ایک دکھ بھری شکایت

فرذوق احمد

محفلین
جیسا کہ سب نے سُن اور دیکھ لیا ہے کہ
دوسرا فریق یہ چاہتا ہے کہ میں اُن سے معافی مانگوں ۔۔ اور شائد وہ یہ نہیں جانتی ہیں کہ اُن کہ یہ الفاظ میری عزتِ نفس پر حملہ کہ مترادف ہیں ، تو اگر وہ یہ سوچتی ہیں کہ میں اُن سے معافی مانگوں گا تو شائد اُنہو‌ں نے اپنی سوچ سے دھوکہ کھایا ہے ۔۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا

میری طرف سے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اعلانِ ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ثناءاللہ

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
جیسا کہ سب نے سُن اور دیکھ لیا ہے کہ
دوسرا فریق یہ چاہتا ہے کہ میں اُن سے معافی مانگوں ۔۔ اور شائد وہ یہ نہیں جانتی ہیں کہ اُن کہ یہ الفاظ میری عزتِ نفس پر حملہ کہ مترادف ہیں ، تو اگر وہ یہ سوچتی ہیں کہ میں اُن سے معافی مانگوں گا تو شائد اُنہو‌ں نے اپنی سوچ سے دھوکہ کھایا ہے ۔۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا

میری طرف سے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اعلانِ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے ۔۔۔۔رے رے
فرزوق بھائی کچھ خدا کا خوف کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا طبل جنگ بجا ر ہے ہو ۔
لڑکیاں تو ہوتی ہی بڑی معصوم، بھولی بھالی، نرم نازک اور احساس دل رکھنے والی۔ اگر آپ انھیں تھوڑی سی تکلیف دے دو تو انکی راتوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے ۔ اور اگر چھوٹی سی خوشی دے دو تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتیں۔ اور جیہ تو آپ کی آپی ہیں۔ ان سے معافی مانگنے میں بھلا کیا عار ہو سکتا ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
پہلے مجھے میری غلطی تو پتا لگے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میں نے کچھ غلط نہیں کہا تھا ،،جو میں نے محسوس کیا وہ میں نے بتا دیا ؟؟؟؟؟ اگر آپ لوگ پھر بھی اسرار کرتے ہیں تو ٹھیک ہے
مجھے منظور ہے
 

فرذوق احمد

محفلین
کبھی نہیں ،صرف ایک ہی بار منظور ہے ؟

اب میں اس سے زیادہ اپنے آپ کو پیش نہیں کرسکتا

سمجھے آپ سب :(
 

جیہ

لائبریرین
بقول غالب

ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
 

ثناءاللہ

محفلین
زبان حمد کی خوگر ہوئ تو کیا حاصل

کہ تیری ذات میں شامل تری صفات نہیں

خوشی، خوشی کو نہ کہہ، غم کو غم نہ جان اسد

قرار داخلِ اجزائے کائنات نہیں
 

ثناءاللہ

محفلین
جیہ جی خاموشی اچھی نہیں

یہی ہے مصلحت جبر احتیاط، تو پھر
ہم اپنا حال کہیں‌گے چھپا کے لہجے میں :?:
 

شمشاد

لائبریرین
دوسری پارٹی کو معلوم ہونا چاہیے کہ الخاموشی نیم رضامندی ہوتی ہے۔ اس لیے جو بھی کہنا ہے کہہ دے۔ ایسا نہ ہو کہ فیصلہ یکطرفہ ہو جائے۔
 

جیہ

لائبریرین
سو باتوں کی ایک بات، جب تک معافی نہیں مانگی جاتی ہے، میں خاموش رہوں گی
 

شمشاد

لائبریرین
کیا خیال ہے فرذوق اپنی آپی کا کہنا نہیں مانو گے؟ آئی ایم سوری کہہ دو۔ انگریزی نہ آنے کا یہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
لگتا ہے انہوں نے پیچھے دیکھا نہیں ،،میں نے کہہ تھا کہ میں آپ لوگوں کہ کہنے پر معافی مانگ لیتا ہوں اور مجھے یہ منظور ہے

اب اور کیسے معافی مانگوں ۔۔اس سے زیادہ مجھ سے نہیں ہو سکتا

بقول وصی شاہ

دیارِ غیر میں کیسے تجھے صدا دیتے
تو مِل جاتا بھی تو آخر تجھے گنوا دیتے

ہمیں یہ زم رہا کہ اب کہ وہ پکاریں گے
انہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے
 
Top