ایک تازہ حمد

مھتاب قدر

محفلین
اپنی پہلی پیشکش کے طور پر ایک حمد حاضر کر رہا ہوں
شکریہ
مھتاب قدر

چراغ شمع دیا سَََارے نام اسکے ہیں
کہ روشنی کے سبھی اھتمام اسکے ہیں

خیال و فکر و ہنر سب اسی کی ہیں تخلہق
قلم بھی لفظ بھی سب کچھ غلام اسکے ہیں

تمام وسعتیں اسکی مری نظر محدود
سمجھ میں اءیں نہ میری جو کام اسکے ہیں

ہماری حمد و ثنا سے بھی بے نیاز ہے وہ
فرشتے مدح سرا صبح و شام اسکے ہیں

وہ پاک ذات کہ جو لا شریک ہے مھتاب
سبھی جہانوں کے سب انتظام اسکے ہیں
 

NAZRANA

محفلین
محترم مہتاب قدر صاحب
السلام علیکم،
آج آپ سے اردو کی اس نئی بزم کے توسّط سےملاقات کا
شرف حاصل ہونے پر دلی مسرت ہوئی۔

ماشاالّلہ حمد باری تعالٰی کا حق ادا فرما دیا۔ جزاک الّلہ۔

امید ہے جلد ہی اپنی دیگر تخلیقات سے بھی نوازیں گے۔

نیازمند
نذرانہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
مھتاب صاحب السلام علیکم اور اس محفل میں خوش آمدید۔ پہلے نذرانہ اور پھر آپ کو اپنی محفل میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ لوگ اس محفل کی رونق ہیں۔
 

مھتاب قدر

محفلین
شکریہ

جناب نذرانہ صاحب وعلیکم سلام و رحمہ اللہ
ُاردو کی یہ نی بزم واقعی بہت خوبصورت ہے۔ مجھے بھی اپکی ملاقات سے بیحد خوشی ہوی۔
شکریہ
مہتاب قدر

NAZRANA نے کہا:
محترم
مہتاب قدر صاحب
السلام علیکم،
آج آپ سے اردو کی اس نئی بزم کے توسّط سےملاقات کا
شرف حاصل ہونے پر دلی مسرت ہوئی۔

ماشاالّلہ حمد باری تعالٰی کا حق ادا فرما دیا۔ جزاک الّلہ۔

امید ہے جلد ہی اپنی دیگر تخلیقات سے بھی نوازیں گے۔

نیازمند
نذرانہ
 

مھتاب قدر

محفلین
عنایت

برادر عزیز
وعلیکم سلام ِ شکرپہ استقبال اور محبت کا۔
نیازمند
مہتاب قدر

نبیل نے کہا:
مھتاب صاحب السلام علیکم اور اس محفل میں خوش آمدید۔ پہلے نذرانہ اور پھر آپ کو اپنی محفل میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ لوگ اس محفل کی رونق ہیں۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
اس محفل میں خوش آمدید اور امید ہے آپ اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے۔۔
ہماری حمد و ثنا سے بھی بے نیاز ہے وہ
فرشتے مدح سرا صبح و شام اسکے ہیں

اور کیا خوب لکھا ہے۔۔۔ ماشااللہ اللہ پاک آپکو اسکا اجر عطا کریں
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اصلاح کی ہے

چراغ شمع دیا سَََارے نام اسکے ہیں
کہ روشنی کے سب ھی اھتمام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب ہی نہیں۔ سبھی, اور کاما بھی تو لگائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال و فکر و ہنر سب اسی کی ہیں تخلہق
قلم بھی لفظ بھی سب کچھ غلام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مصرعہ کیسا رہے گا ۔
وہ بو قلم کہ قلم ہو، غلام اس کے ہیں۔
قلم اور لفظ تو ایک ہی نوع کے الفاظ ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ پاک ذات کہ جو لا شریک ہے مھتاب
سب ھی جہانوں کے سب انتظام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں بھی سب ہی نہیں، سبھی

