عباس رضا

محفلین
  1. ایڈیٹر میں رسم الخط کی ٹُول ٹِپ ”فونٹ“ ہے جو ”رسم الخط“ ہونی چاہیے نا؟
  2. چھ (6) رسوم الخط میں صرف تہامہ رسم الخط کی شکل ”مناسب“ ہے دیگر رسوم تو میرے خیال میں اردو کے لئے ہیں ہی نہیں، اُن کے بجائے فیض لاہوری، علوی نستعلیق، مہر نستعلیق، اسلم، بمبئی بلیک وغیرہ خوبصورت اور معیاری رسم الخط رکھنے چاہیے ہیں۔
  3. ایڈیٹر میں بنیادی رسم الخط جمیل نوری نستعلیق ہے جو کہ بہت معیاری ہے، لیکن جب ہم رسم الخط تبدیل کرلیتے ہیں تو اب دوبارہ جمیل نوری نستعلیق لانے کا کوئی طریقہ مجھے دکھائی نہیں دیا یعنی رسم الخط کی فہرست میں بنیادی رسم الخط جمیل نوری نستعلیق بھی موجود ہونا چاہیے (ازالۂ عمل یعنی اَن ڈو کے ذریعے اور ”فارمیٹنگ ختم کریں“ کے ذریعے واپسی ہوسکتی ہے لیکن ان صورتوں میں اگر مزید کچھ فارمیٹنگ کی تھی تو وہ بھی ختم ہوجائے گی)۔
(تنقید برائے اصلاح کا قائل ہوں، ایک تجویز پر ذرّہ نوازی ہوئی تو مزید کچھ جسارت کردی۔۔۔۔:confused1:)
 
عباس رضا

محفلین
ان ڈو کا اردو معنیٰ ”ازالۂ عمل“ اور ری ڈو کا معنیٰ ”اعادۂ عمل“ استعمال ہوسکتا ہے (اگر یہ الفاظ مشکل نہ لگیں تو)
 
عباس رضا

محفلین
ابن سعید محمد تابش صدیقی نبیل صاحبان! ٹیگ کے لئے معذرت خواہ! لیکن مدد درکار ہے!!!
یہ ارشاد فرمائیں
کیا ایڈیٹر میں جمیل نوری نستعلیق اور تہامہ کے علاوہ ”اردو“ کے مزید رسم الخط استعمال کئے جاسکتے ہیں؟ میں نے ایک اور لڑی میں گزارش کی تھی لیکن شنوائی نہیں ہوئی
آٹھ (۸) رسوم الخط میں صرف تہامہ رسم الخط کی شکل ”مناسب“ ہے دیگر رسوم تو میرے خیال میں اردو کے لئے ہیں ہی نہیں، اُن کے بجائے فیض لاہوری، علوی نستعلیق، مہر نستعلیق، اسلم، بمبئی بلیک وغیرہ خوبصورت اور معیاری رسم الخط رکھنے چاہیے ہیں۔
مزید عربی کے رسوم الخط بھی ہونے چاہیے ہیں کیونکہ آیاتِ قرآنی واحادیث نورانی عربی میں ہوتی ہیں اور اسلامی مواد کا لازمی جز ہوتی ہیں۔۔
زین فورو کی بات کرنا منع ہے!:terror:
 
