ایک خوبصورت محفل کی روداد

ساقی۔

محفلین
واہ مزا آ گیا روداد سفر پڑھ کر۔۔۔۔ مینوں دسیا ای نیں جے میں وی پٹیالہ ہانڈی چکھنی سی
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب اوشو بھائی ، بہت لطف آیا ۔ سرکارسید شہزاد ناصرکے بارے میں تو صرف یہی عرض کروں گا کہ ایک بار دیکھا ہے اور دوسری با دیکھنے کی حسرت ہے ۔ سراپا محبت اللہ تعالیٰ انہیں سکھ بھری طویل عمر عطا فرمائے ابوحمزہ صاحب سے ملنے کا اشتیاق بڑھ گیا ۔
وئے صورتیں الہٰی کس دیس بستیاں ہیں
اب جن کے دیکھنے کو آنکھیں ترستیاں ہیں
اسلام آباد دور تے نئیں ۔
 
ادھر بھی یہ ہی حال ہے :)
گویا دونوں طرف آگ ہے برابر لگی ہوئی
نزدیکیاں اور دوریاں کوئی معنی نہیں رکھتیں
جب سوہنے رب کومنظور ہو گا ملاقات ہو جائے گی
اللہ ہمیشہ آپ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین
 
آخری تدوین:
بہت اعلیٰ روداد اوشو بھائی۔۔۔ زبردست۔۔۔ ۔ تلمیذ سر بھی اگر حصہ بن جاتے تو یقین مانیے اس حسین ملاقات کو چار چاند اور لگ جاتے۔
آپ سے ملنے کی حسرت ہے دیکھتے ہیں یہ حسرت کب حقیقت میں بدلتی ہے
محترمیتلمیذ صاحب سے ملنے کی بڑی آرزو تھی مگر ان کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے اصرار کی ہمت نہ ہوئی اللہ ان کو اپنی حفظ ا مان میں رکھے آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ سے ملنے کی حسرت ہے دیکھتے ہیں یہ حسرت کب حقیقت میں بدلتی ہے
محترمیتلمیذ صاحب سے ملنے کی بڑی آرزو تھی مگر ان کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے اصرار کی ہمت نہ ہوئی اللہ ان کو اپنی حفظ ا مان میں رکھے آمین
سئیں کیوں ذروں کو شرمندہ کرتے ہیں۔ آپ اونچے۔۔۔ کدھر ہم ۔۔۔ جب بھی آئیں۔۔ ہم کو راہ میں پائیں گے۔
آپ کی محبتوں پر ممنون ۔ :)
 
سئیں کیوں ذروں کو شرمندہ کرتے ہیں۔ آپ اونچے۔۔۔ کدھر ہم ۔۔۔ جب بھی آئیں۔۔ ہم کو راہ میں پائیں گے۔
آپ کی محبتوں پر ممنون ۔ :)
پشاور جانے سے پہلے اسلام آباد کا پروگرام ہے اگر اسلام آباد چکر لگا تو ضرور ملاقت ہو گی
 
قیصرانی

لائبریرین
عمدہ۔ بس مسجد والی بات کچھ عجیب سی لگی کہ اتنے لوگ بھوکوں مر رہے ہیں اور مسجد کو سنگ مرمر سے بنایا جا رہا ہے :(
 
عمدہ۔ بس مسجد والی بات کچھ عجیب سی لگی کہ اتنے لوگ بھوکوں مر رہے ہیں اور مسجد کو سنگ مرمر سے بنایا جا رہا ہے :(
آپ کی بات جزوی طور پر درست ہے بس زاویہ نگاہ کا فرق ہے جو شخص مسجد بنا رہا ہے وہ مہینے میں دو دفعہ بلامبالغہ ہزاروں لوگوں کی آنکھوں کے اپریشن کرتا ہے اور ان سے کوئی فیس بھی نہین لیتا اگر اللہ نے اس کو توفیق دی ہے کہ پہلے مخلوق خدا کی خدمت کرے پھر مسجد بنانے کے کار خیر میں حصہ ڈالے تو اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں زیادہ تر خرچہ لوگوں کے عطیات سے پورا ہو رہا ہے تعمیر کی سست رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ مسجد کی تعمیر کا کام چار سال سے جاری ہے مگر مسجد تاحال زیر تعمیر ہے :)
کچھ باتوں کو جس طرح ہم محسوس کرتے ہیں زمینی حقایق اس کے برعکس ہوتے ہیں
 
آخری تدوین:

اوشو

تھوڑا اضافہ کر دوں۔
صاحبزادہ ڈاکٹر فرخ حفیظ صاحب آنکھوں کے مفت علاج و آپریشن کا سلسلہ صرف اسی جگہ پر نہیں چلاتے بلکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ان کی زیر نگرانی ایسے بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں۔ اور ڈاکٹر صاحب شیڈول کے مطابق مہینے کے مختلف دنوں میں مختلف شہروں میں وقت دیتے ہیں۔
خاص کر ان کا آستانہ ہمارے علاقے کے نزدیک "کَدھر شریف" میں آنکھوں کے مفت علاج معالجہ و مفت آپریشن ، مفت ادوایات ، گلاسز، لینز وغیرہ کی سہولیات ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت بلا تخصیص میسر ہیں۔ ساتھ مریضوں کی رہائش کا انتظام اور لنگر شریف کا وسیع ۔انتظام ہوتا ہے۔
 
بہت عمدہ روداد اوشو بھائی، اللہ سب کو خوش رکھے، ابو حمزہ بھائی کے کام کے تو ہم بھی بہت معترف ہیں واقعی ان کا رنگوں کا انتخاب بہت اعلیٰ ہے۔ باقی آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی فنکار ہیں ماشاءاللہ۔
اور جناب سید شہزاد ناصر صاحب کے تو گرویدہ ہیں ہم جناب، ایک ملاقات ہی ہوئی ہے بس لیکن تب سے موٹر وے پہ آنکھیں بچھا رکھی ہیں۔

بس جب بھی محفلین کی ملاقات کا ذکر ہوتا ہے تو دل چاہتا ہے کاش میں بھی موجود ہوتا اور ایسا احساس کچھ ملاقاتوں کا احوال پڑھ ، دیکھ کر تو شدت سے ہوا۔

خوش رہیں۔

اور ہاں جناب تصاویر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔ سرجن صاحب کی لگن اور جذبہ انتہائی قابلِ ستائش ہے، اللہ ہم سب کو توفیق دے آمین۔

اچھے کھانوں کا پتہ چلے اور میں چپ رہوں اللہ نہ کرے ۔
 
Top