کچھ کتابت کی غلطیاں ہیں۔ ویسےحمد اچھی ہے۔ کوشش جاری رکھیں۔ کسی استاد کی غیر موجودگی میں میں نے ہی اصلاح کا کام بھی فی الحال سنبھال لیا ہے۔ نبیل کو میں نے لکھا تھا پدرم استاد بود۔ والد مرحوم صادق اندوری مدھیہ پردیش کے اہم اساتذہ میں سے تھے، خود کچھ عرصے سیماب سے بھی اصلاح لیتے تھے، اعجاز صدیقی (ماہنامہ شاعر کے بانی)، شفا گوالیاری اور خود ہماری اس فورم کے سرور عالم راز صاحب کے والد راز چاندپوری ان کے احباب میں تھے۔ اور والد کبھی کبھی اپنے شاگردوں کے کلام پر مجھ سے بھی مشورہ لیتے تھے اور کبھی کبھی تو پوری غزل برائے اصلاح مجھے ہی دے دیتے تھے۔
اعجاز
 

مھتاب قدر

محفلین
کچھ اصلاح کی ہے

محترم اعجاز اختر صاحب
یہ آصلاح کا اختیار کس نے دیا ہے ۔ پدرم استاد بود کا دعوی اپنے پاس ہی رکھئے ۔ صرف دعوے کرکے کےقد بڑھانے کی کوشش اچھی چیز نہیں ، دنیا خود کہے کہ اپ استاد ہیں ،اپنے اپ کو استاد کہلوانے کی خواہش ادمی کے وقار کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔ کتابت کی غلطیاں تو ہو گئ ہیں۔ سب ہی الگ الگ لکھ کر مگر اصلاح کی درخواست نہیں کی تھی ایندہ اپ بھی خیال رکھئےگا اور میں بھی ہیاں انے کے بارے میں سوچوں گا ۔ شکریہ ۔
مہتاب قدر

اعجاز اختر نے کہا:
چراغ شمع دیا سَََارے نام اسکے ہیں
کہ روشنی کے سب ھی اھتمام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب ہی نہیں۔ سبھی, اور کاما بھی تو لگائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال و فکر و ہنر سب اسی کی ہیں تخلہق
قلم بھی لفظ بھی سب کچھ غلام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مصرعہ کیسا رہے گا ۔
وہ بو قلم کہ قلم ہو، غلام اس کے ہیں۔
قلم اور لفظ تو ایک ہی نوع کے الفاظ ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ پاک ذات کہ جو لا شریک ہے مھتاب
سب ھی جہانوں کے سب انتظام اسکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں بھی سب ہی نہیں، سبھی

کچھ کتابت کی غلطیاں ہیں۔ ویسےحمد اچھی ہے۔ کوشش جاری رکھیں۔ کسی استاد کی غیر موجودگی میں میں نے ہی اصلاح کا کام بھی فی الحال سنبھال لیا ہے۔ نبیل کو میں نے لکھا تھا پدرم استاد بود۔ والد مرحوم صادق اندوری مدھیہ پردیش کے اہم اساتذہ میں سے تھے، خود کچھ عرصے سیماب سے بھی اصلاح لیتے تھے، اعجاز صدیقی (ماہنامہ شاعر کے بانی)، شفا گوالیاری اور خود ہماری اس فورم کے سرور عالم راز صاحب کے والد راز چاندپوری ان کے احباب میں تھے۔ اور والد کبھی کبھی اپنے شاگردوں کے کلام پر مجھ سے بھی مشورہ لیتے تھے اور کبھی کبھی تو پوری غزل برائے اصلاح مجھے ہی دے دیتے تھے۔
اعجاز
 

الف عین

لائبریرین
برا نہ مانیں اور غور کریں میرے مش

مہتاب۔ اس فورم میں ہی ماڈریٹر کی ضرورت زیادہ تھی جو کہ پوسٹ کی ہوئی تخلیقات کو سنوار سکے۔ آپ کم از کم بحر کا خیال تو رکھتے ہیں، ورنہ بہت سے ممبران تو محض تک بندی بھیجتے ہیں اگر اس قسم کی فورم میں۔ آپ کو مشورہ دیا ہے، چاہیں قبول کریں چاہی رد کر دیں۔ مگر یہ دوسرے ممبران بھی شاید کہیں گے کہ اصلاح غلط نہیں تھی۔
 

