ایک بنیادی اردو اور رومن اردو فہرستِ الفاظ کی تیاری

دوست

محفلین
ڈریگن کی املاء کو دیگر ایپلی کیشنز میں ان پُٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا متبادل کورٹانا شاید بن سکے، نہ جانے کب۔
 
محمد اسلم

محفلین
ڈریگن کا ایک بڑا مسئلہ ہے وہ صرف پچاس ہزار الفاظ کو ہی اپنی ڈکشنری میں محفوظ رکھ سکتا ہے،،،، باقی "اُڑا" دیتا ہے۔
 
دوست

محفلین
میں اردو ٹائپنگ کے لیے گوگل وائس ان پُٹ استعمال کر رہا ہوں جس میں کافی تصحیح کرنی پڑتی ہے. اس فہرست کو ایک دوست سے معاوضتاً ایڈٹ کروا رہا ہوں اور پھر یہاں مہیا کر دوں گا. اگر کسی کے کام آ گئی تو.
 
ڈریگن کا ایک بڑا مسئلہ ہے وہ صرف پچاس ہزار الفاظ کو ہی اپنی ڈکشنری میں محفوظ رکھ سکتا ہے،،،، باقی "اُڑا" دیتا ہے۔
اسلم بھائی، کیا آپ نے گوگل کی" Gboard " کی بورڈ استعمال کی ہے؟اس میں آپ اردو ہندی اور اس کے علاوہ دیگر زبانوں میں بآسانی ٹائپ کر سکتے ہیں۔بس ذرا لینگویجز کی سیٹنگ کرنا پڑتی ہے جو کہ بہت ہی آسان ہے۔مابدولت نے یہ مراسلہ اسی کی بورڈ میں بول کر ٹائپ کیا ہے(हालांकि मां बदौलत को हिंदी पढ़ना नहीं आता लेकिििन कोई फर्कलिहाजा मेंं सीजी बोर्डउम्मीद है आप दोनोंंं बातों को पढ़कर इस कीबोर्ड)रई۔:):)
 
atta

محفلین
اردو زبان ' اپنی قومی و آئینی زبان ہے.اس کی ترویج و ترقی اور نفاذ کے لئے کی جانے والی ہر کوشش اور ہر کاوش قابل تعریف و قابل تحسین ہے.اللہ رب العزت آپ حضرات کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے.
جزاکم اللہ خیرا.
 
ابو ہاشم

محفلین
مندرجہ بالا کام کے لیے انٹرنیٹ سے جھاڑو پھیر کر ایک فہرست تیار کر رہا ہوں بذریعہ سافٹویئر۔ اس دوران مختلف مراحل پر نظرثانی کی ضرورت ہو گی، اگر احباب وقت دے سکیں تو بسم اللہ۔
تعداد الفاظ: اندازاً بیس ہزار پلس
نظرثانی کی نوعیت: اسی تا نوے فیصد کام پروگرام کرے گا، حتمی صورت دینے کے لیے سیمی سپرویژن کی طرز پر نظرثانی درکار ہو گی۔
ممکنہ مسائل: تعداد کافی کم ہے۔ الفاظ ڈکشنری سے ہیں، نادرالاستعمال الفاظ کی کثرت۔ گردان کی صورتوں کی کمی، لیا، لی، لینے، کی بجائے صرف لینا یعنی بیس فارم کی کثرت اور تکرار۔
ان دونوں فہرستوں کے کیا کیا استعمالات ہو سکتے ہیں؟
 
دوست

محفلین
سب سے بڑی فہرست کو ایک دوست کی مہربانی سے تدوین کے مرحلے سے گزرنے کے بعد یہاں پیش کر رہا ہوں۔ اس کا مقصد تو ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں استعمال تھا، مزید استعمالات کا مجھے نہیں معلوم۔ شاید کسی بھی مقصد کے لیے کام نہ آ سکے، اب جبکہ گوگل وائس ٹائپنگ لولی لنگڑی ہی سہی، اردو ٹائپنگ مہیا کر رہا ہے۔
ڈاؤنلوڈ
 