آخری تدوین:
موجودہ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پہلے سے موجود فونٹ کی فہرست میں ترمیم قدرے پیچیدہ عمل ہے۔ محفل میں اس کا زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا، کیونکہ اردو کے لیے چند مختلف نوعیت جو فونٹ اس فہرست میں شامل کیےا جا سکتے وہ وہ اکثر صارفین کے کمپیوٹر اور فون وغیرہ میں دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے ان کا استعمال تقریباً لا یعنی ہے، الا یہ کہ امبیڈیڈ فونٹس استعمال کیے جائیں، جو کہ اردو کے لیے محدود ہیں اور جو ہیں ان کی فائل سائز بہت زیادہ ہے۔ زین فورو کے نئے نسخے میں یہ ترتیب قدرے آسان ہو گی اس لیے موجودہ سافٹوئیر میں بہت زیادہ تبدیلی کا فائدہ نہیں۔ قرآنی ایات اور کچھ دیگر زبانوں کے لیے کسی دور میں کسٹم بی بی کوڈ شامل کیا گیا تھا، اور اس پر موزوں فونٹ اور اسٹائلز لاگو کیے گئے تھے، لیکن وہ سہولیات حوادث زمانہ کا شکار ہو گئیں۔ زین فورو کے نئے نسخے پر اپگریڈ کے بعد اس بارے میں پھر سے سوچا جائے گا۔ :) :) :)
 
ایڈیٹر کی ٹول ٹپ کا رسم الخط بھی نستعلیق ہو تو کتنا اچھا ہو
نیٹیو ٹول ٹپ کی اسٹائلنگ پوری طرح براؤزر کے اختیار میں ہوتی ہے، اسے سی ایس ایس سے کسٹمائز نہیں کیا جاسکتا۔ البتہ یہ بہت ضروری ہو تو کسٹم ٹول ٹپ کی امپلیمینٹیشن درکار ہوتی ہے۔ :) :) :)
 
ایڈیٹر میں رسم الخط کی ٹُول ٹِپ ”فونٹ“ ہے جو ”رسم الخط“ ہونی چاہیے نا؟
ہمارا خیال ہے کہ رسم الخط اسکرپٹ کو کہتے ہیں، فونٹ کو نہیں۔ ممکن ہے کہ ہمیں مغالطہ ہو رہا ہو۔ البتہ فونٹ کی جگہ خط کا استعمال ہو سکتا ہے، لیکن اس کے دیگر معانی بھی ہوتے ہیں، جبکہ فونٹ کہنے سے بات واضح ہو جاتی ہے اور یہ لفظ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے لیے اجنبی بھی نہیں ہے۔ :) :) :)
 
اللہ اعلم ورسولہ اعلم۔
 
نیٹ پر کچھ حد تک تلاش سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ بجا فرمارہے ہیں۔ واللہ ورسولہ اعلم
لفظ خط تو واقعی کثیر المعانی ہونے کے باعث استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن ”اندازِ تحریر“ یا ”لکھائی“ وغیرہ الفاظ استعمال کئے جاسکتے ہیں:):):)
 
آخری تدوین:
لفظ خط تو واقعی کثیر المعانی ہونے کے باعث استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن ”اندازِ تحریر“ یا ”لکھائی“ وغیرہ الفاظ استعمال کئے جاسکتے ہیں:):):)
انگریزی کے رائج العام الفاظ سے اس قدر احتراض اور زبردستی اردو کاری کوئی بہت اچھی بات نہیں، ورنہ نتیجے میں ماضی کا اردو ویکیپیڈیا وجود میں آتا ہے جہاں کمپیوٹر شمارندہ بن جاتا ہے۔ رہی بات آپ کی تجویز کردہ ان دو نئی اصطلاحات کی تو ان میں سے کون سی اصطلاح ایسی ہے جو دیگر معانوں میں استعمال نہیں ہوتی اور فونٹ کے لیے فونٹ سے زیادہ بہتر مفہوم ادا کرتی ہے؟ :) :) :)

نوٹ: آپ کے پچھلے مراسلے میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ اسے مٹانے کی ضرورت محسوس کی جاتی۔ آپ کا نیا مراسلہ آپ کی پچھلی رائے سے رجوع ہے تو دونوں باتیں سامنے رہنی چاہئیں، ورنہ صارفیں کو بلا وجہ کہ کوفت ہو گی کہ جانے کیا لکھ کر مٹا دیا۔ :) :) :)
 
