ایک خوبصورت محفل کی روداد

بہت عمدہ روداد اوشو بھائی، اللہ سب کو خوش رکھے، ابو حمزہ بھائی کے کام کے تو ہم بھی بہت معترف ہیں واقعی ان کا رنگوں کا انتخاب بہت اعلیٰ ہے۔ باقی آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی فنکار ہیں ماشاءاللہ۔
اور جناب سید شہزاد ناصر صاحب کے تو گرویدہ ہیں ہم جناب، ایک ملاقات ہی ہوئی ہے بس لیکن تب سے موٹر وے پہ آنکھیں بچھا رکھی ہیں۔

بس جب بھی محفلین کی ملاقات کا ذکر ہوتا ہے تو دل چاہتا ہے کاش میں بھی موجود ہوتا اور ایسا احساس کچھ ملاقاتوں کا احوال پڑھ ، دیکھ کر تو شدت سے ہوا۔

خوش رہیں۔

اور ہاں جناب تصاویر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔ سرجن صاحب کی لگن اور جذبہ انتہائی قابلِ ستائش ہے، اللہ ہم سب کو توفیق دے آمین۔

اچھے کھانوں کا پتہ چلے اور میں چپ رہوں اللہ نہ کرے ۔
کیا کہیں بھائی
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے
تصاویر ایک الگ دھاگے میں لگاؤں گا اور ابوحمزہ کے بارے میں بھی کچھ لکھوں گا
 

صلال یوسف

محفلین
السلام علیکم ، محترم احباب اور خصوصی سلام محترم سید شہزاد ناصر اینڈ اوشو بھائی
زندگی ہمیں خود سے کچھ شاید نہیں دیتی، اکثر ہمیں چھین کر لینا پڑتا ہے اور خوبصورت دوستو کی سنگت بھی اسی چھینا جھپٹی کا نتیجہ رہی، بسلسلہ روزگار قطر میں مقیم ہوں اور جب کبھی پاکستان جانا ہوتا ہے تب ہی کچھ احباب سے مل پاتا ہوں، شہزاد صاحب کو نہ ملنا میرے اختیار میں نہیں ، اور نہ ہی میں یہ گناہ کرنا چاہتا ہوں، سو بہت بہت مشکل سے موصوف سے ملاقات کا وقت مل سکا، اور وہ بھی میری چھُٹیوں کے آخری دنوں میں، ہمارے ایک اور دوست علی شان بھی ہیں مگر وہ علالت کے باعث نہ مل سکے، مجھے حکم ہوا کہ اوشو اور ایک دوست کے ساتھ ہم پہنچ جائیں گے وقت مقررہ پر، متعین جگہ پر، یقین کریں احباب سے کافی پہلے نگاہیں بچھائے کالی سڑک خوبصورت موسم میں دیکھتا رہا اور دیکھتا ہی رہا کیونکہ احباب تاخیر کر گئے۔۔ان کی تاخیر تو کسی وجہ سے ہوئی جب کہ مجھے نارمل حالات میں پاکستان میں لوگوں سے یہ شکایت رہتی ہے کہ کسی کو وقت کا احساس ہی نہیں، کوئی قدر نہیں کرتا
آمد ہوئی اور ملاقات ہوئی، اک منظر بنا۔۔۔۔۔۔۔۔چہروں کی بشاشت اور خلوص نے تاخیر کی تلخی بھلا دی، خوشی ہوئی، اور بہت ہوئی
کی بورڈ اور لفظ، اور فیس بک ، فورمز سے باہر نکلتے ہوئے انسانی شکل میں سب اک دوجے کے سامنے ہوئے
مزید تفصیل کچھ دیر بعد کیونکہ دفتری مصروفیات بھی ہیں
ابھی کچھ تصاویر ہیں دیکھ لیں اور دیکھ ہی لیں

سرکار کا اک شریر انداز

10002837_218434905021597_880016823_n.jpg
 
Top