ایک دفعہ کا زکر ہے ۔۔۔

رباب واسطی

محفلین
کسی گاؤں میں ایک شخص کھجوریں اتارنے کھجور کے درخت پر چڑھا تو اچانک وہ رسی جو کمر سے باندھ کر کھجور کے درخت پر چڑھتے ہیں کھل کر نیچے گرگئی
اس کے ساتھیوں نے گاوٗں والوں کو اکٹھا کیا اور سب نے اس مسئلے کے حل کی کافی کوششوں اور مدبرانہ سوچ بچار کے بعد گاوٗں کے ایک سیانے پہلوان کو بلا نے کا فیصلہ کیا
سیانا پہلوان کہ جس نے کُشتی کے کئی مقابلے بھی جیت رکھے تھے اور گاوٗں کے لوگوں کو پیش آنے والی چھوٹی موٹی مشکلات کے حل میں ان کی مدد بھی کیا کرتا تھا
اس سیانے پہلوان نے آتے ہی معاملہ دیکھ کر لوگوں سے کہا کہ ایک لمبی رسی لاؤ اور اپنے ساتھ آئے دو طاقتور پہلوانوں سے بولا کہ اس رسی کو زور سے اس درخت والے کہ پاس پھینکو
خیر رسی درخت والے تک پہنچی اور سیانے پہلوان نے درخت پر چڑھے شخص سے کہا کہ وہ اس رسی کو کمر سے باندھ لے
اس نے ایسا ہی کیا۔ اسکے بعد سیانے پہلوان نے اپنے ساتھی پہلوانوں کو حکم دیا کہ اس رسی کو کھینچو
پہلوانوں نے رسی کھینچی اور کھجور کے درخت پر چڑھا شخص نیچے گرا اور مرگیا
سب گاؤں والوں نے پوچھا کہ یہ کیا کیا؟؟
تو سیانا پہلوان بولا:

لگتا ہے اس بار تجربہ فیل ہوگیا ورنہ جب بھی کوئ کنویں میں گرتا ہے تو میں اُسے ایسے ہی نکلواتا ہوں
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے تو آپ.نے لطائف میں شئیر کیا ہے مگر ٰٰٰٰٰایک نکتہ بھی بیان کر دیا...کہ کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ جہاں ڈھیل دینی ہو وہاں ہم کھینچ دیتے ہی‍ں تو نتیجہ بھی توقع کے برعکس آتا ہے.....
 
ویسے تو آپ.نے لطائف میں شئیر کیا ہے مگر ٰٰٰٰٰایک نکتہ بھی بیان کر دیا...کہ کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ جہاں ڈھیل دینی ہو وہاں ہم کھینچ دیتے ہی‍ں تو نتیجہ بھی توقع کے برعکس آتا ہے.....
ماشاءاللہ ،
مولا سلامت رکھیں آپ کو ۔
 
رباب واسطی

محفلین
ویسے تو آپ.نے لطائف میں شئیر کیا ہے مگر ٰٰٰٰٰایک نکتہ بھی بیان کر دیا...کہ کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ جہاں ڈھیل دینی ہو وہاں ہم کھینچ دیتے ہی‍ں تو نتیجہ بھی توقع کے برعکس آتا ہے.....

واہ زیدی صاحب
واللہ اس نکتہ پر تو غور ہی نہیں کیا میں نے
 
Top