عباس رضا

محفلین
انگریزی کے رائج العام الفاظ سے اس قدر احتراض اور زبردستی اردو کاری کوئی بہت اچھی بات نہیں، ورنہ نتیجے میں ماضی کا اردو ویکیپیڈیا وجود میں آتا ہے جہاں کمپیوٹر شمارندہ بن جاتا ہے۔ رہی بات آپ کی تجویز کردہ ان دو نئی اصطلاحات کی تو ان میں سے کون سی اصطلاح ایسی ہے جو دیگر معانوں میں استعمال نہیں ہوتی اور فونٹ کے لیے فونٹ سے زیادہ بہتر مفہوم ادا کرتی ہے؟ :) :) :)
شمارندہ والی بات تو بہت دور چلی جاتی ہے لیکن فونٹ کا متبادل ”لکھائی“ موزوں ہے:)
 
عباس رضا

محفلین
انگریزی کے رائج العام الفاظ سے اس قدر احتراض اور زبردستی اردو کاری کوئی بہت اچھی بات نہیں، ورنہ نتیجے میں ماضی کا اردو ویکیپیڈیا وجود میں آتا ہے جہاں کمپیوٹر شمارندہ بن جاتا ہے۔
سر دست ہم ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ یکسر انگریزی کا دامن ہاتھ سے جھٹک دیں لیکن اردو کی ترویج چاہتے ہیں تو ہمارا ہدف تو یہی ہونا چاہیے۔ آہستہ آہستہ اسی ہدف کی طرف بڑھنا چاہیے۔ جس قدر ممکن ومیسر ہو اردو متبادل استعمال کئے جائیں۔ ویکی پیڈیا میں اس حوالے سے اچھی پیش رفت دیکھی ہے، اس مفہوم کے لئے اردو میں لفظ موجود نہ ہو تو ویکی پیڈیا پر باہمی مشاورت سے نیا لفظ بنالیا جاتا ہے۔ ہمارے ایک استاد صاحب نے بتایا تھا کہ اہل عرب نے باقاعدہ ایک مجلس تشکیل دی ہے جس کا کام ہی یہ ہے کہ نئی ایجادات وغیرہ کے سلسلے میں جو نیا انگریزی لفظ آئے وہ اس کا عربی ترجمہ کردیں اور پھر اسی کو رائج کیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر کو شمارندہ کہنا ہمیں عجیب لگتا ہے کیونکہ ہم بحیثیت قوم بہت سے معاملات میں احساس کمتری کا شکار ہیں ازاں جملہ اردو زبان بھی ہے، لیکن! اہل عرب شمارندہ کے ہی معنی میں ”حاسوبۃ“ بڑے فخر سے کہتے ہیں، صرف عربوں کی ہی بات نہیں ہے بلکہ سبھی زندہ اقوام اس سلسلے میں حساس ہوتی ہیں، حتی کہ ایک فارسی موقع (ویب سائٹ) پر گیم اینگری برڈز کا بھی فارسی ترجمہ کردیا گیا تھا ”پرندگانِ خشمگیں“:ROFLMAO::)
 
دوست

محفلین
اردو کا مزاج اس معاملے میں مختلف ہے اور ہم فارسی و عربی نژاد اصطلاحات سے انگریزی اصطلاحات کو برداشت کرنے کے طرزِ عمل کی صورت میں اب وکی پیڈیا پر بھی کئی برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔
اردو کی کوئی معیار سازی کی تنظیم نہیں ہے، نجی سطح پر املاء ہی کو لے لیں کس کس نے کتابیں لکھ کر کوشش نہیں کی۔ امریکہ امریکا اور سکول اسکول سب چلتا ہے۔
یہاں ہم بھی بہت حساس تھے البتہ اب اس دشت کی سیاحی میں کوئی تیرہ برس ہو چکے ہیں اور نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ درمیانی راہ استعمال کی جائے۔
سادہ سا ترجمہ لنک کا ربط کیا تھا، لیکن بس ادھر ہی برتا جاتا ہے اور جگہ پر لوگ لنک لکھ دیتے ہیں۔
اب تو شکر ہے کہ فیس بُک اور ٹویٹر وغیرہ پر معقول تعداد میں اردو لکھنے والے نظر آنے لگے ہیں ورنہ رومن میں ہی سب کچھ ہوتا تھا، اکثریت شاید اب بھی ہے۔
 
ہمیں اردو کا مزاج اس لئے مختلف لگتا ہے کیونکہ ہم اجتماعی سطح پر ہمت ہار بیٹھے ہیں اور حالات سے سمجھوتا کرلیا ہے، تیرہ سالہ سیاحی کو دعوت مقابلہ نہیں دوں گا:) لیکن ہمت نہ ہارنے کی سفارش ضرور کروں گا، ایک دم تو ہم واقعی انگریزی کو جلا وطن نہیں کرسکتے ہیں:
سر دست ہم ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ یکسر انگریزی کا دامن ہاتھ سے جھٹک دیں
لیکن۔۔۔
ہمارا ہدف تو یہی ہونا چاہیے۔ آہستہ آہستہ اسی ہدف کی طرف بڑھنا چاہیے۔
مشکلے نیست کہ آساں نہ شود مرد باید کہ ہراساں نہ شود:mad-tongue:۔ آپ نے اردو محفل کو بھی تو اردو کے رنگ میں ڈھال دیا نا! یہ ”مراسلہ“ ”لڑی“ ”اقتباس“ ”جواب ارسال“ ”تدوین“ ”محفلین“ ”غیر خواندہ“ یہ سب بھی تو اردو پسندوں کی ہی کاوشیں ہیں اور ”اردو راج:terror:“ کی طرف بہترین اقدامات ہیں۔
سادہ سا ترجمہ لنک کا ربط کیا تھا، لیکن بس ادھر ہی برتا جاتا ہے اور جگہ پر لوگ لنک لکھ دیتے ہیں۔
لنک اور ربط جیسی چیزوں کے لئے ایک مفید طریقہ یہ ہے کہ ابتدائی طور پر ہلالین کا استعمال کیا جائے۔ اردو لفظ کے ساتھ ہلالین میں انگریزی لفظ بھی لکھ دیا جائے: ”ربط (لنک) ملاحظہ فرمائیں۔“
اردو کی کوئی معیار سازی کی تنظیم نہیں ہے
ایک وقت تھا اردو کے لئے کوئی ”محفل“ بھی نہیں تھی، آپ لوگوں نے محفل کی بنیاد رکھی اور اس مقام تک پہنچایا، ہم آپس میں ہی کوئی تنظیم سازی کرسکتے ہیں اردو محفل میں ہی ایک ایسا فورم بناسکتے ہیں جہاں نئے الفاظ کا ترجمہ ڈھونڈا یا کیا جاسکے وغیرہ وغیرہ۔:soldier:
 
دوست

محفلین
رائج ہو جانے والے الفاظ کے سلسلے میں ہم ترجمے سے عرصہ ہوا رجوع کر چکے ہیں، اور اس رجوع سے رجوع مستقبل بعید میں بھی ممکن نہیں لگتا۔
مثلاً فالور کا ترجمہ ہم نہیں کرتے، مقتدی، پیروکار سب مذہبی اصطلاحات ہیں، اس لیے ٹویٹر پر فالور ہی چلتا ہے جب بھی ترجمہ کریں۔ مندرجہ بالا رائے کچھ اس لیے بھی پُختہ ہوئی کہ کوئی دس برس سے ترجمہ کاری بھی مشغلہ ہے، خصوصاً سافٹویئر کو مقامیانا (مائیکروسافٹ، اینڈرائیڈ، موبائل ایپس)۔
 
Top