جبکہ گوگل وائس ٹائپنگ لولی لنگڑی ہی سہی، اردو ٹائپنگ مہیا کر رہا ہے
ابھی ابھی یہ غزل بول کر ٹائپ کی ہے۔
چھ الفاظ غلط لکھے۔ بلکہ ایک اور اندازہ یہ ہوا کہ انہوں نے کچھ مرکب الفاظ بھی محفوظ کیے ہوئے ہیں۔
میں پیرِ مغاں کو پیرِ زماں بول گیا تھا، مگر اس نے درست لکھا۔
بچوں کے شور شرابے کے دوران یہ نتائج لولے لنگڑے تو نہیں کہلائے جا سکتے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے بڑی فہرست کو ایک دوست کی مہربانی سے تدوین کے مرحلے سے گزرنے کے بعد یہاں پیش کر رہا ہوں۔ اس کا مقصد تو ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں استعمال تھا، مزید استعمالات کا مجھے نہیں معلوم۔ شاید کسی بھی مقصد کے لیے کام نہ آ سکے، اب جبکہ گوگل وائس ٹائپنگ لولی لنگڑی ہی سہی، اردو ٹائپنگ مہیا کر رہا ہے۔
ڈاؤنلوڈ

ایک اور استعمال اردو ٹو رومن کنورژن کا بھی ہو سکتا ہے جس کی کئی لوگوں کو ضرورت رہتی ہے۔ اس کے علاوہ رومن ٹو اردو کنورژن کے سلسلے میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس لسٹ کو مزید بڑھایا جا سکے تو اسے اردو نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی تحقیق کے سلسلے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ نیچرل لینگویج پراسیسنگ میں نیورل نیٹورک کو ٹرین کرنے کے لیے الفاظ کے ساتھ بامعنی اور وسیع متون کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ابھی ابھی یہ غزل بول کر ٹائپ کی ہے۔
چھ الفاظ غلط لکھے۔ بلکہ ایک اور اندازہ یہ ہوا کہ انہوں نے کچھ مرکب الفاظ بھی محفوظ کیے ہوئے ہیں۔
میں پیرِ مغاں کو پیرِ زماں بول گیا تھا، مگر اس نے درست لکھا۔
بچوں کے شور شرابے کے دوران یہ نتائج لولے لنگڑے تو نہیں کہلائے جا سکتے۔ :)
کیا کوئی پیراگراف بھی بول کر لکھا ہے۔ میرا خیال ہے کہ شاعری پڑھتے ہوئے آدمی ذرا آہستہ اور ایک خاص طرز میں بولتا ہے لیکن عام گفتگو ایسے نہیں ہوتی۔ میرا خیال ہے عام پیراگرافی متن کے لیے یہ اتنا کار آمد نہیں ہے۔
 
کیا کوئی پیر اگر ابھی بول کر لکھا ہے میرا خیال ہے کہ اردو شاعری پڑھتے ہوئے آدمی ذرا آہستہ اور ایک خاص طرز بولتا ہے لیکن عام گفتگو ایسے نہیں ہوتے میرا خیال ہے عام پیراگرافی متن کے لیے یہ اتنا کارآمد نہیں ہے
 
دوست

محفلین
گوگل وائس ٹائپنگ میں استعمال کرتا رہتا ہوں اس میں، جیسا کہ میں نے عرض کیا، تیس چالیس فیصد اور کبھی زیادہ تدوین کرنی پڑتی ہے. نئے الفاظ کے ساتھ کافی غلط سلط ٹائپ ہو جاتا ہے. میں کوشش کرتا ہوں کہ ٹھہر ٹھہر کر بولتا ہوں تو کافی ٹھیک رہتا ہے. اس کی ٹریننگ الفاظ پر کی گئی ہے اور یہ آوازوں کو نہیں پہچانتا جس کی وجہ سے یہ الفاظ کی باؤنڈری غلط شناخت کرلیتا ہے اور مرکب الفاظ کو کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے تاہم پھر بھی غنیمت ہے میرے لیے بطورخاص کیونکہ میں بہت زیادہ ٹائپنگ نہیں کرسکتا
 
