبکہ شان الحق حقی کی غزل کا تھوڑا سا مختلف۔
مطلب۔۔۔ نبھاہے جاتے
جبکہ باقی دونوں میں
آتے جاتے
اور
جاتے جاتے
مجھے ذاتی طور پر شان الحق حقی کی غزل پسند ہے۔
شیزان کا کہنا درست ہے، میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ محض دو غزلیں ایک ہی زمین میں ہیں۔ شاید فراز نے ناصر ترابی کی زمین میں غزل کہی ہے۔حقی صاحب کی تو زمین مختلف ہے، محض ردیف مشترک ہے، کہ قوافی کراہے، نباہے، چاہے وغیرہ ہیں
میں نے پہلے بلاگ پہ بھی ایسی ہی پوسٹ کی تھی مگر بعد میں وارث بھائی نے بتایا تو دوبارہ درست کر کے پوسٹ کی تھی۔
اصل میں پہلے میں صرف ردیف کو ہی ایک زمین میں لتا تھا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شان الحق حقی والی غزل مجھے بہت پسند ہے۔ناہید اختر کی آواز میں اکثر سنتا ہوں
دوسری طرف احمد فراز کی غزل بھی زبردست ہے خاص کر یہ شعر

شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں‌بہتر تھا​
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے​
میری پسند کی ترتیب​
  1. شان الحق حقی
  2. احمد فراز
  3. نصیر ترابی
پسندیدگی اور ووٹنگ کا بہت بہت شکریہ محسن بھائی
 

فرخ منظور

لائبریرین
کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا۔ کہاں شان الحق حقی کی غزل اور کہاں احمد فراز کی۔ اللہ اللہ۔ :) احمد فراز کو واقعی ٹین ایجرز کا شاعر کہا جانا چاہیے
 
Top