ایک جملہ کے لطائف

یاز

محفلین
گرمی میں بخار کا ایک فائدہ ضرور ہوتا ہے کہ انسان جولائی کی گرمی میں بھی دسمبر کا مزہ لے لیتا ہے
خود تو نہیں، البتہ دوسرا جو بھی بندہ ہاتھ لگائے۔

کافی عرصہ پہلے ایک ٹرپ پہ وادئ کاغان گئے۔ سیف الملوک کے کنارے رات کو کافی شدید سردی تھی۔ شومئی قسمت کہ ایک دوست کو تیز بخار ہو گیا۔ ہم سب نے اسی کو سینک سینک کر رات گزاری۔
 
آپ کی اس بات سے ایک لطیفہ یاد آ گیا
‏ڈاکٹر (نرس سے): اس بستر کا مریض کہاں گیا؟
نرس:اسے سردی لگ رہی تھی تو میں نے اسے اس مریض کے ساتھ لٹا دیا جسے 104 درجے کا بخار ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
خود تو نہیں، البتہ دوسرا جو بھی بندہ ہاتھ لگائے۔

کافی عرصہ پہلے ایک ٹرپ پہ وادئ کاغان گئے۔ سیف الملوک کے کنارے رات کو کافی شدید سردی تھی۔ شومئی قسمت کہ ایک دوست کو تیز بخار ہو گیا۔ ہم سب نے اسی کو سینک سینک کر رات گزاری۔
:laugh::laugh:
بڑے دنوں بعد یہ ایمو یوز کیا ہے ۔۔۔
 
اٹھنی

محفلین
یعنی کفیوز ہی رکھنا ہے۔ :confused:
حالانکہ میں نے بڑا کلئیر نام کا انتخاب کیا۔ خواتین کہاں چونی اٹھنیاں بننا پسند کرتی ہیں۔ آسمان کی مخلوق ہیں۔ جیب سے سارا مال نکال کر مرد کے حصے ےیہی چونی اٹھنی چھوڑتی ہیں۔ بس اسی حالت پر خود کو اٹھنی سمجھا۔
 
اٹھنی

محفلین
تجھے مجھ سے مجھے تجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا۔۔۔۔۔نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا۔۔۔۔۔ تیرا ہر مرض الجھتا میری جانِ ناتواں سے۔۔۔۔۔ جو تجھے زکام ہوتا تو مجھے بخار ہوتا
 
کسی بھائی کو اگر 'جاب' نہیں مل رہی۔ تو ایک عدد، بندوق، دُور بین،بمعہ کوئٹہ کی چپل،لیکر سیدھا بلوچستان کی پہاڑیوں، میں' مال مویشی،چرانے کی 'جاب' کرنے آجائے۔تنخواہ سالانہ پیداواری آمدنی کے مطابق دی جائے گی۔
 
Top