ابو ہاشم

محفلین
کیا کوئی پیر اگر ابھی بول کر لکھا ہے میرا خیال ہے کہ اردو شاعری پڑھتے ہوئے آدمی ذرا آہستہ اور ایک خاص طرز بولتا ہے لیکن عام گفتگو ایسے نہیں ہوتے میرا خیال ہے عام پیراگرافی متن کے لیے یہ اتنا کارآمد نہیں ہے
بہتر نتیجہ ہے
ویسے بھی کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہوتا ہے۔
میں بھی جی بورڈ کے لیے قابلِ قبول انداز میں بولنے کی مشق کرتا ہوں تا کہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکوں
 
کیا کوئی پیر اگر ابھی بول کر لکھا ہے میرا خیال ہے کہ اردو شاعری پڑھتے ہوئے آدمی ذرا آہستہ اور ایک خاص طرز بولتا ہے لیکن عام گفتگو ایسے نہیں ہوتے میرا خیال ہے عام پیراگرافی متن کے لیے یہ اتنا کارآمد نہیں ہے
برادرم تابش صدیقی یقیناً سمجھ چکے ہوں گے کہ مابدولت نے ان کے بالا مراسلے کی " پر مزاح" درجہ بندی کیوں کی ہے! یعنی برادرم ابوہاشم کے سوال کا جواب انہی کے الفاظ میں بول کر ٹائپ کرکے دیا۔مابدولت نے بھی یہ مراسلہ بول کر ٹائپ کیا ہے۔:):)
 
محمد اسلم

محفلین
اسلم بھائی، کیا آپ نے گوگل کی" Gboard " کی بورڈ استعمال کی ہے؟اس میں آپ اردو ہندی اور اس کے علاوہ دیگر زبانوں میں بآسانی ٹائپ کر سکتے ہیں۔بس ذرا لینگویجز کی سیٹنگ کرنا پڑتی ہے جو کہ بہت ہی آسان ہے۔مابدولت نے یہ مراسلہ اسی کی بورڈ میں بول کر ٹائپ کیا ہے(हालांकि मां बदौलत को हिंदी पढ़ना नहीं आता लेकिििन कोई फर्कलिहाजा मेंं सीजी बोर्डउम्मीद है आप दोनोंंं बातों को पढ़कर इस कीबोर्ड)रई۔:):)
گوگل خدمات میں اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کی سہولت
سب سے پہلے عزیز ومحترم ابن سعید کے ذریعے خبر ملی تھی مندرجہ بالا ربط پر

رہی ہندی کی بات
تو میں توپہلے ایک اطلاقیہ کے ذریعہ اردو لکھوا لیتا تھا اور محفل پر کہیں اس کا ذکر بھی کیا تھا۔۔۔ اردو کے زیادہ خالص الفاظ کے آنلائن ہونا ضروری ہوا کرتا تھا۔

اور اب آئیں ٹیکسٹ ٹو اسپیچ یا متن خوانی کی طرف،،، تو اس میں بھی ہندی متن خواں کو اردو متبادل الفاظ مہیا کروا کر بہترین نتائج ملتے ہیں،،، اور سو فیصد اردو متن خوانی کا کام کیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
اور اب آئیں ٹیکسٹ ٹو اسپیچ یا متن خوانی کی طرف،،، تو اس میں بھی ہندی متن خواں کو اردو متبادل الفاظ مہیا کروا کر بہترین نتائج ملتے ہیں،،، اور سو فیصد اردو متن خوانی کا کام کیا جا سکتا ہے
السلام علیکم استاد محترم
برائے کرم بالا مزکور ایپلکیشن کا نام اور اسکا طریقہ کار یا استعمال کی وضاحت کر یں۔۔۔نوازش۔:):)
 
محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم استاد محترم
برائے کرم بالا مزکور ایپلکیشن کا نام اور اسکا طریقہ کار یا استعمال کی وضاحت کر یں۔۔۔نوازش۔:):)
نوانس کا ہی ایک اطلاقیہ ہے اینڈرائیڈ کے لئے،،، vocalizer نام ہے،،، اس میں ہندی آواز لیں اور اردو کے متبادل ہندی الفاظ اس کی ورد لسٹ میں شامل کردیں،،،، جو الفاظ آپ شامل کرتے جائیں گے وہ تمام اردو میں لکھے ہوئے الفاظ آپ کا موبائل پڑھ کر سنا دے گا۔
 
Top