منہاجین

محفلین
حد کر دی آپ نے

اعجازاختر:
آپ نے ٹھیک کہا کہ نوآموزوں کی اکثریت ردیف و قافیہ کے مناسب استعمال کو ہی شاعری سمجھتی ہے۔ مہتاب قدر کی شاعری میں ایک پختگی ہے، جو انہیں نوآموزوں سے کسی حد تک جدا کرتی ہے۔ ان کے ہاں اوزان و بحور کا التزام تو اچھا ہے مگر اصلاح سے بیزاری علم کے رستے میں زیب نہیں دیتی۔ مذکورہ اصلاحات بارے بہتر ہو گا اگر آپ ان اشعار کی تقطیع پیش کر دیں تاکہ بات بآسانی سمجھ میں آ سکے۔
 

مھتاب قدر

محفلین
بے حد شکریہ

منہاجین صاحب ، نہ میں نے یہ کہا کہ “ مستند ہے میرا فرمایاہوا “ نہ ہی اصلاح بیزاری میرا شیوہ رہا ، میں طالب علمی کو تا عمر باعث افتخار سمجھتا رہونگا۔ میرا موصوف سے کوی ذاتی جھگڑا بھی نہیں مگر انکا اسلوب کچھ اچھا نہ لگا ایک تو اس سائٹ کی خوبی سے کہ صوتی کی بورڈ کی سہولت جس سے میں کما حقہ واقف نہ تھا جس کے سبب کاما نا لگا سکا کیا جسکی موصوف نے نشاندہی کی حالانکہ اسکی زیادہ اہمیت نہ تھی۔ اور میرے مصرعے کو بدلتے ہوے فرمایا کہ قلم اور لفظ ایک ہی نوع کی چیزیں ہیں، کیا لفظ اور قلم کے مفہوم جدا جدا نہیں، اور اپنی طرف سے ایک مصرعے عطا فرمادیا ۔ بہرحال تقطیع کیجئے اور عیب نکالئے ضرور میں قبول کرنے تیار ہوں۔ شکریہ۔ نیاز مند
مہتاب قدر

منہاجین نے کہا:
اعجازاختر:
آپ نے ٹھیک کہا کہ نوآموزوں کی اکثریت ردیف و قافیہ کے مناسب استعمال کو ہی شاعری سمجھتی ہے۔ مہتاب قدر کی شاعری میں ایک پختگی ہے، جو انہیں نوآموزوں سے کسی حد تک جدا کرتی ہے۔ ان کے ہاں اوزان و بحور کا التزام تو اچھا ہے مگر اصلاح سے بیزاری علم کے رستے میں زیب نہیں دیتی۔ مذکورہ اصلاحات بارے بہتر ہو گا اگر آپ ان اشعار کی تقطیع پیش کر دیں تاکہ بات بآسانی سمجھ میں آ سکے۔
 

منہاجین

محفلین
املاء کی غلطی

تقطیع کی حاجت تو خود ہی رفع ہو گئی جب آپ نے واضح کر دیا کہ وہ محض املاء کی خطا تھی جو اردو تختہء کلیدی سے ناواقفیت کی بناء پر سرزد ہوئی۔ تاہم اعجاز صاحب کو پہلی بار ہی آپ نے ایسا "بھرپور" جواب دیا ہے کہ تقطیع کرنا تو درکنار وہ دوبارہ شاید کبھی آپ کے پاس بھی نہ پھٹکیں۔ ویسے ایک بات ہے کہ ایک ہی لفظ اگر ایک سے زیادہ بار غلط لکھا جائے تو اسے املاء کی غلطی نہیں کہتے۔
 

