1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ایک امریکی کی نتھری اردو زبان اور شاعری اُس کی زبانی سنیے اور دیکھیے...............سبحان اللہ

فلک شیر نے 'ادبی ملٹی میڈیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 27, 2013

  1. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    یہ صاحب امریکی ہیں ..........نام ہے ان کا میکس بروس......نادر تخلص کرتے ہیں.........چار ایک برس میں اردو لکھنا پڑھنا بولنا سیکھی.......اور دو برس قبل شاعری بھی شروع کی...........کیانتھرا ڈکشن ہے.........کیا خوب تلفظ ہے..........اور اب اردو پڑھاتے ہیں..........
    غالب اور اقبال کی فارسی اردو غزلیات پہ داد تحقیق دے رہے ہیں........اس مجلس میں انہیں مجاز ایوارڈ دیا جارہا ہے......اور آخر میں ترنم سے اپنے دو شعر بھی سنائے ہیں.........مجھے تو بہت لطف آیا.......سبحان اللہ
    یوٹیوب پہ ہے..........اس لیے معذرت.............ابھی عمر سیف یا ابن سعید بھائی سے درخواست ہے کہ اسے ڈاؤنلوڈ فرما کے daily motion پہ اپلوڈ فرما دیں...........اگر کوئی اور بھائی بھی شفقت فرمائیں تو ممنون ہوں گا............تاکہ دیگر احباب بھی حظ اٹھا سکیں........

    یوٹیوب پہ پابندی کی صورت میں یہاں دیکھیں
    یا پھرvimeoپہ نیچے دیکھیے

    اور ایک مشاعرے میں ان کا کلام سنیے

    vimeoوالی ویڈیوز کے لیے شکرگزار ہوں محترم عمر سیف بھائی کا.......جنہوں نے یوٹیوب سے ڈاؤنلوڈ کر کے ومیو پہ اپلوڈ کرنے کی زحمت اٹھائی....... :):):)
    نیچے میکس بروس نادر صاحب کے نمونہ ہائے کلام بھی دیے گئے ہیں
     
    آخری تدوین: ‏اگست 27, 2013
    • زبردست زبردست × 13
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    ایک مشاعرے میں میکس بروس نادر کا کلام
     
    • زبردست زبردست × 8
  3. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    نمونہ کلام

    وہ شوخ انتقام کا خوگر نہیں رہا
    شیشہ گروں کے شہر میں پتھر نہیں رہا

    نادر تو کیوں سنبھل کے قدم رکھتا ہے یہاں
    کیا وہ جنون سا تیرے اندر نہیں رہا

    میکس بروس نادر​
     
    • زبردست زبردست × 8
  4. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بھری محفل میں تنہائی بہت ہے
    کسی کی یاد پھر آئی بہت ہے

    سرابوں میں سفر کرتے ہوئے بھی
    حقیقت کی سزا پائی بہت ہے

    اب ان آنکھوں میں تصویر اپنی آ دیکھ
    تمنا رنگ پھر لائی بہت ہے

    تیرے حصے میں ہر قطرہ ہے دریا
    میرے حصے میں پیاس آئی بہت ہے

    چلو نادر سنا ہے آسماں پر
    صداقت کی پذیرائی بہت ہے​
     
    • زبردست زبردست × 10
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    مزید احباب کو دعوت آپ کے ذمہ
    :):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    ویڈیو نہیں دیکھ سکتی :(
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. حاتم راجپوت

    حاتم راجپوت لائبریرین

    مراسلے:
    1,587
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب۔۔۔ زبردست۔۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔!! بلکہ کیا ہی بات ہے ۔۔۔
    ایک غیر ملکی کو اتنی خوبصورت شاعری کے ذریعے یوں اردو سے جڑتے دیکھنا بہت اچھا لگا۔۔۔بہت خوب۔۔۔
    آپ کا شکریہ فلک شیر ایسی خوبصورت شراکت کے لئے۔۔۔واہ واہ۔۔۔
    چھا گئے جناب میکس بروس تو۔۔۔:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    مرشد کو درخواسست تو داغ دی ہے.........اب عائشہ بچے کاحکم بھی ہو جائے تو............:):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    ضرور بھیا جی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    کہوں کس طرح دم نہیں نہ رسا ہے
    گلِ سہرا یک آہ سے جل گیا ہے

    مزا کر مزے میں میرا ذوق غم پا
    میرا گریہ نمکیں ازل سے رہا ہے

    لبِ خشک پر لطمہِ موج کیا خوب
    نگاہ بوسہِ کشتی ناخدا ہے

    خمار آ کہ شعر کہہ نہ سکا نادر
    خدا ہے محبت ، محبت خدا ہے

    میکس بروس نادر
    جیہ ..........دیکھیے یہ رنگِ غالب ہے یا رنگِ خمار
    :):):)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 27, 2013
    • زبردست زبردست × 6
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ویڈیوز دیکھنے سے قاصر ہوں۔۔۔۔ منتظر ہوں کہ کب کوئی اللہ کا بندہ کوئی ادھر چلتی چیز کا ربط بھی دے۔۔۔ :) اور فرمائش یہ ہے کہ ویڈیوز کے ربط اسی مراسلے میں مدون کر کے ڈالے جائیں۔۔۔ وگرنہ نیچے دبنے کی صورت میں اکثر نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔۔۔ :)

    شاعری لاجواب ہے۔۔۔ بہت خوب تعارف کروایا آپ نے فلک شیر چیمہ صاحب۔۔۔۔ اب ویڈیو دیکھنے کی طلب بڑھ گئی ہے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    نینی بھیا یہاں دیکھیں تو

    http://hiload.org/surf.php?u=ubrieYCePabxalkqpHSPBB3WSD/jFDZjO1oZ5DS3oY9pOF85xhM=&b=29
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    مجھے بھی فلک شیر بھیا نے بتایا تھا اس لیے ان کا بھی شکریہ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    اصل میں باہر پراکسی لنک اس لیے پیسٹ نہیں کر رہا تھا.......... کہ اس حوالہ سے محفل کی کوئی پالیسی violate نہ ہوتی ہو...........
    عائشہ عزیز نیرنگ خیال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    اوہ۔۔ مجھے اس بارے میں نہیں پتا بھیا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    پتہ تو ہمیں بھی نہیں..........سو جب تک پتہ نہیں......ایسے ہی کام چلاتے ہیں
    :):):)
     
    • متفق متفق × 1
  18. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت زبردست شراکت ۔۔
    اس کا اردو تلفظ تو مجھ سے بھی اچھا ہے ۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
    اپلوڈ ہو رہی ہیں ایک گھنٹہ لگ سکتا ہے تب تک انتظار فرمائیں ۔۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 27, 2013
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,331
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جنااااااااااااااب
    بے حد عنایت.........:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر