ایک آئی فون

arifkarim

معطل
زندگی میں پہلی بار سوچ رہا ہوں کہ اینڈرائیڈ بیسڈ فون کو چھوڑ کر آئی فون پر منتقل ہو جاؤں۔ وجوہات میں بلاٹ ویئر، ٹریکنگ سافٹ ویئر اور اس طرح کے دیگر مسائل ہیں جو ایپل کے علاوہ ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور نہ صرف مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ فون اور کمپیوٹر کی کارکردگی کو سست بھی بناتے ہیں
آئی فون لینے سے قبل موبائل ڈاکٹر جناب فاتح اینڈروئیڈ علیہ السلام سے رجوع کر لیں۔ نہیں تو آئی فون لینے کے بعد آپکو طعنوں اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑے گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین

میرا فیصلہ عموماً کافی سوچ بچار کے بعد ہی ہوتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اینڈرائیڈ والے اتنے جلدی اپنی پالیسیز کو اتنا ڈرامائی انداز سے تبدیل کریں گے
 
صائمہ شاہ

محفلین
زندگی میں پہلی بار سوچ رہا ہوں کہ اینڈرائیڈ بیسڈ فون کو چھوڑ کر آئی فون پر منتقل ہو جاؤں۔ وجوہات میں بلاٹ ویئر، ٹریکنگ سافٹ ویئر اور اس طرح کے دیگر مسائل ہیں جو ایپل کے علاوہ ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور نہ صرف مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ فون اور کمپیوٹر کی کارکردگی کو سست بھی بناتے ہیں
ارے واہ
آپ بھی آخری عمر میں مسلماں ہونے کو تیار ہو ہی گئے :onthephone:
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے واہ
آپ بھی آخری عمر میں مسلماں ہونے کو تیار ہو ہی گئے :onthephone:
سمارٹ فون سے قبل میں نوکیا کا فین تھا۔ ای 72 جیسا فون آج بھی میں رکھنا چاہوں گا۔ مگر سمارٹ فون میں میرا پہلا تعارف سام سنگ سے ہوا اور وہی اینڈرائیڈ تھا۔ ظاہر ہے کہ سمبیان (نوکیا کا آپریٹنگ سسٹم) کے بعد کوئی بھی سمارٹ فون پسند آ سکتا ہے، سو اتنا عرصہ مختلف قسم کے اینڈرائیڈ فون آزمائے ہیں۔اس دوران ونڈوز فون بھی استعمال میں رہے اور آئی فون بھی کام پر کچھ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ پس منظر میں ریسرچ بھی کرتا رہا ہوں۔ شروع میں اوپر بیان کیے گئے مسائل اتنے زیادہ نہیں تھے مگر اب برداشت سے باہر ہو چلے ہیں۔ اس لیے ایپل کو Better evil کے طور پر لینے کا ارادہ ہے
 
فاتح

لائبریرین
آئی فون لینے سے قبل موبائل ڈاکٹر جناب فاتح اینڈروئیڈ علیہ السلام سے رجوع کر لیں۔ نہیں تو آئی فون لینے کے بعد آپکو طعنوں اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑے گا :)
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے ہی قیصرانی بھائی کو اینڈرائڈ کی تبلیغ کا فریضہ سر انجام دے کر انہیں مشرف بہ اینڈرائڈ کیا تھا۔ :)
 
صبیح

محفلین
سمارٹ فون سے قبل میں نوکیا کا فین تھا۔ ای 72 جیسا فون آج بھی میں رکھنا چاہوں گا۔ مگر سمارٹ فون میں میرا پہلا تعارف سام سنگ سے ہوا اور وہی اینڈرائیڈ تھا۔ ظاہر ہے کہ سمبیان (نوکیا کا آپریٹنگ سسٹم) کے بعد کوئی بھی سمارٹ فون پسند آ سکتا ہے، سو اتنا عرصہ مختلف قسم کے اینڈرائیڈ فون آزمائے ہیں۔اس دوران ونڈوز فون بھی استعمال میں رہے اور آئی فون بھی کام پر کچھ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ پس منظر میں ریسرچ بھی کرتا رہا ہوں۔ شروع میں اوپر بیان کیے گئے مسائل اتنے زیادہ نہیں تھے مگر اب برداشت سے باہر ہو چلے ہیں۔ اس لیے ایپل کو Better evil کے طور پر لینے کا ارادہ ہے
اس وقت کوئی بھی فون اچھا نہیں ہے ، سب کمپنیاں پیسے کمارہے ہیں۔بالخصوص ایپل پیسہ کمارہاہے ،اس کے سافٹوئیر کا بگ اس کی زیادہ قیمت اور کم ہارڈوئیرز ہیں ، دوسرابگ اس میں بیک بٹن نہیں ہے،تیسرا بگ ۔۔۔
ایپس سٹور میں ہر بار پاسورڈ کی ضرورت پڑے گی اور پاسورڈ سیو کا بھی آپشن نہیں،چوتھا بگ جب نئی ایپ انسٹال کریں گے ،100 ایم بی سے زائد کی ایپس وائی فائی سے داؤن لوڈ ہوں گی۔پانچواں بگ اس میں فولڈرز نہیں بناسکتے ،چھٹا بگ اپنی مرضی کی سیٹنگز نہیں کرسکتے ،ساتواں بگ فون خریدارکاہے لیکن خریدار اس کے پیچھے چلے گا اس کا مالک بن کر اس پر حکومت نہیں کرسکتا۔۔۔۔
اگرصرف اسی لیے آئی فون لے رہے ہیں کہ انڈروئیڈ فون میں بگس ہیں تو پھر صرف فلیگ شپ انڈروئیڈ لیں، انڈروئیڈ فلیگ شپ سمارٹ فون آزادانہ اپنی مرضی سے(ہر انڈروئیڈ فون) باس بن کر استعمال کرسکتے ہیں،اس میں آئی فون سے زیادہ فنکشنز بہترین ہارڈ وئیرز،ڈسٹ پروف واٹر پروف آئی پی 68،بڑی اسکرین،اور سب سے بڑھ کر بیک بٹن اور کسٹمائزیشن۔
میرے پاس فلیگ شپ انڈروئیڈ ہے ،آئی فون بھی ہے ،ایپ اسٹور میں ایپس گوگل میں فری مل جائیں گی اور دیگر ایپ اسٹورز بھی ہیں لیکن آئی فون میں مفت ایپس جو مجھے چاہئیں ابھی تک تو نہیں ملیں۔
البتہ سافٹ وئیر انڈروئیڈ سے زیادہ سکیور ہے(ویسے بھی ہماراکون سا ملکی راز اس میں رکھے ہوتے ہیں)،سافٹ وئیر کی اپ ڈیٹ فوری اور لگاتار ملتی ہےمجھے بھی آئی فون اچھالگتاہے لیکن جو آزادی انڈروئید میں ہے وہ اس فون کی طرف مائل نہیں ہونے دیتی،۔
 
پسند اپنی اپنی۔ آپ جسے بگ سمجھ رہے ہیں، وہ ہو سکتا ہے کہ میرے لیے مفید فیچر ہو؟ دوسرا میرے لیے یہ بات اہم ہے کہ اینڈرائیڈ گوگل کی ایک سائیڈ پراڈکٹ ہے جسے وہ سائیڈ بزنس کے طور پر چلاتے ہیں۔ اس کے بعد ہر فون بنانے والی کمپنی اسے اپنے مقاصد کے لیے ڈھالتی ہے۔ دوسری جانب ایپل کی آمدنی کا شاید 75 فیصد آئی فون سے آتا ہے۔ فون بھی وہی بناتے ہیں اور سافٹ ویئر بھی وہی بناتے ہیں۔ یعنی آئی فون ایپل کے لیے Bread and butter ہے تو اینڈرائیڈ پراڈکٹ گوگل کے لیے ایک سائیڈ پراڈکٹ
سکیورٹی اور آزادی میں ایک تناسب ہوتا ہے جتنا زیادہ سکیورٹی بڑھتی جائے گی، اتنا ہی آزادی محدود تر ہوتی جائے گی۔ آپ اپنے اینڈرائیڈ کو چیک کر لیجیے کہ اس میں کتنی ایپس ایک وقت میں چل رہی ہوتی ہیں اور ان میں سے کتنی ایسی ہیں جو آپ نے خود انسٹال کی ہوتی ہیں اور کتنی آپ کی مرضی کے بغیر چل رہی ہیں۔ مجھے ایپل کی جو چیز زیادہ متاثر کر رہی ہے وہ اس کی سکیورٹی ہی ہے
میں نے سام سنگ کا گلیکسی ایس تھری لیا تھا جب وہ ریلیز ہوا، نوٹ تھری، ایس فائیو، نوٹ، فائیو، گلیکسی ایس سکس ایج پلس، ون پلس ون، ون پلس ٹو، غرض یہ فون جب ریلیز ہوتے تھے تو میں اسی وقت خرید لیا کرتا تھا۔ ایس سکس ایج پلس میں اسی سے اندازہ لگا لیں کہ آکٹا کور پروسیسر ہے، ریم بھی اچھی خاصی، مگر ہر ایپ کھولتے ہوئے ایک سیکنڈ سے ذرا کم کا ڈیلے ہوتا ہے۔ آئی فون کے بارے جو مجھے ایک خوبی سب سے زیادہ پسند ہے، وہ یہ ہے کہ اس میں لیگنگ نہیں ہوتی۔ ابھی بھی آپ بنچ مارک دیکھ لیں کہ ان کا ڈوئل کور اور دو جی بی کا فون اپنے مدمقابل کواڈ اور آکٹا کور اور چار سے چھ جی بی والے فون کا کیسے مقابلہ کرتا ہے اور شاید ہر مرحلے پر اینڈرائیڈ بیسڈ فون کو ہراتا بھی ہے
 
میں ایپل فون کا بھی فین ہوں اور انڈروئیڈ کا بھی،اور سکیورٹی بلیک بیری کی عمدہ ہے،۔
اور لوگ کواڈ کورز،اوکٹا کورزکا مقابلہ ایپل ڈوئل کورزسے کرتے ہیں پھر بھی ایپل کو بہتر پاتے ہیں جو کہ ہارڈوئیرز کے لحاظ سے کوئی مقابلہ نہیں۔
میرے پاس دونوں ہیں لیکن زیادہ آسانی انڈروئیڈ میں فیل کرتاہوں،میرے پاس اسلامک سٹف بہت ہے تو میں باآسانی فولڈرز میں مینج کرلیتاہوں جس سے تلاش میں آسانی ہوتی ہے ،ایپل فون میں یہ سہولت نہیں یا مجھے اس کا علم نہیں۔
 
زبردست! میں نے آئی فون اسی لئے تھا کہ اس کا ٹچ سسٹم اور او ایس اینڈروئیڈ سے بہت بہتر ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ مزے سے ہو جاتی ہے۔ ایک سال ہو گیا اور ابھی تک اسنے بالکل تنگ نہیں کیا۔
 
عارف کریم صاحب!ایپل فون نے تو آپ کو تنگ نہیں کیالیکن مسٹر فاتح صاحب نے توکوئی کسر نہیں چھوڑی:biggrin:مجھے یاد ہے وہ تھریڈ،ویسے ایک محاورہ ہے کہ ’’جس گھر میں بیری ہوگی اس گھر میں پتھر تو آئیں گے‘‘:mrgreen:۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ایپل فون کا بھی فین ہوں اور انڈروئیڈ کا بھی،اور سکیورٹی بلیک بیری کی عمدہ ہے،۔
اور لوگ کواڈ کورز،اوکٹا کورزکا مقابلہ ایپل ڈوئل کورزسے کرتے ہیں پھر بھی ایپل کو بہتر پاتے ہیں جو کہ ہارڈوئیرز کے لحاظ سے کوئی مقابلہ نہیں۔
میرے پاس دونوں ہیں لیکن زیادہ آسانی انڈروئیڈ میں فیل کرتاہوں،میرے پاس اسلامک سٹف بہت ہے تو میں باآسانی فولڈرز میں مینج کرلیتاہوں جس سے تلاش میں آسانی ہوتی ہے ،ایپل فون میں یہ سہولت نہیں یا مجھے اس کا علم نہیں۔
بلیک بیری بیچاری
کل ای ای کے سٹور پر گیا تو وہاں سے پتہ چلا کہ آئی فون سیون میں بہت سارے بگز دریافت ہوئے ہیں (شاید اسی وجہ سے ایپل، مائیکروسافٹ اور گوگل وغیرہ کا معاہدہ ہے کہ ایک دوسرے کے ملازمین کو جاب نہیں دینی) اور اس کی ریلیز اگلے سال تک ملتوی ہو گئی ہے۔ کیا یہ سچ ہے؟ کیونکہ اس سٹور پر تین ملازمین سے کی گئی گفتگو سے ان کی لاعلمی ٹپک رہی تھی
 
زیک

مسافر

اب آپ کے منہ سے بات نکل گئی ہے تو غلط کیسے ہو سکتی ہے ٹم کک کو آپ کی بات ماننی پڑے گی
 
قیصرانی

لائبریرین
اب آپ کے منہ سے بات نکل گئی ہے تو غلط کیسے ہو سکتی ہے ٹم کک کو آپ کی بات ماننی پڑے گی
میرا ارادہ تھا کہ جا کر تھری ڈی ٹچ کا دیکھوں گا کہ وہ کیا چیز ہے۔ ایک ورکر نے بتایا کہ ہوم بٹن کو دبانے کے طریقے کو تھری ڈی ٹچ کہتے ہیں۔ دوسرے نے بتایا کہ سکرین بنے ہوئے اس بٹن کو دباؤ تو یہ کھل کر سامنے آ جائے گا، یہ ہے تھری ڈی ٹچ۔ میں نے پوچھا کہ یہ تو تم نے فولڈر کھولا ہے، تو وہ کہتا ہے بس یہی تھری ڈی ٹچ ہے، یعنی ہے تو فولڈر کھولنا ہی، مگر آئی فون نے الگ سے نام دے دیا۔ تیسرے سے پوچھا تو اس نے یو ٹیوب پر ایپل کے تھری ڈی ٹچ کی وڈیو کھول کر دکھا دی کہ یہ ہوگا تھری ڈی ٹچ
گھر آ کر اس کی وڈیوز دیکھیں تو وہ بالکل ہی الگ چیز ہے، پری ویو قسم کی چیز
 
تھری ڈی ٹچ تو یہ ہے کہ آپ فون سکرین کتنے زور یا پریشر سے پریس کرتے ہیں۔ اسے فون کے انٹرفیس اور ایپس میں مختلف کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اگر آپ کوئی اوکھا کام نہیں کر رہے تو زیادہ سیکورٹی کی پرواہ نہ کریں. فون استعمال کے علاوہ انجوائے بھی کریں.
 
Top