Sarwar A. Raz

محفلین
یاران بزم: آداب عرض ہے!
مہتاب صاحب کی حمدپراعجازصاحب کاتبصرہ اورپھریہ ساری بحث پڑھ کرافسوس بھی ہوااورحیرت بھی۔اس سےتوآپ بھی متفق ہوں گےکہ اردودنیاپہلےہی کافی انتشارکاشکار ہے۔اہل اردونےآج تک مل جل کرکام کرنےکاہنرنہیں سیکھااوراب بھی اپنی بیشتر صلاحیتیں اوروقت بیسودبحثوں میں صرف کرتےہیں۔کیاہی اچھا ہوکہ ہم لوگ آپس کی چپقلش سےاحترازکریں اورباہمی تعاون اور خوشدلی سےاردوکےکام کوآگےبڑھائیں۔
مہتاب صاحب کی حمدسےظاہرتھاکہ موصوف کی غلطیاں کچھ ایسی اہم نہیں تھیں اوران کی نشاندہی بھی کوئی بڑاگناہ نہیں تھا۔اگراعجازصاحب اپنےفرمودات کواصلاح کی بجائے“تجاویز“کے نام سےعنایت کرتےتویقینا“سب کےلئےقابل قبول ہوتا۔تجاویز قبول بھی کی جاسکتی ہیں اورردبھی کی جاسکتی ہیں۔“اصلاح“ کا نام اردوشاعری میں برا ہے!لہٰذہ اس سلسلہ میں احتیاط مناسب ہے۔
میری گذارش ہےکہ اہل محفل آپس کی گفتگومیں خوشگوار لب ولہجہ اختیارکریں اورشخصی اورذاتی جارحانہ رویہ سے مطلق پرہیز کریں۔ ہمارے پیش نظرایک کام ہےاوروہ ہےاردوکی فلاح اور اس کاابلاغ۔یہ کام محنت، مستقل مزاجی اورلگن کےساتھ اہل اردوسے آپس کا تعاون بھی چاہتا ہے۔امیدہےکہ میری آوازصدا بصحراثابت نہیں ہوگی۔ شکریہ!
سرور عالم راز “سرور“
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم سرور عالم راز صاحب،

آپ کی پوسٹ کا بہت شکریہ۔ آپ کی آمد ہمیشہ ہمارے لیے باعث مسرت ہوتی ہے۔ مجھے اس بات کی شرمندگی ہے کہ یہاں ادبی محافل پر ویسی سرگرمی نہیں ہے جس کی آپ توقع رکھتے ہیں۔ میں نے اس بابت ایک اور چوپال میں پوسٹ کیا تھا۔ میں نے یہ عرض کیا تھا کہ ان ادبی محافل پر صحیح معنوں میں رونق کے لیے اشد ضروری ہے کہ اہل قلم اور باذوق حضرات ان کی طرف توجہ فرمائیں۔ میں نے اس سلسلے میں اپنی سی یہ کوشش کی تھی کہ یاہو اور گوگل پر مختلف گروپس، جو کہ تصویری اردو، انپیج فائلوں یا رومن اردو کے ذریعے نثری و شعری تخلیقات کا تبادلہ کرتے ہیں، پر پیغامات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔ میرا مقصد صرف اتنا کہنا تھا کہ اتنی تکلیف اٹھانے کی بجائے اب آپ صحیح معنوں میں یونیکوڈ اردو میں اپنے شہ پارے آن لائن شائع کر سکتے ہیں۔ لیکن اکثر جگہ میرے پیغام کے ساتھ سپیم جیسا سلوک کیا گیا اور بعض گروپس نے تو مجھے پیغام پوسٹ کرنے کی اجازت تک نہ دی۔ یہ خاصی مایوس کن صورتحال ہے۔

ویسے ہم کچھ دنوں تک اس فورم سوفٹویر کا اردو ورژن عوام الناس کے سامنے پیش کر دیں گے۔ اس کے بعد جو صاحب چاہیں یونیکوڈ اردو میں الگ سے اپنی ادبی محفل جما سکیں گے۔

والسلام
 

Sarwar A. Raz

محفلین
محبی نبیل صاحب:آداب
یادفرمائی کے لئے ممنون ہوں۔آپ کاکہنا بجاہے۔اردووالوں کااخلاق بھی افسوسناک ہے۔ پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ اردو کا حال خراب ہے۔ کوشش کرتے رہئے۔ مستقبل کی کس کو خبر ہے۔
میرا مسئلہ کمپیوٹر سے ناواقفیت ہے۔ میرا سارا شعری اورادبی سرمایہ انپیج میں ہے۔ ایک کرمفرما نے کچھ ہدایات بھیجی تھیں لیکن ان کو استعمال کر کےمیں انپیج کو یونیکوڈ میں منتقل نہیں کر سکا۔ آپ اس سلسلہ میں مدد کر سکیں تو ای میل سے ہدایات مفصل بھیج دیں۔ شکریہ۔
سائٹ پر ادب کا چرچا نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ اردو صرف شاعری سے ہی تو وابستہ نہیں ہے۔آپ لوگوں کی محنت قابل داد ہے۔ اللہ کامیاب کرے۔
سرورعالم راز “سرور“
 
Top